Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سموئیل 6:21 - کِتابِ مُقادّس

21 اور اُنہوں نے قریت یعرِؔیم کے باشِندوں کے پاس قاصِد بھیجے اور کہلا بھیجا کہ فِلستی خُداوند کے صندُوق کو واپس لے آئے ہیں۔ سو تُم آؤ اور اُسے اپنے ہاں لے جاؤ۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

21 تَب اُنہُوں نے قِریت یعریمؔ کے لوگوں کے پاس قاصِد بھیج کر پیغام دیا، ”اُن فلسطینیوں نے یَاہوِہ کا صندُوق لَوٹا دیا ہے۔ لہٰذا تُم آؤ اَور اُسے اَپنے یہاں لے جاؤ۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

21 आख़िर में उन्होंने क़िरियत-यारीम के बाशिंदों को पैग़ाम भेजा, “फ़िलिस्तियों ने रब का संदूक़ वापस कर दिया है। अब आएँ और उसे अपने पास ले जाएँ!”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

21 آخر میں اُنہوں نے قِریَت یعریم کے باشندوں کو پیغام بھیجا، ”فلستیوں نے رب کا صندوق واپس کر دیا ہے۔ اب آئیں اور اُسے اپنے پاس لے جائیں!“

باب دیکھیں کاپی




۱-سموئیل 6:21
11 حوالہ جات  

اور وہ مغرِب کی طرف سے مُڑ کر جنُوب کو جُھکی اور بَیت حورُوؔن کے سامنے کے پہاڑ سے ہوتی ہُوئی جنُوب کی طرف بنی یہُوداؔہ کے ایک شہر قریتِ بعل تک جو قریت یعرؔیم ہے چلی گئی۔ یہ مغرِبی حِصّہ تھا۔


اور بنی اِسرائیل کُوچ کر کے تِیسرے دِن اُن کے شہروں میں پُہنچے۔ جِبعوؔن اور کفِیرؔہ اور بیروؔت اور قریَت یعرِؔیم اُن کے شہر تھے۔


اِس لِئے مَیں اِس گھر سے جو میرے نام سے کہلاتا ہے جِس پر تُمہارا اِعتماد ہے اور اِس مکان سے جِسے مَیں نے تُم کو اور تُمہارے باپ دادا کو دِیا وُہی کرُوں گا جو مَیں نے سَیلا سے کِیا ہے۔


پس اب میرے اُس مکان کو جاؤ جو سَیلا میں تھا۔ جِس پر پہلے مَیں نے اپنے نام کو قائِم کِیا تھا اور دیکھو کہ مَیں نے اپنے لوگوں یعنی بنی اِسرائیل کی شرارت کے سبب سے اُس سے کیا کِیا۔


سو اُس نے سَیلا کے مسکن کو ترک کر دِیا یعنی اُس خَیمہ کو جو بنی آدمؔ کے درمیان کھڑا کِیا تھا


اور جا کر یہُوداؔہ کے قریت یعرِؔیم میں خَیمہ زن ہُوئے۔ اِسی لِئے آج کے دِن تک اُس جگہ کو محنے داؔن کہتے ہیں اور یہ قِریت یعرِیم کے پِیچھے ہے۔


قریت بعل جو قریت یعرِؔیم ہے اور رؔبّہ یہ دو شہر ہیں اور اِن کے گاؤں بھی ہیں۔


پِھر وُہی حد پہاڑ کی چوٹی سے آبِ نفتوؔح کے چشمہ کو گئی اور وہاں سے کوہِ عفروؔن کے شہروں کے پاس جا نِکلی اور اُدھر سے بعلہ تک جو قریت یعرِیم ہے پُہنچی۔


پِھر ایک اَور شخص نے خُداوند کے نام سے نبُوّت کی یعنی اُورِیّاؔہ بِن سمعیاؔہ نے جو قِریت یعرِؔیم کا تھا۔ اُس نے اِس شہر اور مُلک کے خِلاف یَرمِیاؔہ کی سب باتوں کے مُطابِق نبُوّت کی۔


اور داؤُد اُٹھا اور سب لوگوں کو جو اُس کے ساتھ تھے لے کر بعلہ یہُوداؔہ سے چلا تاکہ خُدا کے صندُوق کو اُدھر سے لے آئے جو اُس نام کا یعنی ربُّ الافواج کے نام کا کہلاتا ہے جو کرُّوبِیوں پر بَیٹھتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات