Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سموئیل 6:2 - کِتابِ مُقادّس

2 تب فِلستِیوں نے کاہِنوں اور نجُومِیوں کو بُلایا اور کہا کہ ہم خُداوند کے اِس صندُوق کو کیا کریں؟ ہم کو بتاؤ کہ ہم کیا ساتھ کر کے اُسے اُس کی جگہ بھیجیں؟

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 تو فلسطینیوں نے کاہِنوں اَور غیب بینوں کو بُلایا اَور کہا، ”ہم یَاہوِہ کے اِس صندُوق کا کیا کریں؟ ہمیں بتاؤ کہ اگر اِسے اِس کی جگہ اُس کو واپس کس طریقہ سے بھیجا جائے۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 आख़िरकार उन्होंने अपने तमाम पुजारियों और रम्मालों को बुलाकर उनसे मशवरा किया, “अब हम रब के संदूक़ का क्या करें? हमें बताएँ कि इसे किस तरह इसके अपने मुल्क में वापस भेजें।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 آخرکار اُنہوں نے اپنے تمام پجاریوں اور رمّالوں کو بُلا کر اُن سے مشورہ کیا، ”اب ہم رب کے صندوق کا کیا کریں؟ ہمیں بتائیں کہ اِسے کس طرح اِس کے اپنے ملک میں واپس بھیجیں۔“

باب دیکھیں کاپی




۱-سموئیل 6:2
10 حوالہ جات  

تب فرِعونؔ نے بھی داناؤں اور جادُوگروں کو بُلوایا اور مِصرؔ کے جادُوگروں نے بھی اپنے جادُو سے اَیسا ہی کِیا۔


اور صُبح کو یُوں ہُؤا کہ اُس کا جی گھبرایا۔ تب اُس نے مِصرؔ کے سب جادُوگروں اور سب دانِش مندوں کو بُلوا بھیجا اور اپنا خواب اُن کو بتایا پر اُن میں سے کوئی فرِعونؔ کے آگے اُن کی تعبِیر نہ کر سکا۔


بادشاہ نے چِلاّ کر کہا کہ نجُومِیوں اور کسدیوں اور فال گِیروں کو حاضِر کریں۔ بادشاہ نے بابل کے حکِیموں سے کہا کہ جو کوئی اِس نوِشتہ کو پڑھے اور اِس کا مطلب مُجھ سے بیان کرے ارغوانی خِلعت پائے گا اور اُس کی گردن میں زرِّین طَوق پہنایا جائے گا اور وہ مُملکت میں تِیسرے درجہ کا حاکِم ہو گا۔


تب بادشاہ نے حُکم دِیا کہ فال گِیروں اور نجُومِیوں اور جادُوگروں اور کسدیوں کو بُلائیں کہ بادشاہ کے خواب اُسے بتائیں چُنانچہ وہ آئے اور بادشاہ کے حضُور کھڑے ہُوئے۔


اور اُس نے قَوم کے سب سردار کاہِنوں اور فقِیہوں کو جمع کر کے اُن سے پُوچھا کہ مسِیح کی پَیدایش کہاں ہونی چاہئے؟


تُو نے تو اپنے لوگوں یعنی یعقُوبؔ کے گھرانے کو ترک کِیا اِس لِئے کہ وہ اہلِ مشرِق کی رسُوم سے پُر ہیں اور فلِستیوں کی مانِند شگُون لیتے اور بیگانوں کی اَولاد کے ساتھ ہاتھ پر ہاتھ مارتے ہیں۔


سو خُداوند کا صندُوق سات مہِینے تک فِلستِیوں کے مُلک میں رہا۔


سو اُنہوں نے فِلستِیوں کے سب سرداروں کو بُلوا کر اپنے ہاں جمع کِیا اور کہنے لگے ہم اِسرائیلؔ کے خُدا کے صندُوق کو کیا کریں؟ اُنہوں نے جواب دِیا کہ اِسرائیلؔ کے خُدا کا صندُوق جات کو پُہنچایا جائے۔ سو وہ اِسرائیلؔ کے خُدا کے صندُوق کو وہاں لے گئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات