Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سموئیل 4:21 - کِتابِ مُقادّس

21 اور اُس نے اُس لڑکے کا نام یکبود رکھّا اور کہنے لگی کہ حشمت اِسرائیلؔ سے جاتی رہی اِس لِئے کہ خُدا کا صندُوق چِھن گیا تھا اور اُس کا خُسر اور خاوند جاتے رہے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

21 اَور اُس نے یہ کہتے ہُوئے اُس لڑکے کا نام ایکبودؔ رکھا، خُدا کے عہد کا صندُوق چھِن جانے اَور اُس کے سسُر اَور خَاوند کے اِنتقال کے باعث، ”اِسرائیل سے جلال جاتا رہا۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

21-22 क्योंकि वह अल्लाह के संदूक़ के छिन जाने और सुसर और शौहर की मौत के बाइस निहायत बेदिल हो गई थी। उसने कहा, “बेटे का नाम यकबोद यानी ‘जलाल कहाँ रहा’ है, क्योंकि अल्लाह के संदूक़ के छिन जाने से अल्लाह का जलाल इसराईल से जाता रहा है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

21-22 کیونکہ وہ اللہ کے صندوق کے چھن جانے اور سُسر اور شوہر کی موت کے باعث نہایت بےدل ہو گئی تھی۔ اُس نے کہا، ”بیٹے کا نام یکبود یعنی ’جلال کہاں رہا‘ ہے، کیونکہ اللہ کے صندوق کے چھن جانے سے اللہ کا جلال اسرائیل سے جاتا رہا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




۱-سموئیل 4:21
12 حوالہ جات  

اَے خُداوند! مَیں تیری سکُونت گاہ اور تیرے جلال کے خَیمہ کو عزِیز رکھتا ہُوں۔


اور اُس نے اپنی قُوّت کو اسِیری میں اور اپنی حشمت کو مُخالِف کے ہاتھ میں دے دِیا۔


کیا کِسی قَوم نے اپنے معبُودوں کو حالانکہ وہ خُدا نہیں بدل ڈالا؟ پر میری قَوم نے اپنے جلال کو بے فائِدہ چِیز سے بدلا۔


اُن کے کاہِن تلوار سے مارے گئے اور اُن کی بیواؤں نے نَوحہ نہ کِیا۔


اگرچہ وہ اپنے بچّوں کو پالیں تَو بھی مَیں اُن کو چِھین لُوں گا تاکہ کوئی آدمی باقی نہ رہے کیونکہ جب مَیں بھی اُن سے دُور ہو جاؤُں تو اُن کی حالت قابِل افسوس ہوگی۔


اور خُدا کا صندُوق چِھن گیا اور عیلی کے دونوں بیٹے حُفنی اور فِینحاؔس مارے گئے۔


یُوں اُنہوں نے خُدا کے جلال کو گھاس کھانے والے بَیل کی شکل سے بدل دِیا۔


سو اُس نے کہا کہ حشمت اِسرائیلؔ سے جاتی رہی کیونکہ خُدا کا صندُوق چِھن گیا ہے۔


اور اخیّاہ بِن اخِیطوؔب جو یکبود بِن فِینحاؔس بِن عیلی کا بھائی اور سَیلا میں خُداوند کا کاہِن تھا افُود پہنے ہُوئے تھا اور لوگوں کو خبر نہ تھی کہ یُونتن چلا گیا ہے۔


اور جو کُچھ تیرے دونوں بیٹوں حُفنی اور فِینحاؔس پر نازِل ہو گا وُہی تیرے لِئے نِشان ٹھہرے گا۔ وہ دونوں ایک ہی دِن مَر جائیں گے۔


اُس دِن مَیں عیلی پر سب کُچھ جو مَیں نے اُس کے گھرانے کے حق میں کہا ہے شرُوع سے آخِر تک پُورا کرُوں گا۔


خُداوند نے اپنے قہر میں دُخترِ صِیُّون کو کَیسا بادل سے چِھپا دِیا! اُس نے اِسرائیل کے جمال کو آسمان سے زمِین پر گِرا دِیا اور اپنے قہر کے دِن اپنے پاؤں کی چَوکی کو یاد نہ کِیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات