اور یہُوداؔہ اپنے بھائی شمعُوؔن کے ساتھ گیا اور اُنہوں نے اُن کنعانِؔیوں کو جو صفت میں رہتے تھے مارا اور شہر کو نیست و نابُود کر دِیا۔ سو اُس شہر کا نام حُرمہ کہلایا۔
اور خُداوند نے اِسرائیلؔ کی فریاد سُنی اور کنعانیوں کو اُن کے حوالہ کر دِیا اور اُنہوں نے اُن کو اور اُن کے شہروں کو نیست کر دِیا چُنانچہ اُس جگہ کا نام بھی حُرمہ پڑ گیا۔