Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سموئیل 30:10 - کِتابِ مُقادّس

10 پر داؤُد اور چار سَو آدمی پِیچھا کِئے چلے گئے کیونکہ دو سَو جو اَیسے تھک گئے تھے کہ بسور کی ندی کے پار نہ جا سکے پِیچھے رہ گئے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 کیونکہ دو سَو آدمی اِس قدر تھکے ماندے تھے کہ وہ بسورؔ ندی کو پار کرنے کے قابل نہ تھے۔ لیکن داویؔد اَور چار سَو آدمیوں نے تعاقب جاری رکھا۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سموئیل 30:10
7 حوالہ جات  

اور داؤُد اُن دو سَو جوانوں کے پاس آیا جو اَیسے تھک گئے تھے کہ داؤُد کے پِیچھے پِیچھے نہ جا سکے اور جِن کو اُنہوں نے بسور کی ندی پر ٹھہرا دِیا تھا۔ وہ داؤُد اور اُس کے ساتھ کے لوگوں سے مِلنے کو نِکلے اور جب داؤُد اُن لوگوں کے نزدِیک پُہنچا تو اُس نے اُن سے خیر و عافِیّت پُوچھی۔


سو داؤُد اور وہ چھ سَو آدمی جو اُس کے ساتھ تھے چلے اور بسور کی ندی پر پُہنچے جہاں وہ لوگ جو پِیچھے چھوڑے گئے ٹھہرے رہے۔


اور اُنہوں نے اُس دِن مِکماؔس سے ایالوؔن تک فلِستِیوں کو مارا اور لوگ بُہت ہی بے دَم ہو گئے۔


اور ساؤُل اور سب لوگ جو اُس کے ساتھ تھے ایک جگہ جمع ہو گئے اور لڑنے کو آئے اور دیکھا کہ ہر ایک کی تلوار اپنے ہی ساتھی پر چل رہی ہے اور سخت تہلکہ مچا ہُؤا ہے۔


اور اُن کو مَیدان میں ایک مِصری مِل گیا۔ اُسے وہ داؤُد کے پاس لے آئے اور اُسے روٹی دی۔ سو اُس نے کھائی اور اُسے پِینے کو پانی دِیا۔


نَوجوان بھی تھک جائیں گے اور ماندہ ہوں گے اور سُورما بِالکُل گِر پڑیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات