Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سموئیل 3:2 - کِتابِ مُقادّس

2 اور اُس وقت اَیسا ہُؤا کہ جب عیلی اپنی جگہ لیٹا تھا (اُس کی آنکھیں دُھندلانے لگی تِھیں اور وہ دیکھ نہیں سکتا تھا)۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 ایک رات عیلیؔ، جِس کی آنکھیں اِس قدر کمزور ہو گئی تھیں کہ وہ بمشکل دیکھ سَکتا تھا اَپنی جگہ لیٹا ہُوا تھا

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 एक रात एली जिसकी आँखें इतनी कमज़ोर हो गई थीं कि देखना तक़रीबन नामुमकिन था मामूल के मुताबिक़ सो गया था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 ایک رات عیلی جس کی آنکھیں اِتنی کمزور ہو گئی تھیں کہ دیکھنا تقریباً ناممکن تھا معمول کے مطابق سو گیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سموئیل 3:2
8 حوالہ جات  

اور عیلی اٹھانوے برس کا تھا اور اُس کی آنکھیں رہ گئی تِھیں اور اُسے کُچھ نہیں سُوجھتا تھا۔


ہماری عُمر کی مِیعاد ستّر برس ہے۔ یا قُوّت ہو تو اَسّی برس۔ تَو بھی اُن کی رَونق محض مشقّت اور غم ہے کیونکہ وہ جلد جاتی رہتی ہے اور ہم اُڑ جاتے ہیں۔


لیکن اِسرائیل کی آنکھیں بُڑھاپے کے سبب سے دُھندلا گئی تِھیں اور اُسے دِکھائی نہیں دیتا تھا۔ سو یُوسفؔ اُن کو اُس کے نزدِیک لے آیا۔ تب اُس نے اُن کو چُوم کر گلے لگا لِیا۔


جب اِضحاقؔ ضعِیف ہو گیا اور اُس کی آنکھیں اَیسی دُھندلا گئیِں کہ اُسے دِکھائی نہ دیتا تھا تو اُس نے اپنے بڑے بیٹے عیسوؔ کو بُلایا اور کہا اَے میرے بیٹے! اُس نے کہا مَیں حاضِر ہُوں۔


اُس کے باپ نے نہ مانا اور کہا اَے میرے بیٹے! مُجھے خُوب معلُوم ہے۔ اِس سے بھی ایک گُروہ پَیدا ہو گی اور یہ بھی بزُرگ ہو گا۔ پر اِس کا چھوٹا بھائی اِس سے بُہت بڑا ہو گا اور اُس کی نسل سے بُہت سی قَومیں ہوں گی۔


جِس روز گھر کے نِگہبان تھرتھرانے لگیں اور زورآور لوگ کُبڑے ہو جائیں اور پِیسنے والِیاں رُک جائیں اِس لِئے کہ وہ تھوڑی سی ہیں اور وہ جو کھِڑکیوں سے جھانکتی ہیں دُھندلا جائیں۔


اور عیلی بُہت بُڈّھا ہو گیا تھا اور اُس نے سب کُچھ سُنا کہ اُس کے بیٹے سارے اِسرائیلؔ سے کیا کیا کرتے ہیں اور اُن عَورتوں سے جو خَیمۂِ اِجتماع کے دروازہ پر خِدمت کرتی تِھیں ہم آغوشی کرتے ہیں۔


سو یرُبعاؔم کی بِیوی نے اَیسا ہی کِیا اور اُٹھ کر سیَلا کو گئی اور اخیاہ کے گھر پُہنچی پر اخیاہ کو کُچھ نظر نہیں آتا تھا کیونکہ بُڑھاپے کے سبب سے اُس کی آنکھیں رہ گئی تِھیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات