Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سموئیل 26:24 - کِتابِ مُقادّس

24 اور دیکھ جِس طرح تیری زِندگی آج میری نظر میں گِران قدر ٹھہری اِسی طرح میری زِندگی خُداوند کی نِگاہ میں گِران قدر ہو اور وہ مُجھے سب تکلِیفوں سے رہائی بخشے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

24 مُجھے پُوری اُمّید ہے کہ جِس طرح مَیں نے آج آپ کی زندگی کی قدر کی ہے، اُسی طرح یَاہوِہ میری زندگی کی قدر کریں اَور مُجھے تمام تکلیفوں سے نَجات بخشیں۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

24 और मेरी दुआ है कि जितनी क़ीमती आपकी जान आज मेरी नज़र में थी, उतनी क़ीमती मेरी जान भी रब की नज़र में हो। वही मुझे हर मुसीबत से बचाए रखे।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

24 اور میری دعا ہے کہ جتنی قیمتی آپ کی جان آج میری نظر میں تھی، اُتنی قیمتی میری جان بھی رب کی نظر میں ہو۔ وہی مجھے ہر مصیبت سے بچائے رکھے۔“

باب دیکھیں کاپی




۱-سموئیل 26:24
17 حوالہ جات  

مُبارک ہیں وہ جو رحم دِل ہیں کیونکہ اُن پر رحم کِیا جائے گا۔


مَیں نے اُس سے کہا کہ اَے میرے خُداوند! تُو ہی جانتا ہے۔ اُس نے مُجھ سے کہا یہ وُہی ہیں جو اُس بڑی مُصِیبت میں سے نِکل کر آئے ہیں۔ اِنہوں نے اپنے جامے برّہ کے خُون سے دھو کر سفید کِئے ہیں۔


اور کجرَو اور بُرے آدمِیوں سے ہم بچے رہیں کیونکہ سب میں اِیمان نہیں۔


اور شاگِردوں کے دِلوں کو مضبُوط کرتے اور یہ نصِیحت دیتے تھے کہ اِیمان پر قائِم رہو اور کہتے تھے ضرُور ہے کہ ہم بُہت مُصِیبتیں سہہ کر خُدا کی بادشاہی میں داخِل ہوں۔


کیونکہ جِس طرح تُم عَیب جوئی کرتے ہو اُسی طرح تُمہاری بھی عَیب جوئی کی جائے گی اور جِس پَیمانہ سے تُم ناپتے ہو اُسی سے تُمہارے واسطے ناپا جائے گا۔


وہ مُجھ پر شفقت کرنے والا اور میرا قلعہ ہے۔ میرا اُونچا بُرج اور میرا چُھڑانے والا۔ وہ میری سِپر اور میری پناہ گاہ ہے جو میرے لوگوں کو میرے تابِع کرتا ہے۔


کیونکہ اُس نے مُجھے سب مُصِیبتوں سے چُھڑایا ہے اور میری آنکھ نے میرے دُشمنوں کو دیکھ لِیا ہے۔


وہ مُجھے میرے دُشمنوں سے چُھڑاتا ہے بلکہ تُو مُجھے میرے مُخالِفوں پر سرفراز کرتا ہے۔ تُو مُجھے تُند خُو آدمی سے رہائی دیتا ہے۔


رحم دِل کے ساتھ تُو رحِیم ہو گا اور کامِل آدمی کے ساتھ کامِل۔


اَے خُداوند! اَے میری قُوّت! مَیں تُجھ سے مُحبّت رکھتا ہُوں۔


اور وہ فرِشتہ جِس نے مُجھے سب بلاؤں سے بچایا اِن لڑکوں کو برکت دے اور جو میرا اور میرے باپ دادا ابرہامؔ اور اِضحاقؔ کا نام ہے اُسی سے یہ نامزد ہوں! اور زمِین پر نِہایت کثرت سے بڑھ جائیں۔


پِھر فِلستِیوں کے سرداروں نے دھاوا کِیا اور جب جب اُنہوں نے دھاوا کِیا ساؤُل کے سب خادِموں کی نِسبت داؤُد نے زِیادہ دانائی کا کام کِیا۔ اِس سے اُس کا نام بُہت بڑا ہو گیا۔


اور اَیسا ہُؤا کہ جب داؤُد یہ باتیں ساؤُل سے کہہ چُکا تو ساؤُل نے کہا اَے میرے بیٹے داؤُد کیا یہ تیری آواز ہے؟ اور ساؤُل چِلاّ کر رونے لگا۔


تب داؤُد نے ریکاؔب اور اُس کے بھائی بعنہ کو جو بیرُوتی رِمُّون کے بیٹے تھے جواب دِیا کہ خُداوند کی حیات کی قَسم جِس نے میری جان کو ہر مُصِیبت سے رہائی دی ہے۔


وہ اُس کی سب ہڈِّیوں کو محفُوظ رکھتا ہے۔ اُن میں سے ایک بھی توڑی نہیں جاتی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات