Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سموئیل 25:18 - کِتابِ مُقادّس

18 تب ابِیجیلؔ نے جلدی کی اور دو سَو روٹِیاں اور مَے کے دو مشکِیزے اور پانچ پکّی پکائی بھیڑیں اور بُھنے ہُوئے اناج کے پانچ پَیمانے اور کِشمِش کے ایک سَو خوشے اور انجِیر کی دو سَو ٹِکیاں ساتھ لِیں اور اُن کو گدھوں پر لاد لِیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 تَب ابیگیلؔ نے دیر کئے بغیر دو سَو روٹیاں، دو مشکیزے مَے، پانچ بھیڑوں کے گوشت کا سالن، پانچ پیمانے بھُنا ہُوا اناج، کشمش کی ایک سَو ٹکیاں اَور اَنجیر کی دو سَو ٹکیاں لے کر اُنہیں گدھوں پر لادا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 जितनी जल्दी हो सका अबीजेल ने कुछ सामान इकट्ठा किया जिसमें 200 रोटियाँ, मै की दो मशकें, खाने के लिए तैयार की गई पाँच भेड़ें, भुने हुए अनाज के साढ़े 27 किलोग्राम, किशमिश की 100 और अंजीर की 200 टिक्कियाँ शामिल थीं। सब कुछ गधों पर लादकर

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 جتنی جلدی ہو سکا ابی جیل نے کچھ سامان اکٹھا کیا جس میں 200 روٹیاں، مَے کی دو مشکیں، کھانے کے لئے تیار کی گئی پانچ بھیڑیں، بُھنے ہوئے اناج کے ساڑھے 27 کلو گرام، کشمش کی 100 اور انجیر کی 200 ٹکیاں شامل تھیں۔ سب کچھ گدھوں پر لاد کر

باب دیکھیں کاپی




۱-سموئیل 25:18
14 حوالہ جات  

اور جب داؤُد چوٹی سے کُچھ آگے بڑھا تو مفِیبوؔست کا خادِم ضِیبا دو گدھے لِئے ہُوئے اُسے مِلا جِن پر زِین کَسے تھے اور اُن کے اُوپر دو سَو روٹِیاں اور کِشمِش کے سَو خوشے اور تابِستانی میووں کے سَو دانے اور مَے کا ایک مشکِیزہ تھا۔


جب تک تُو اپنے مُدّعی کے ساتھ راہ میں ہے اُس سے جلد صُلح کر لے۔ کہِیں اَیسا نہ ہو کہ مُدّعی تُجھے مُنصِف کے حوالہ کر دے اور مُنصِف تُجھے سِپاہی کے حوالہ کر دے اور تُو قَید خانہ میں ڈالا جائے۔


آدمی کا نذرانہ اُس کے لِئے جگہ کر لیتا ہے اور بڑے آدمِیوں کے حضُور اُس کی رسائی کر دیتا ہے۔


پوشِیدگی میں ہدیہ دینا قہر کو ٹھنڈا کرتا ہے اور اِنعام بغل میں دے دینا غضبِ شدِید کو۔


ماسِوا اِن کے جو اُن کے قرِیب کے تھے بلکہ اِشکار اور زبُولُون اور نفتالی تک کے لوگ گدھوں اور اُونٹوں اور خچّروں اور بَیلوں پر روٹیاں اور مَیدہ کی بنی ہُوئی کھانے کی چِیزیں اور انجِیر کی ٹِکیاں۔ اور کِشمِش کے گُچھّے اور مَے اور تیل لادے ہُوئے اور بَیل اور بھیڑ بکریاں اِفراط سے لائے اِس لِئے کہ اِسرائیل میں خُوشی تھی۔


کیونکہ خُداوند اِسرائیلؔ کے خُدا کی حیات کی قَسم جِس نے مُجھے تُجھ کو نُقصان پُہنچانے سے روکا کہ اگر تُو جلدی نہ کرتی اور مُجھ سے مِلنے کو نہ آتی تو صُبح کی روشنی تک ناباؔل کے لِئے ایک لڑکا بھی نہ رہتا۔


اور یسّی نے اپنے بیٹے داؤُد سے کہا کہ اِس بھُنے اناج میں سے ایک ایفہ اور یہ دس روٹِیاں اپنے بھائِیوں کے لِئے لے کر اِن کو جلد لشکر گاہ میں اپنے بھائِیوں کے پاس پُہنچا دے۔


سو اب سوچ سمجھ لے کہ تُو کیا کرے گی کیونکہ ہمارے آقا اور اُس کے سب گھرانے کے خِلاف بدی کا منصُوبہ باندھا گیا ہے کیونکہ یہ اَیسا خبِیث آدمی ہے کہ کوئی اِس سے بات نہیں کر سکتا۔


وہ اپنی عُمر کے تمام ایّام میں اُس سے نیکی ہی کرے گی۔ بدی نہ کرے گی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات