Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سموئیل 24:20 - کِتابِ مُقادّس

20 اور اب دیکھ مَیں خُوب جانتا ہُوں کہ تُو یقِیناً بادشاہ ہو گا اور اِسرائیلؔ کی سلطنت تیرے ہاتھ میں پڑ کر قائِم ہو گی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 میں خُوب جانتا ہُوں کہ تُم یقیناً بادشاہ بنوگے اَور اِسرائیل کی بادشاہی تمہارے ہاتھ میں آکر اُستوار ہوگی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 अब मैं जानता हूँ कि आप ज़रूर बादशाह बन जाएंगे, और कि आपके ज़रीए इसराईल की बादशाही क़ायम रहेगी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 اب مَیں جانتا ہوں کہ آپ ضرور بادشاہ بن جائیں گے، اور کہ آپ کے ذریعے اسرائیل کی بادشاہی قائم رہے گی۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سموئیل 24:20
12 حوالہ جات  

اُس نے اُس سے کہا تُو مت ڈر کیونکہ تُو میرے باپ ساؤُل کے ہاتھ میں نہیں پڑے گا اور تُو اِسرائیلؔ کا بادشاہ ہو گا اور مَیں تُجھ سے دُوسرے درجہ پر ہُوں گا۔ یہ میرے باپ ساؤُل کو بھی معلُوم ہے۔


جب ہیرودؔیس نے دیکھا کہ مجُوسِیوں نے میرے ساتھ ہنسی کی تو نِہایت غُصّے ہُؤا اور آدمی بھیج کر بَیت لحم اور اُس کی سب سرحدّوں کے اندر کے اُن سب لڑکوں کو قتل کروا دِیا جو دو دو برس کے یا اِس سے چھوٹے تھے۔ اُس وقت کے حِساب سے جو اُس نے مجُوسِیوں سے تحقِیق کی تھی۔


جب وہ روانہ ہو گئے تو دیکھو خُداوند کے فرِشتہ نے یُوسفؔ کو خواب میں دِکھائی دے کر کہا اُٹھ۔ بچّے اور اُس کی ماں کو ساتھ لے کر مِصرؔ کو بھاگ جا اور جب تک کہ مَیں تُجھ سے نہ کہُوں وہیں رہنا کیونکہ ہیرودؔیس اِس بچّے کو تلاش کرنے کو ہے تاکہ اِسے ہلاک کرے۔


اِس لِئے کہ اُس نے خُدا کے خِلاف اپنا ہاتھ بڑھایا ہے اور قادرِ مُطلق کے خِلاف بے باکی کرتا ہے۔


لیکن اب تیری سلطنت قائِم نہ رہے گی کیونکہ خُداوند نے ایک شخص کو جو اُس کے دِل کے مُطابِق ہے تلاش کر لِیا ہے اور خُداوند نے اُسے اپنی قَوم کا پیشوا ٹھہرایا ہے اِس لِئے کہ تُو نے وہ بات نہیں مانی جِس کا حُکم خُداوند نے تُجھے دِیا تھا۔


خُداوند تیرے کام کا بدلہ دے بلکہ خُداوند اِسرائیلؔ کے خُدا کی طرف سے جِس کے پروں کے نِیچے تُو پناہ کے لِئے آئی ہے تُجھ کو پُورا اجر مِلے۔


تب ساؤُل نے داؤُد سے کہا اَے میرے بیٹے داؤُد تُو مُبارک ہو! تُو بڑے بڑے کام کرے گا اور ضرُور فتح مند ہو گا۔ سو داؤُد اپنی راہ چلا گیا اور ساؤُل اپنے مکان کو لَوٹا۔


تو دُشمن میری جان کا پِیچھا کر کے اُسے آ پکڑے بلکہ وہ میری زِندگی کو پامال کر کے مِٹّی میں اور میری عِزّت کو خاک میں مِلا دے۔ (سِلاہ)


اگر تیرا دُشمن بُھوکا ہو تو اُسے روٹی کِھلا اور اگر وہ پیاسا ہو تو اُسے پانی پِلا


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات