Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سموئیل 23:6 - کِتابِ مُقادّس

6 جب اخِیملک کا بیٹا ابی یاتر داؤُد کے پاس قعیلہ کو بھاگا تو اُس کے ہاتھ میں ایک افُود تھا جِسے وہ ساتھ لے گیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 (اَور ابیاترؔ بِن احِیملکؔ جَب داویؔد کے پاس قعیلہؔ میں فرار ہوکر آئےتھے تو وہ اَپنے ساتھ افُود بھی لے آئےتھے)۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 वहाँ क़ईला में अबियातर दाऊद के लोगों में शामिल हुआ। उसके पास इमाम का बालापोश था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 وہاں قعیلہ میں ابیاتر داؤد کے لوگوں میں شامل ہوا۔ اُس کے پاس امام کا بالاپوش تھا۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سموئیل 23:6
12 حوالہ جات  

اور اخِیطوؔب کے بیٹے اخِیملک کے بیٹوں میں سے ایک جِس کا نام ابی یاؔتر تھا بچ نِکلا اور داؤُد کے پاس بھاگ گیا۔


اور ساؤُل نے اخیاہ سے کہا خُدا کا صندُوق یہاں لا کیونکہ خُدا کا صندُوق اُس وقت بنی اِسرائیل کے ساتھ وہِیں تھا۔


اور اخیّاہ بِن اخِیطوؔب جو یکبود بِن فِینحاؔس بِن عیلی کا بھائی اور سَیلا میں خُداوند کا کاہِن تھا افُود پہنے ہُوئے تھا اور لوگوں کو خبر نہ تھی کہ یُونتن چلا گیا ہے۔


تب داؤُد نے خُداوند سے پُوچھا کہ کیا مَیں جاؤں اور اُن فِلستِیوں کو مارُوں؟ خُداوند نے داؤُد کو فرمایا جا فِلستِیوں کو مار اور قعیلہ کو بچا۔


سو داؤُد اور اُس کے لوگ قعیلہ کو گئے اور فِلستِیوں سے لڑے اور اُن کی مواشی لے آئے اور اُن کو بڑی خُون ریزی کے ساتھ قتل کِیا۔ یُوں داؤُد نے قعیلیوں کو بچایا۔


اور ساؤُل کو خبر ہُوئی کہ داؤُد قعیلہ میں آیا ہے سو ساؤُل کہنے لگا کہ خُدا نے اُسے میرے ہاتھ میں کر دِیا کیونکہ وہ جو اَیسے شہر میں گُھسا ہے جِس میں پھاٹک اور اڑبنگے ہیں تو قَید ہو گیا ہے۔


اور داؤُد کو معلُوم ہو گیا کہ ساؤُل اُس کے خِلاف بدی کی تدبِیریں کر رہا ہے۔ سو اُس نے ابی یاتر کاہِن سے کہا کہ افُود یہاں لے آ۔


اور داؤُد نے اخِیملک کے بیٹے ابی یاؔتر کاہِن سے کہا کہ ذرا افُود کو یہاں میرے پاس لے آ۔ سو ابی یاتر افُود کو داؤُد کے پاس لے آیا۔


پِھر بادشاہ نے ابیاتر کاہِن سے کہا تُو عنتوت کو اپنے کھیتوں میں چلا جا کیونکہ تُو واجِبُ القتل ہے پر مَیں اِس وقت تُجھ کو قتل نہیں کرتا کیونکہ تُو میرے باپ داؤُد کے سامنے خُداوند یہوواؔہ کا صندُوق اُٹھایا کرتا تھا اور جو جو مُصِیبت میرے باپ پر آئی وہ تُجھ پر بھی آئی۔


اور وہ افُود سونے اور آسمانی اور ارغوانی اور سُرخ رنگ کے کپڑوں اور بارِیک بٹے ہُوئے کتان کا بنائیں جو کِسی ماہِر اُستاد کے ہاتھ کا کام ہو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات