Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سموئیل 23:14 - کِتابِ مُقادّس

14 اور داؤُد نے بیابان کے قلعوں میں سکُونت کی اور دشتِ زِیف کے کوہِستانی مُلک میں رہا اور ساؤُل ہر روز اُس کی تلاش میں رہا پر خُدا نے اُس کو اُس کے ہاتھ میں حوالہ نہ کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 اَور داویؔد نے بیابان کے قلعوں میں اَور زِیفؔ کے بیابان کی پہاڑیوں میں قِیام کیا۔ شاؤل مُتواتر داویؔد کی تلاش میں رہا لیکن خُدا نے داویؔد کو شاؤل کے ہاتھ نہ آنے دیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 अब दाऊद बयाबान के पहाड़ी क़िलों और दश्ते-ज़ीफ़ के पहाड़ी इलाक़े में रहने लगा। साऊल तो मुसलसल उसका खोज लगाता रहा, लेकिन अल्लाह हमेशा दाऊद को साऊल के हाथ से बचाता रहा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 اب داؤد بیابان کے پہاڑی قلعوں اور دشتِ زیف کے پہاڑی علاقے میں رہنے لگا۔ ساؤل تو مسلسل اُس کا کھوج لگاتا رہا، لیکن اللہ ہمیشہ داؤد کو ساؤل کے ہاتھ سے بچاتا رہا۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سموئیل 23:14
19 حوالہ جات  

تُو میرے چِھپنے کی جگہ ہے۔ تُو مُجھے دُکھ سے بچائے رکھّے گا۔ تُو مُجھے رہائی کے نغموں سے گھیر لے گا۔ (سِلاہ)


معُون۔ کرمِل اور زِیف اور یُوطّہ۔


زِیف اور تلم اور بعلوؔت۔


یعنی اَیسے دُکھوں میں جو انطاکِیہ اور اِکُنیُم اور لُسترؔہ میں مُجھ پر پڑے اور اَور دُکھوں میں بھی جو مَیں نے اُٹھائے ہیں مگر خُداوند نے مُجھے اُن سب سے چُھڑا لِیا۔


پس ہم اِن باتوں کی بابت کیا کہیں؟ اگر خُدا ہماری طرف ہے تو کَون ہمارا مُخالِف ہے؟


اور بادشاہ نے شاہزادہ یرحمئیل کو اور شرایاؔہ بِن عزری ایل اور سلمیاؔہ بِن عبدی ایل کو حُکم دِیا کہ بارُوؔک مُنشی اور یَرمِیاؔہ نبی کو گرِفتار کریں لیکن خُداوند نے اُن کو چُھپایا۔


کوئی حِکمت کوئی فہم اور کوئی مشوَرت نہیں جو خُداوند کے مُقابِل ٹھہر سکے۔


کیونکہ وہ جب تک بُرائی نہ کر لیں سوتے نہیں۔ اور جب تک کِسی کو گِرا نہ دیں اُن کی نِیند جاتی رہتی ہے۔


کیونکہ اُن کے پاؤں بدی کی طرف دَوڑتے ہیں اور خُون بہانے کے لِئے جلدی کرتے ہیں۔


اور داؤُد نے اپنے دِل میں کہا کہ اب مَیں کِسی نہ کِسی دِن ساؤُل کے ہاتھ سے ہلاک ہُوں گا۔ پس میرے لِئے اِس سے بِہتر اَور کُچھ نہیں کہ مَیں فِلستِیوں کی سرزمِین کو بھاگ جاؤں اور ساؤُل مُجھ سے نااُمّید ہو کر بنی اِسرائیل کی سرحدّوں میں پِھر مُجھے نہیں ڈُھونڈے گا۔ یُوں مَیں اُس کے ہاتھ سے بچ جاؤں گا۔


اور ساؤُل کو خبر ہُوئی کہ داؤُد قعیلہ میں آیا ہے سو ساؤُل کہنے لگا کہ خُدا نے اُسے میرے ہاتھ میں کر دِیا کیونکہ وہ جو اَیسے شہر میں گُھسا ہے جِس میں پھاٹک اور اڑبنگے ہیں تو قَید ہو گیا ہے۔


اور داؤُد نے دیکھا کہ ساؤُل اُس کی جان لینے کو نِکلا ہے۔ اُس وقت داؤُد دشتِ زِیف کے بَن میں تھا۔


ماسِوا اِس کے اَے میرے باپ دیکھ۔ یہ بھی دیکھ کہ تیرے جُبّہ کا دامن میرے ہاتھ میں ہے اور چُونکہ مَیں نے تیرے جُبّہ کا دامن کاٹا اور تُجھے مار نہیں ڈالا سو تُو جان لے اور دیکھ لے کہ میرے ہاتھ میں کِسی طرح کی بدی یا بُرائی نہیں اور مَیں نے تیرا کوئی گُناہ نہیں کِیا گو تُو میری جان لینے کے درپَے ہے۔


اور جات اور مریسہ اور زِیف۔


پِھر تو مَیں دُور نِکل جاتا اور بیابان میں بسیرا کرتا۔ (سِلاہ)


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات