Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سموئیل 23:12 - کِتابِ مُقادّس

12 تب داؤُد نے کہا کہ کیا قعیلہ کے لوگ مُجھے اور میرے لوگوں کو ساؤُل کے حوالہ کر دیں گے؟ خُداوند نے کہا وہ تُجھے حوالہ کر دیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 پھر داویؔد نے دوبارہ پُوچھا، ”کیا قعیلہؔ کے باشِندے مُجھے اَور میرے لوگوں کو شاؤل کے حوالہ کر دیں گے؟“ اَور یَاہوِہ نے جَواب دیا، ”ضروُر کریں گے۔ وہ تُجھے حوالہ کر دیں گے۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 फिर दाऊद ने मज़ीद दरियाफ़्त किया, “क्या शहर के बुज़ुर्ग मुझे और मेरे लोगों को साऊल के हवाले कर देंगे?” रब ने कहा, “हाँ, वह कर देंगे।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 پھر داؤد نے مزید دریافت کیا، ”کیا شہر کے بزرگ مجھے اور میرے لوگوں کو ساؤل کے حوالے کر دیں گے؟“ رب نے کہا، ”ہاں، وہ کر دیں گے۔“

باب دیکھیں کاپی




۱-سموئیل 23:12
12 حوالہ جات  

تُو نے مُجھے دُشمن کے ہاتھ میں اسِیر نہیں چھوڑا۔ تُو نے میرے پاؤں کُشادہ جگہ میں رکھّے ہیں۔


سو اب اَے بادشاہ تیرے دِل کو جو بڑی آرزُو آنے کی ہے اُس کے مُطابِق آ اور اُس کو بادشاہ کے ہاتھ میں حوالہ کرنا ہمارا ذِمّہ رہا۔


میری جان کو خُدا ہی کی آس ہے۔ میری نجات اُسی سے ہے۔


اور اُس سے مخلُوقات کی کوئی چِیز چِھپی نہیں بلکہ جِس سے ہم کو کام ہے اُس کی نظروں میں سب چِیزیں کُھلی اور بے پردہ ہیں۔


اُن پر افسوس جو اپنی مشورَت خُداوند سے چِھپاتے ہیں۔ جِن کا کاروبار اندھیرے میں ہوتا ہے اور کہتے ہیں کَون ہم کو دیکھتا ہے؟ کَون ہم کو پہچانتا ہے؟


اور ساؤُل کو خبر ہُوئی کہ داؤُد قعیلہ میں آیا ہے سو ساؤُل کہنے لگا کہ خُدا نے اُسے میرے ہاتھ میں کر دِیا کیونکہ وہ جو اَیسے شہر میں گُھسا ہے جِس میں پھاٹک اور اڑبنگے ہیں تو قَید ہو گیا ہے۔


خُداوند پر توکُّل کرنا اِنسان پر بھروسا رکھنے سے بہتر ہے۔


اور یہُوداؔہ کے لوگوں نے اُن سے کہا تُم ہم پر کیوں چڑھ آئے ہو؟ اُنہوں نے کہا ہم سمسُوؔن کو باندھنے آئے ہیں تاکہ جَیسا اُس نے ہم سے کِیا ہم بھی اُس سے وَیسا ہی کریں۔


سو کیا قعیلہ کے لوگ مُجھ کو اُس کے حوالہ کر دیں گے؟ کیا ساؤُل جَیسا تیرے بندہ نے سُنا ہے آئے گا؟ اَے خُداوند اِسرائیلؔ کے خُدا مَیں تیری مِنّت کرتا ہُوں کہ تُو اپنے بندہ کو بتا دے۔ خُداوند نے کہا وہ آئے گا۔


خُداوند نے مُجھ پر ظاہِر کِیا اور مَیں جان گیا۔ تب تُو نے مُجھے اُن کے کام دِکھائے۔


صُبح کو مُجھے اپنی شفقت کی خبر دے کیونکہ میرا توکُّل تُجھ پر ہے۔ مُجھے وہ راہ بتا جِس پر مَیں چلُوں کیونکہ مَیں اپنا دِل تیری ہی طرف لگاتا ہُوں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات