Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سموئیل 2:7 - کِتابِ مُقادّس

7 خُداوند مِسکِین کر دیتا اور دَولت مند بناتا ہے۔ وُہی پست کرتا اور سرفراز بھی کرتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 یَاہوِہ ہی مُفلس کر دیتے ہیں اَور وُہی دولتمند بناتے ہیں؛ وُہی پست کرتے ہیں اَور وُہی سرفراز کرتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 रब ही ग़रीब और अमीर बना देता है, वही पस्त करता और वही सरफ़राज़ करता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 رب ہی غریب اور امیر بنا دیتا ہے، وہی پست کرتا اور وہی سرفراز کرتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سموئیل 2:7
17 حوالہ جات  

بلکہ خُدا ہی عدالت کرنے والا ہے۔ وہ کِسی کو پست کرتا ہے اور کِسی کو سرفرازی بخشتا ہے۔


اِسی طرح وہ فروتنوں کو اُونچی جگہ پر بِٹھاتا ہے اور ماتم کرنے والے سلامتی کی سرفرازی پاتے ہیں۔


اور کہا ننگا مَیں اپنی ماں کے پیٹ سے نِکلا اور ننگاہی واپس جاؤُں گا۔ خُداوند نے دِیا اور خُداوند نے لے لِیا۔ خُداوند کا نام مُبارک ہو۔


خُداوند کے سامنے فروتنی کرو۔ وہ تُمہیں سربُلند کرے گا۔


کیونکہ ربُّ الافواج کا دِن تمام مغرُوروں بُلند نظروں اور مُتکبِّروں پر آئے گا اور وہ پست کِئے جائیں گے۔


یہ تیرے غضب اور قہر کے سبب سے ہے۔ کیونکہ تُو نے مُجھے اُٹھایا اور پِھر پٹک دِیا۔


سو وہ اُٹھ کر اُس گھر میں گیا۔ تب اُس نے اُس کے سر پر وہ تیل ڈالا اور اُس سے کہا خُداوند اِسرائیلؔ کا خُدا یُوں فرماتا ہے کہ مَیں نے تُجھے مسح کر کے خُداوند کی قَوم یعنی اِسرائیلؔ کا بادشاہ بنایا ہے۔


ہر مغرُور کو دیکھ اور اُسے نِیچا کر اور شرِیروں کو جہاں کھڑے ہوں پامال کر دے۔


اور دَولت اور عِزّت تیری طرف سے آتی ہیں اور تُو سبھوں پر حُکُومت کرتا ہے اور تیرے ہاتھ میں قُدرت اور توانائی ہیں اور سرفراز کرنا اور سبھوں کو زور بخشنا تیرے ہاتھ میں ہے۔


اور حِزقیاہ کی دَولت اور عِزّت نِہایت فراوان تھی اور اُس نے چاندی اور سونے اور جواہِر اور مصالِح اور ڈھالوں اور سب طرح کی قِیمتی چِیزوں کے لِئے خزانے۔


اِس کے علاوہ اُس نے اپنے لِئے شہر بسائے اور بھیڑ بکریوں اور گائے بَیلوں کو کثرت سے مُہیّا کِیا کیونکہ خُدا نے اُسے بُہت مال بخشا تھا۔


کیونکہ خُداوند کے ہاتھ میں پیالہ ہے اور مَے جھاگ والی ہے۔ وہ مِلی ہُوئی شراب سے بھرا ہے اور خُداوند اُسی میں سے اُنڈیلتا ہے۔ بیشک اُس کی تلچھٹ زمِین کے سب شرِیر نچوڑ نچوڑ کر پِئیں گے۔


امِیرو غرِیب ایک دُوسرے سے مِلتے ہیں۔ اُن سب کا خالِق خُداوند ہی ہے۔


کیونکہ دیکھ مَیں نے تُجھے قَوموں کے درمیان حقِیر اور آدمِیوں کے درمِیان ذلِیل کِیا۔


اور مَیدان کے سب درخت جانیں گے کہ مَیں خُداوند نے بڑے درخت کو پست کِیا اور چھوٹے درخت کو بُلند کِیا۔ ہرے درخت کو سُکھا دِیا اور سُوکھے درخت کو ہرا کِیا۔ مَیں خُداوند نے فرمایا اور کر دِکھایا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات