Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سموئیل 2:31 - کِتابِ مُقادّس

31 دیکھ وہ دِن آتے ہیں کہ مَیں تیرا بازُو اور تیرے باپ کے گھرانے کا بازُو کاٹ ڈالُوں گا کہ تیرے گھر میں کوئی بُڈّھا ہونے نہ پائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

31 دیکھو وہ دِن آ رہے ہیں کہ میں تیری اَور تیرے باپ کے گھرانے کی قُوّت کو اِس قدر زائل کر دُوں گا کہ تیرے خاندان میں کویٔی بھی لمبی عمر نہیں پایٔےگا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

31 इसलिए सुन! ऐसे दिन आ रहे हैं जब मैं तेरी और तेरे घराने की ताक़त यों तोड़ डालूँगा कि घर का कोई भी बुज़ुर्ग नहीं पाया जाएगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

31 اِس لئے سن! ایسے دن آ رہے ہیں جب مَیں تیری اور تیرے گھرانے کی طاقت یوں توڑ ڈالوں گا کہ گھر کا کوئی بھی بزرگ نہیں پایا جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سموئیل 2:31
11 حوالہ جات  

اور بنی لاوی جو مُجھ سے دُور ہو گئے جب اِسرائیل گُمراؔہ ہُؤا کیونکہ وہ اپنے بُتوں کی پَیروی کر کے مُجھ سے گُمراہ ہُوئے۔ وہ بھی اپنی بدکرداری کی سزا پائیں گے۔


کیونکہ شرِیروں کے بازُو توڑے جائیں گے لیکن خُداوند صادِقوں کو سنبھالتا ہے۔


تُو نے بیواؤں کو خالی چلتا کِیا اور یتِیموں کے بازُو توڑے گئے۔


اور بادشاہ نے یہویدؔع کے بیٹے بِنایاؔہ کو اُس کی جگہ لشکر پر مُقرّر کِیا اور صدُوؔق کاہِن کو بادشاہ نے ابیاؔتر کی جگہ رکھّا۔


اور اخیّاہ بِن اخِیطوؔب جو یکبود بِن فِینحاؔس بِن عیلی کا بھائی اور سَیلا میں خُداوند کا کاہِن تھا افُود پہنے ہُوئے تھا اور لوگوں کو خبر نہ تھی کہ یُونتن چلا گیا ہے۔


اور فِلستِیوں نے اِسرائیلؔ کے مُقابلہ کے لِئے صف آرائی کی اور جب وہ باہم لڑنے لگے تو اِسرائیلِیوں نے فِلستِیوں سے شِکست کھائی اور اُنہوں نے اُن کے لشکر میں سے جو مَیدان میں تھا قرِیباً چار ہزار آدمی قتل کِئے۔


اُس دِن مَیں عیلی پر سب کُچھ جو مَیں نے اُس کے گھرانے کے حق میں کہا ہے شرُوع سے آخِر تک پُورا کرُوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات