Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سموئیل 14:39 - کِتابِ مُقادّس

39 کیونکہ خُداوند کی حیات کی قَسم جو اِسرائیلؔ کو رہائی دیتا ہے اگر وہ میرے بیٹے یُونتن ہی کا گُناہ ہو وہ ضرُور مارا جائے گا پر اُن سب لوگوں میں سے کِسی آدمی نے اُس کو جواب نہ دِیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

39 اِسرائیل کو بچانے والے یَاہوِہ کی حیات کی قَسم اگر میرے ہی بیٹے یُوناتانؔ نے گُناہ کیا ہے تو وہ ضروُر ماراجائے گا۔“ لیکن اُن لوگوں میں سے کسی نے بھی جَواب نہ دیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

39 रब की हयात की क़सम जो इसराईल का नजातदहिंदा है, क़ुसूरवार को फ़ौरन सज़ाए-मौत दी जाएगी, ख़ाह वह मेरा बेटा यूनतन क्यों न हो।” लेकिन सब ख़ामोश रहे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

39 رب کی حیات کی قَسم جو اسرائیل کا نجات دہندہ ہے، قصوروار کو فوراً سزائے موت دی جائے گی، خواہ وہ میرا بیٹا یونتن کیوں نہ ہو۔“ لیکن سب خاموش رہے۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سموئیل 14:39
10 حوالہ جات  

تب داؤُد کا غضب اُس شخص پر بشِدّت بھڑکا اور اُس نے ناتن سے کہا کہ خُداوند کی حیات کی قَسم کہ وہ شخص جِس نے یہ کام کِیا واجِبُ القتل ہے۔


ساؤُل نے کہا خُدا اَیسا ہی بلکہ اِس سے بھی زِیادہ کرے کیونکہ اَے یُونتن تُو ضرُور مارا جائے گا۔


اور اِسرائیلی مَرد اُس دِن بڑے پریشان تھے کیونکہ ساؤُل نے لوگوں کو قَسم دے کر یُوں کہا تھا کہ جب تک شام نہ ہو اور مَیں اپنے دُشمنوں سے بدلہ نہ لے لُوں اُس وقت تک اگر کوئی کُچھ کھائے تو وہ ملعُون ہو۔ اِس سبب سے اُن لوگوں میں سے کِسی نے کھانا چکھّا تک نہ تھا۔


سب کُچھ سب پر یکساں گُذرتا ہے۔ صادِق اور شرِیر پر۔ نیکوکار اور پاک اور ناپاک پر۔ اُس پر جو قُربانی گُذرانتا ہے اور اُس پر جو قُربانی نہیں گُذرانتا ایک ہی حادِثہ واقِع ہوتا ہے۔ جَیسا نیکوکار ہے وَیسا ہی گُنہگار ہے۔ جَیسا وہ جو قَسم کھاتا ہے وَیسا ہی وہ جو قَسم سے ڈرتا ہے۔


تب ساؤُل نے خُداوند کی قَسم کھا کر کہا کہ خُداوند کی حیات کی قَسم اِس بات کے لِئے تُجھے کوئی سزا نہیں دی جائے گی۔


بادشاہ نے کہا اَے اخِیملک! تُو اور تیرے باپ کا سارا گھرانا ضرُور مار ڈالا جائے گا۔


کیونکہ جب تک یسّی کا یہ بیٹا رُویِ زمِین پر زِندہ ہے نہ تو تُجھ کو قِیام ہو گا نہ تیری سلطنت کو۔ اِس لِئے ابھی لوگ بھیج کر اُسے میرے پاس لا کیونکہ اُس کا مَرنا ضرُور ہے۔


اور ساؤُل نے یُونتن کی بات سُنی اور ساؤُل نے قَسم کھا کر کہا کہ خُداوند کی حیات کی قَسم ہے وہ مارا نہیں جائے گا۔


تب اُس نے سب اِسرائیلِیوں سے کہا تُم سب کے سب ایک طرف ہو جاؤ اور مَیں اور میرا بیٹا یُونتن دُوسری طرف ہو جائیں گے۔ لوگوں نے ساؤُل سے کہا جو تُو مُناسِب جانے سو کر۔


تب بادشاہ نے یوآب سے کہا دیکھ مَیں نے یہ بات مان لی۔ سو تُو جا اور اُس جوان ابی سلوؔم کو پِھر لے آ۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات