Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سموئیل 13:6 - کِتابِ مُقادّس

6 جب بنی اِسرائیل نے دیکھا کہ وہ آفت میں مُبتلا ہو گئے کیونکہ لوگ پریشان تھے تو وہ غاروں اور جھاڑِیوں اور چٹانوں اور گڑھیوں اور گڑھوں میں جا چِھپے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 جَب اِسرائیل کے آدمیوں نے دیکھا کہ صورت حال تشویشناک ہے اَور اُن کی فَوج پر دباؤ بڑھ رہاہے تو وہ غاروں، گنُجان جھاڑیوں، چٹّانوں، گڑھوں اَور حوضوں میں جا چھُپے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 इसराईलियों ने देखा कि हम बड़े ख़तरे में आ गए हैं, और दुश्मन हम पर बहुत दबाव डाल रहा है तो परेशानी के आलम में कुछ ग़ारों और दराड़ों में और कुछ पत्थरों के दरमियान या क़ब्रों और हौज़ों में छुप गए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 اسرائیلیوں نے دیکھا کہ ہم بڑے خطرے میں آ گئے ہیں، اور دشمن ہم پر بہت دباؤ ڈال رہا ہے تو پریشانی کے عالم میں کچھ غاروں اور دراڑوں میں اور کچھ پتھروں کے درمیان یا قبروں اور حوضوں میں چھپ گئے۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سموئیل 13:6
18 حوالہ جات  

اور مِدیانیوں کا ہاتھ اِسرائیلِیوں پر غالِب ہُؤا اور مِدیانیوں کے سبب سے بنی اِسرائیل نے اپنے لِئے پہاڑوں میں کھوہ اور غار اور قلعے بنا لِئے۔


دُنیا اُن کے لائِق نہ تھی۔ وہ جنگلوں اور پہاڑوں اور غاروں اور زمِین کے گڑھوں میں آوارہ پِھرا کِئے۔


مَیں دونوں طرف پھنسا ہُؤا ہُوں۔ میرا جی تو یہ چاہتا ہے کہ کُوچ کر کے مسِیح کے پاس جا رہُوں کیونکہ یہ بُہت ہی بِہتر ہے۔


لیکن یہ وہ لوگ ہیں جو لُٹ گئے اور غارت ہُوئے۔ وہ سب کے سب زِندانوں میں گرِفتار اور قَیدخانوں میں پوشِیدہ ہیں۔ وہ شِکار ہُوئے اور کوئی نہیں چُھڑاتا۔ وہ لُٹ گئے اور کوئی نہیں کہتا پھیر دو۔


داؤُد نے جاد سے کہا مَیں بڑے شِکنجہ میں ہُوں۔ ہم خُداوند کے ہاتھ میں پڑیں کیونکہ اُس کی رحمتیں عظِیم ہیں پر مَیں اِنسان کے ہاتھ میں نہ پڑوُں۔


اور وہ راستہ میں بھیڑسالوں کے پاس پُہنچا جہاں ایک غار تھا اور ساؤُل اُس غار میں فراغت کرنے گُھسا اور داؤُد اپنے لوگوں سمیت اُس غار کے اندرُونی خانوں میں بَیٹھا تھا۔


تب زِیف کے لوگ جِبعہ میں ساؤُل کے پاس جا کر کہنے لگے کیا داؤُد ہمارے درمِیان کوہِ حکِیلہ کے بَن کے قلعوں میں دشت کے جنُوب کی طرف چِھپا نہیں ہے؟


پِھر اِن دونوں نے اپنے آپ کو فِلستِیوں کی چَوکی کے سِپاہِیوں کو دِکھایا اور فلِستی کہنے لگے دیکھو یہ عِبرانی اُن سُوراخوں میں سے جہاں وہ چِھپ گئے تھے باہر نِکلے آتے ہیں۔


پِھر تو اِسرائیلی مَرد پلٹے اور بِنیمِین کے لوگ ہکّا بکّا ہو گئے کیونکہ اُنہوں نے دیکھا کہ اُن پر آفت آ پڑی۔


اور بنی عمُّون یَردؔن پار ہو کر یہُوداؔہ اور بِنیمِین اور اِفراؔئِیم کے خاندان سے لڑنے کو بھی آ جاتے تھے۔ پس اِسرائیلی بُہت تنگ آ گئے۔


اور جب عی کے لوگوں نے پِیچھے مُڑ کر نظر کی تو دیکھا کہ شہر کا دُھواں آسمان کی طرف اُٹھ رہا ہے اور اُن کا بس نہ چلا کہ وہ اِدھر یا اُدھر بھاگیں اور جو لوگ بیابان کی طرف بھاگے تھے وہ پِیچھا کرنے والوں پر اُلٹ پڑے۔


اور جب فِلستِیوں نے سُنا کہ بنی اِسرائیل مِصفاہ میں فراہم ہُوئے ہیں تو اُن کے سرداروں نے بنی اِسرائیل پر چڑھائی کی اور جب بنی اِسرائیل نے یہ سُنا تو وہ فِلستِیوں سے ڈرے۔


اور سموئیل اُٹھ کر جِلجاؔل سے بِنیمِین کے جِبعہ کو گیا۔ تب ساؤُل نے اُن لوگوں کو جو اُس کے ساتھ حاضِر تھے گِنا اور وہ قرِیباً چھ سَو تھے۔


اِسی طرح اُن سب اِسرائیلی مَردوں نے بھی جو اِفراؔئِیم کے کوہِستانی مُلک میں چِھپ گئے تھے یہ سُن کر کہ فِلستی بھاگے جاتے ہیں لڑائی میں آ اُن کا پِیچھا کِیا۔


اور وہ حَوض جِس میں اِسمٰعیل نے اُن لوگوں کی لاشوں کو پھینکا تھا جِن کو اُس نے جِدلیاؔہ کے ساتھ قتل کِیا (وُہی ہے جِسے آسا بادشاہ نے شاہِ اِسرائیل بعشا کے ڈر سے بنایا تھا) اور اِسمٰعیل بِن نتنیاؔہ نے اُس کو مقتُولوں کی لاشوں سے بھر دِیا۔


تُو اُن سے یُوں کہنا کہ خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ مُجھے اپنی حیات کی قَسم وہ جو وِیرانوں میں ہیں تلوار سے قتل ہوں گے اور اُسے جو کُھلے مَیدان میں ہے درِندوں کو دُوں گا کہ نِگل جائیں اور وہ جو قلعوں اور غاروں میں ہیں وبا سے مَریں گے۔


جب اُن اِسرائیلی مَردوں نے جو اُس وادی کی دُوسری طرف اور یَردؔن کے پار تھے یہ دیکھا کہ اِسرائیلؔ کے لوگ بھاگ گئے اور ساؤُل اور اُس کے بیٹے مَر گئے تو وہ شہروں کو چھوڑ کر بھاگ نِکلے اور فِلستی آئے اور اُن میں رہنے لگے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات