Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سموئیل 12:17 - کِتابِ مُقادّس

17 کیا آج گیہُوں کاٹنے کا دِن نہیں؟ مَیں خُداوند سے عرض کرُوں گا کہ بادل گرجے اور پانی برسے اور تُم جان لو گے اور دیکھ بھی لو گے کہ تُم نے خُداوند کے حضُور اپنے لِئے بادشاہ مانگنے سے کِتنی بڑی شرارت کی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 کیا اَب گیہُوں کی فصل کی کٹائی کے دِن نہیں؟ میں یَاہوِہ سے عرض کروں گا کہ بادل گرجے اَور مینہ برسے اَور تُم جان لوگے اَور دیکھ بھی لوگے کہ یَاہوِہ کے ہوتے ہُوئے تُم نے اَپنے لیٔے ایک بادشاہ مانگ کر کتنی بڑی غلطی کی۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 इस वक़्त गंदुम की कटाई का मौसम है। गो इन दिनों में बारिश नहीं होती, लेकिन मैं दुआ करूँगा तो रब गरजते बादल और बारिश भेजेगा। तब आप जान लेंगे कि आपने बादशाह का तक़ाज़ा करते हुए रब के नज़दीक कितनी बुरी बात की है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 اِس وقت گندم کی کٹائی کا موسم ہے۔ گو اِن دنوں میں بارش نہیں ہوتی، لیکن مَیں دعا کروں گا تو رب گرجتے بادل اور بارش بھیجے گا۔ تب آپ جان لیں گے کہ آپ نے بادشاہ کا تقاضا کرتے ہوئے رب کے نزدیک کتنی بُری بات کی ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




۱-سموئیل 12:17
13 حوالہ جات  

اور خُداوند نے سموئیل سے کہا کہ جو کُچھ یہ لوگ تُجھ سے کہتے ہیں تُو اُس کو مان کیونکہ اُنہوں نے تیری نہیں بلکہ میری حقارت کی ہے کہ مَیں اُن کا بادشاہ نہ رہُوں۔


جِس طرح ایّامِ گرمی میں برف اور دِرَو کے وقت بارِش اُسی طرح احمق کو عِزّت زیب نہیں دیتی۔


تب خُداوند نے مُجھے فرمایا کہ اگرچہ مُوسیٰ اور سموئیل میرے حضُور کھڑے ہوتے تَو بھی میرا دِل اِن لوگوں کی طرف مُتوجّہِ نہ ہوتا۔ اِن کو میرے سامنے سے نِکال دے کہ چلے جائیں۔


اُس کے کاہِنوں میں سے مُوسیٰ اور ہارُون نے اور اُس کا نام لینے والوں میں سے سموئیل نے خُداوند سے دُعا کی اور اُس نے اُن کو جواب دِیا۔


اور اُس دِن جب خُداوند نے امورِیوں کو بنی اِسرائیل کے قابُو میں کر دِیا یشُوع نے خُداوند کے حضُور بنی اِسرائیل کے سامنے یہ کہا۔ اَے سُورج! تُو جِبعوؔن پر اور اَے چاند! تو وادیِ ایالوؔن میں ٹھہرا رہ


پِھر سموئیل نے کہا کہ سب اِسرائیلؔ کو مِصفاہ میں جمع کرو اور مَیں تُمہارے لِئے خُداوند سے دُعا کرُوں گا۔


لیکن جب اُنہوں نے کہا کہ ہم کو کوئی بادشاہ دے جو ہماری عدالت کرے تو یہ بات سموئیل کو بُری لگی اور سموئیل نے خُداوند سے دُعا کی۔


سو اب اُس بادشاہ کو دیکھو جِسے تُم نے چُن لِیا اور جِس کے لِئے تُم نے درخواست کی تھی۔ دیکھو خُداوند نے تُم پر بادشاہ مُقرّر کر دِیا ہے۔


اور سب لوگوں نے سموئیل سے کہا کہ اپنے خادِموں کے لِئے خُداوند اپنے خُدا سے دُعا کر کہ ہم مَر نہ جائیں کیونکہ ہم نے اپنے سب گُناہوں پر یہ شرارت بھی بڑھا دی ہے کہ اپنے لِئے ایک بادشاہ مانگا۔


اور دُوسرے دِن مُوسیٰؔ نے لوگوں سے کہا کہ تُم نے بڑا گُناہ کِیا اور اب مَیں خُداوند کے پاس اُوپر جاتا ہُوں۔ شاید مَیں تُمہارے گُناہ کا کفّارہ دے سکُوں۔


جو خُداوند سے جھگڑتے ہیں وہ ٹُکڑے ٹُکڑے کر دِئے جائیں گے۔ وہ اُن کے خِلاف آسمان میں گرجے گا۔ خُداوند زمِین کے کناروں کا اِنصاف کرے گا۔ وہ اپنے بادشاہ کو زور بخشے گا اور اپنے ممسُوح کے سِینگ کو بُلند کرے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات