Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سموئیل 11:1 - کِتابِ مُقادّس

1 تب عمُّونی ناحس چڑھائی کر کے یبِیس جِلعاد کے مُقابِل خَیمہ زن ہُؤا اور یبِیس کے سب لوگوں نے ناحس سے کہا ہم سے عہد و پَیمان کر لے اور ہم تیری خِدمت کریں گے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 تَب ناحسؔ عمُّونی نے چڑھائی کرکے یبیسؔ گِلعادؔ کا محاصرہ کر لیا، اَور یبیسؔ کے تمام لوگوں نے اُس سے کہا، ”ہمارے ساتھ عہد کر لو اَور ہم آپ کی خدمت کریں گے۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 कुछ देर के बाद अम्मोनी बादशाह नाहस ने अपनी फ़ौज लेकर यबीस-जिलियाद का मुहासरा किया। यबीस के तमाम अफ़राद ने उससे गुज़ारिश की, “हमारे साथ मुआहदा करें तो हम आइंदा आपके ताबे रहेंगे।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 کچھ دیر کے بعد عمونی بادشاہ ناحس نے اپنی فوج لے کر یبیس جِلعاد کا محاصرہ کیا۔ یبیس کے تمام افراد نے اُس سے گزارش کی، ”ہمارے ساتھ معاہدہ کریں تو ہم آئندہ آپ کے تابع رہیں گے۔“

باب دیکھیں کاپی




۱-سموئیل 11:1
23 حوالہ جات  

اور جب تُم نے دیکھا کہ بنی عمُّون کا بادشاہ ناحس تُم پر چڑھ آیا تو تُم نے مُجھ سے کہا کہ ہم پر کوئی بادشاہ سلطنت کرے حالانکہ خُداوند تُمہارا خُدا تُمہارا بادشاہ تھا۔


اور اُس نے شاہی نسل میں سے ایک کو لِیا اور اُس کے ساتھ عہد باندھا اور اُس سے قَسم لی اور مُلک کے بہادُروں کو بھی لے گیا۔


اور بِن ہدد نے اُس سے کہا جِن شہروں کو میرے باپ نے تیرے باپ سے لے لِیا تھا مَیں اُن کو پھیر دُوں گا اور تُو اپنے لِئے دمشق میں سڑکیں بنوا لینا جَیسے میرے باپ نے سامرؔیہ میں بنوائِیں۔ اخیاؔب نے کہا مَیں اِسی عہد پر تُجھے چھوڑ دُوں گا۔ سو اُس نے اُس سے عہد باندھا اور اُسے چھوڑ دِیا۔


سو وہ کہنے لگے کہ بنی اِسرائیل میں سے وہ کَون سا قبِیلہ ہے جو مِصفاہ میں خُداوند کے حضُور نہیں آیا؟ اور دیکھو لشکر گاہ میں جماعت میں شامِل ہونے کے لِئے یبِیس جِلعاد سے کوئی نہیں آیا تھا۔


اُنہوں نے کہا ہم نے خُوب صفائی سے دیکھا کہ خُداوند تیرے ساتھ ہے سو ہم نے کہا کہ ہمارے اور تیرے درمیان قَسم ہو جائے اور ہم تیرے ساتھ عہد کریں۔


کیا وہ تیرے ساتھ عہد باندھے گا کہ تُو اُسے ہمیشہ کے لِئے نَوکر بنا لے؟


تُو اُن سے یا اُن کے معبُودوں سے کوئی عہد نہ باندھنا۔


حِزقیاہ کی نہ سُنو کیونکہ شاہِ اسُور یُوں فرماتا ہے کہ تُم مُجھ سے صُلح کر لو اور نِکل کر میرے پاس آؤ اور تُم میں سے ہر ایک اپنی تاک اور اپنے انجِیر کے درخت کا میوہ کھاتا اور اپنے حَوض کا پانی پِیتا رہے۔


تب خُداوند کا قہر اِسرائیلؔ پر بھڑکا اور اُس نے اُن کو فِلستیوں کے ہاتھ اور بنی عمُّون کے ہاتھ بیچ ڈالا۔


کوئی عَمّونی یا موآبی خُداوند کی جماعت میں داخِل نہ ہو۔ دسوِیں پُشت تک اُن کی نسل میں سے کوئی خُداوند کی جماعت میں کبھی آنے نہ پائے۔


جب ساؤُل بنی اِسرائیل پر سلطنت کرنے لگا تو وہ ہر طرف اپنے دُشمنوں یعنی موآب اور بنی عمُّون اور ادُوم اور ضُوباؔہ کے بادشاہوں اور فِلستِیوں سے لڑا اور وہ جِس جِس طرف رجُوع ہوتا اُن کا بُرا حال کرتا تھا۔


اِس کے بعد اَیسا ہُؤا کہ بنی عمُّون کا بادشاہ مَر گیا اور اُس کا بیٹا حنُون اُس کا جانشِین ہُؤا۔


تب داؤُد نے کہا کہ مَیں ناحس کے بیٹے حنُون کے ساتھ مِہربانی کرُوں گا جَیسے اُس کے باپ نے میرے ساتھ مِہربانی کی۔ سو داؤُد نے اپنے خادِم بھیجے تاکہ اُن کی معرفت اُس کے باپ کے بارہ میں اُسے تسلّی دے چُنانچہ داؤُد کے خادِم بنی عمُّون کی سرزمِین میں آئے۔


اور جب داؤُد محنایم میں پُہنچا تو اَیسا ہُؤا کہ ناحس کا بیٹا سوبی بنی عمُّون کے ربّہ سے اور عمّی ایل کا بیٹا مکِیر لودباؔر سے اور برؔزلی جِلعادی راجلِیم سے۔


اور اِسی طرح جب اُن سب یہُودیوں نے جو موآب اور بنی عمُّون اور ادُوم اور تمام مُمالِک میں تھے سُنا کہ شاہِ بابل نے یہُوداؔہ کے چند لوگوں کو رہنے دِیا ہے اور جِدلیاؔہ بِن اخِیقاؔم بِن سافن کو اُن پر حاکِم مُقرّر کِیا ہے۔


اور اُس سے کہنے لگے کیا تُو جانتا ہے کہ بنی عمُّون کے بادشاہ بعلِیس نے اِسمٰعیل بِن نتنیاؔہ کو اِس لِئے بھیجا ہے کہ تُجھے قتل کرے؟ پر جِدؔلیاہ بِن اخِیقاؔم نے اُن کا یقِین نہ کِیا۔


اور کُچھ عرصہ کے بعد بنی عمُّون نے بنی اِسرائیل سے جنگ چھیڑ دی۔


سو داؤُد نے یبِیس جِلعاد کے لوگوں کے پاس قاصِد روانہ کِئے اور اُن کو کہلا بھیجا کہ خُداوند کی طرف سے تُم مُبارک ہو اِس لِئے کہ تُم نے اپنے مالِک ساؤُل پر یہ اِحسان کِیا اور اُسے دفن کِیا۔


جب یبِیس جِلعاؔد کے سب لوگوں نے جو کُچھ فِلستیوں نے ساؤُل سے کِیا تھا سُنا۔


تو اُن میں کے سب بہادُر اُٹھے اور ساؤُل کی لاش اور اُس کے بیٹوں کی لاشیں لے کر اُن کو یبِیس میں لائے اور اُن کی ہڈِّیوں کو یبیس کے بلُوط کے نِیچے دفن کِیا اور سات دِن تک روزہ رکھّا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات