Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-پطرس 5:12 - کِتابِ مُقادّس

12 مَیں نے سِلوانُس کی معرفت جو میری دانِست میں دِیانت دار بھائی ہے مُختصر طَور پر لِکھ کر تُمہیں نصِیحت کی اور یہ گواہی دی کہ خُدا کا سچّا فضل یِہی ہے۔ اِسی پر قائِم رہو۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 مَیں نے تُمہیں یہ مُختصر خط سِلوانُسؔ یعنی سِیلاسؔ کی مدد سے لِکھّا ہے، جسے میں وفادار بھایٔی سمجھتا ہُوں تاکہ تمہاری حوصلہ اَفزائی ہو اَور مَیں یہ تصدیق کرتا ہوں کہ خُدا کا سچّا فضل یہی ہے، اِس پر قائِم رہنا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 मैं आपको यह मुख़तसर ख़त सिलवानुस की मदद से लिख रहा हूँ जिसे मैं वफ़ादार भाई समझता हूँ। मैं इससे आपकी हौसलाअफ़्ज़ाई और इसकी तसदीक़ करना चाहता हूँ कि यही अल्लाह का हक़ीक़ी फ़ज़ल है। इस पर क़ायम रहें।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 مَیں آپ کو یہ مختصر خط سلوانس کی مدد سے لکھ رہا ہوں جسے مَیں وفادار بھائی سمجھتا ہوں۔ مَیں اِس سے آپ کی حوصلہ افزائی اور اِس کی تصدیق کرنا چاہتا ہوں کہ یہی اللہ کا حقیقی فضل ہے۔ اِس پر قائم رہیں۔

باب دیکھیں کاپی




۱-پطرس 5:12
24 حوالہ جات  

اَے بھائِیو! مَیں تُم سے اِلتماس کرتا ہُوں کہ اِس نصِیحت کے کلام کی برداشت کرو کیونکہ مَیں نے تُمہیں مُختصر طَور پر لِکھا ہے۔


وہ پُہنچ کر اور خُدا کا فضل دیکھ کر خُوش ہُؤا اور اُن سب کو نصِیحت کی کہ دِلی اِرادہ سے خُداوند سے لِپٹے رہو۔


کیونکہ خُدا کا بیٹا یِسُوعؔ مسِیح جِس کی مُنادی ہم نے یعنی مَیں نے اور سِلوانُس اور تِیمُتِھیُس نے تُم میں کی اُس میں ہاں اور نہیں دونوں نہ تِھیں بلکہ اُس میں ہاں ہی ہاں ہُوئی۔


اب اَے بھائِیو! مَیں تُمہیں وُہی خُوشخبری جتائے دیتا ہُوں جو پہلے دے چُکا ہُوں جِسے تُم نے قبُول بھی کر لِیا تھا اور جِس پر قائِم بھی ہو۔


لیکن مَیں اپنی جان کو عزِیز نہیں سمجھتا کہ اُس کی کُچھ قدر کرُوں بمُقابلہ اِس کے کہ اپنا دَور اور وہ خِدمت جو خُداوند یِسُوعؔ سے پائی ہے پُوری کرُوں یعنی خُدا کے فضل کی خُوشخبری کی گواہی دُوں۔


پَولُس اور سِلواؔنُس اور تِیمُتِھیُس کی طرف سے تِھسّلُنیکیوں کی کلِیسیا کے نام جو ہمارے باپ خُدا اور خُداوند یِسُوعؔ مسِیح میں ہے۔


پَولُس اور سِلوانُس اور تِیمُتِھیُس کی طرف سے تھِسّلُنِیکِیوں کی کلِیسیا کے نام جو خُدا باپ اور خُداوند یِسُوع مسِیح میں ہے فضل اور اِطمِینان تُمہیں حاصِل ہوتا رہے۔


اَے پِیارو! جِس وقت مَیں تُم کو اُس نجات کی بابت لِکھنے میں کمال کوشِش کر رہا تھا جِس میں ہم سب شرِیک ہیں تو مَیں نے تُمہیں یہ نصِیحت لِکھنا ضرُور جانا کہ تُم اُس اِیمان کے واسطے جانفشانی کرو جو مُقدّسوں کو ایک ہی بار سَونپا گیا تھا۔


دِیمِیتؔرِیُس کے بارے میں سب نے اور خُود حق نے بھی گواہی دی اور ہم بھی گواہی دیتے ہیں اور تُو جانتا ہے کہ ہماری گواہی سچّی ہے۔


وہ سِیدھی راہ چھوڑ کر گُمراہ ہو گئے ہیں اور بعُور کے بیٹے بِلعاؔم کی راہ پر ہو لِئے ہیں جِس نے ناراستی کی مزدُوری کو عزِیز جانا۔


اِس لِئے مَیں تُمہیں یہ باتیں یاد دِلانے کو ہمیشہ مُستعِد رہُوں گا اگرچہ تُم اُن سے واقِف اور اُس حق بات پر قائِم ہو جو تُمہیں حاصِل ہے۔


اور اُس کے ساتھ اُنیسِمُس کو بھی بھیجا ہے جو دِیانت دار اور پِیارا بھائی اور تُم میں سے ہے۔ یہ تُمہیں یہاں کی سب باتیں بتا دیں گے۔


پِیارا بھائی اور دِیانت دار خادِم تُخِکس جو خُداوند میں ہم خِدمت ہے میرا سارا حال تُمہیں بتا دے گا۔


اُسی کی تعلِیم تُم نے ہمارے عزِیز ہم خِدمت اِپَفراس سے پائی جو ہمارے لِئے مسِیح کا دِیانت دار خادِم ہے۔


اور تُخِکس جو پِیارا بھائی اور خُداوند میں دِیانت دار خادِم ہے تُمہیں سب باتیں بتا دے گا تاکہ تُم بھی میرے حال سے واقِف ہو جاؤ کہ مَیں کِس طرح رہتا ہُوں۔


یعنی یہ کہ وہ بھید مُجھے مُکاشفہ سے معلُوم ہُؤا۔ چُنانچہ مَیں نے پہلے اُس کا مُختصر حال لِکھا ہے۔


یہ نہیں کہ ہم اِیمان کے بارے میں تُم پر حُکُومت جتاتے ہیں بلکہ خُوشی میں تُمہارے مددگار ہیں کیونکہ تُم اِیمان ہی سے قائِم رہتے ہو۔


جِس کے وسِیلہ سے اِیمان کے سبب سے اُس فضل تک ہماری رسائی بھی ہُوئی جِس پر قائِم ہیں اور خُدا کے جلال کی اُمّید پر فخر کریں۔


پطرؔس نے اُسے دیکھ کر یِسُوعؔ سے کہا اَے خُداوند! اِس کا کیا حال ہو گا؟


اِس پر رسُولوں اور بزُرگوں نے ساری کلِیسیا سمیت مُناسِب جانا کہ اپنے میں سے چند شخص چُن کر پَولُس اور برنباؔس کے ساتھ انطاکِیہ کو بھیجیں یعنی یہُوداؔہ کو جو برسبّا کہلاتا ہے اور سِیلاؔس کو۔ یہ شخص بھائِیوں میں مُقدِّم تھے۔


اِس واسطے اپنی عقل کی کمر باندھ کر اور ہوشیار ہو کر اُس فضل کی کامِل اُمّید رکھّو جو یِسُوعؔ مسِیح کے ظہُور کے وقت تُم پر ہونے والا ہے۔


جِن کو جِس جِس قدر نِعمت مِلی ہے وہ اُسے خُدا کی مُختلِف نِعمتوں کے اچھّے مُختاروں کی طرح ایک دُوسرے کی خِدمت میں صرف کریں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات