Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-پطرس 3:3 - کِتابِ مُقادّس

3 اور تُمہارا سِنگار ظاہِری نہ ہو یعنی سر گُوندھنا اور سونے کے زیور اور طرح طرح کے کپڑے پہننا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 تمہاری خُوبصُورتی صِرف ظاہری خُوبصُورتی نہ ہو، مثلاً بال گُوندھنے، سونے کے زیور اَور طرح طرح کے قیمتی لباس پہننا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 इसकी फ़िकर मत करना कि आप ज़ाहिरी तौर पर आरास्ता हों, मसलन खास तौर-तरीक़ों से गुंधे हुए बालों से या सोने के ज़ेवर और शानदार लिबास पहनने से।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 اِس کی فکر مت کرنا کہ آپ ظاہری طور پر آراستہ ہوں، مثلاً خاص طور طریقوں سے گُندھے ہوئے بالوں سے یا سونے کے زیور اور شاندار لباس پہننے سے۔

باب دیکھیں کاپی




۱-پطرس 3:3
22 حوالہ جات  

اور اِس جہان کے ہم شکل نہ بنو بلکہ عقل نئی ہو جانے سے اپنی صُورت بدلتے جاؤ تاکہ خُدا کی نیک اور پسندِیدہ اور کامِل مرضی تجربہ سے معلُوم کرتے رہو۔


مَیں خُداوند سے بُہت شادمان ہُوں گا۔ میری جان میرے خُدا میں مسرُور ہو گی کیونکہ اُس نے مُجھے نجات کے کپڑے پہنائے۔ اُس نے راست بازی کے خِلعت سے مُجھے مُلبّس کِیا جَیسے دُلہا سِہرے سے اپنے آپ کو آراستہ کرتا ہے اور دُلہن اپنے زیوروں سے اپنا سِنگار کرتی ہے۔


تب اَے غارت شُدہ! تُو کیا کرے گی؟ اگرچہ تُو لال جوڑا پہنے۔ اگرچہ تُو زرِّین زیوروں سے آراستہ ہو۔ اگرچہ تُو اپنی آنکھوں میں سُرمہ لگائے تُو عبث اپنے آپ کو خُوب صُورت بنائے گی۔ تیرے عاشِق تُجھ کو حقِیر جانیں گے۔ وہ تیری جان کے طالِب ہوں گے۔


کیا کُنواری اپنے زیور یا دُلہن اپنی آرایش بُھول سکتی ہے؟ پر میرے لوگ تو مُدّتِ مدِید سے مُجھ کو بُھول گئے۔


جاگ جاگ اَے صِیُّون اپنی شَوکت سے مُلبّس ہو! اَے یروشلیِم مُقدّس شہر اپنا خُوش نُما لِباس پہن لے! کیونکہ آگے کو کوئی نامختُون یا ناپاک تُجھ میں کبھی داخِل نہ ہو گا۔


لوگ اِس وحشت ناک خبر کو سُن کر غمگِین ہُوئے اور کِسی نے اپنے زیور نہ پہنے۔


اور نوکر نے چاندی اور سونے کے زیور اور لِباس نِکال کر رِبقہؔ کو دِئے اور اُس کے بھائی اور اُس کی ماں کو بھی قیمتی چِیزیں دِیں۔


پِھر مَیں نے اُس سے پُوچھا کہ تُو کِس کی بیٹی ہے؟ اُس نے کہا مَیں بیتوایلؔ کی بیٹی ہُوں۔ وہ نحورؔ کا بیٹا ہے جو مِلکاہؔ سے پَیدا ہُؤا۔ پِھر مَیں نے اُس کی ناک میں نتھ اور اُس کے ہاتھوں میں کڑے پہنا دِئے۔


اور جب اُونٹ پی چُکے تو اُس شخص نے نِصف مِثقال سونے کی ایک نتھ اور دس مِثقال سونے کے دو کڑے اُس کے ہاتھوں کے لِئے نِکالے۔


تیری مُعزّز خواتِین میں شہزادِیاں ہیں۔ ملِکہ تیرے دہنے ہاتھ اوفِیر کے سونے سے آراستہ کھڑی ہے۔


اور جو خِدمت گُذار عَورتیں خَیمۂِ اِجتماع کے دروازہ پر خِدمت کرتی تِھیں اُن کے آئینوں کے پِیتل سے اُس نے پِیتل کا حَوض اور پِیتل ہی کی اُس کی کُرسی بنائی۔


ہارُونؔ نے اُن سے کہا تُمہاری بیویوں اور لڑکوں اور لڑکیوں کے کانوں میں جو سونے کی بالِیاں ہیں اُن کو اُتار کر میرے پاس لے آؤ۔


بلکہ تُم نے دُور سے مَرد بُلائے جِن کے پاس قاصِد بھیجا اور دیکھ وہ آئے جِن کے لِئے تُو نے غُسل کِیا اور آنکھوں میں کاجل لگایا اور بناؤ سِنگار کِیا۔


اور تِیسرے دِن اَیسا ہُؤا کہ آستر شاہانہ لِباس پہن کر شاہی محلّ کی بارگاہِ اندرُونی میں شاہی محلّ کے سامنے کھڑی ہو گئی اور بادشاہ اپنے شاہی محلّ میں اپنے تختِ سلطنت پر قصر کے مُقابِل کے دروازہ پر بَیٹھا تھا۔


اور کیا مَرد کیا عَورت جِتنوں کا دِل چاہا وہ سب جُگنو بالیاں انگشتریاں اور بازُوبند جو سب سونے کے زیور تھے لانے لگے۔ اِس طریقہ سے لوگوں نے خُداوند کو سونے کا ہدیہ دِیا۔


بلکہ تُمہاری ایک ایک عَورت اپنی اپنی پڑوسن سے اور اپنے اپنے گھر کی مہمان سے سونے چاندی کے زیور اور لِباس مانگ لے گی۔ اِن کو تُم اپنے بیٹوں اور بیٹِیوں کو پہناؤ گے اور مِصریوں کو لُوٹ لو گے۔


اور جب یاہُو یزرعیل میں آیا تو اِیزؔبِل نے سُنا اور اپنی آنکھوں میں سُرمہ لگا اور اپنا سر سنوار کِھڑکی سے جھانکنے لگی۔


اِس لِئے کہ اگر بعض اُن میں سے کلام کو نہ مانتے ہوں تَو بھی تُمہارے پاکِیزہ چال چلن اور خَوف کو دیکھ کر بغَیر کلام کے اپنی اپنی بِیوی کے چال چلن سے خُدا کی طرف کِھنچ جائیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات