Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-پطرس 3:10 - کِتابِ مُقادّس

10 چُنانچہ جو کوئی زِندگی سے خُوش ہونا اور اچھّے دِن دیکھنا چاہے وہ زُبان کو بدی سے اور ہونٹوں کو مکر کی بات کہنے سے باز رکھّے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 جَیسا کہ کِتاب مُقدّس کا بَیان ہے، ”جو کویٔی زندگی سے مَحَبّت رکھتا ہے اَور اَچھّے دِن دیکھنے کا خواہشمند ہے، وہ اَپنی زبان کو بدی سے اَور اَپنے لبوں کو دغا کی باتوں سے باز رکھے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 कलामे-मुक़द्दस यों फ़रमाता है, “कौन मज़े से ज़िंदगी गुज़ारना और अच्छे दिन देखना चाहता है? वह अपनी ज़बान को शरीर बातें करने से रोके और अपने होंटों को झूट बोलने से।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 کلامِ مُقدّس یوں فرماتا ہے، ”کون مزے سے زندگی گزارنا اور اچھے دن دیکھنا چاہتا ہے؟ وہ اپنی زبان کو شریر باتیں کرنے سے روکے اور اپنے ہونٹوں کو جھوٹ بولنے سے۔

باب دیکھیں کاپی




۱-پطرس 3:10
24 حوالہ جات  

اگر کوئی اپنے آپ کو دِین دار سمجھے اور اپنی زُبان کو لگام نہ دے بلکہ اپنے دِل کو دھوکا دے تو اُس کی دِین داری باطِل ہے۔


نہ اُس نے گُناہ کِیا اور نہ اُس کے مُنہ سے کوئی مکر کی بات نِکلی۔


پس ہر طرح کی بدخواہی اور سارے فرِیب اور رِیاکاری اور حسد اور ہر طرح کی بدگوئی کو دُور کر کے۔


اور اُن کے مُنہ سے کبھی جُھوٹ نہ نِکلا تھا۔ وہ بے عَیب ہیں۔


یِسُوعؔ نے نتن ایل کو اپنی طرف آتے دیکھ کر اُس کے حق میں کہا دیکھو! یہ فی الحقِیقت اِسرائیلی ہے۔ اِس میں مکر نہیں۔


جو اپنی جان کو عزِیز رکھتا ہے وہ اُسے کھو دیتا ہے اور جو دُنیا میں اپنی جان سے عداوت رکھتا ہے وہ اُسے ہمیشہ کی زِندگی کے لِئے محفُوظ رکھّے گا۔


کیونکہ جو مُجھ کو پاتا ہے زِندگی پاتا ہے اور وہ خُداوند کا مقبُول ہو گا۔


کیونکہ تُو اِن سے عُمر کی درازی اور پِیری اور سلامتی حاصِل کرے گا۔


اُس نے اُس سے کہا کہ تُو مُجھ سے نیکی کی بابت کیوں پُوچھتا ہے؟ نیک تو ایک ہی ہے لیکن اگر تُو زِندگی میں داخِل ہونا چاہتا ہے تو حُکموں پر عمل کر۔


کیونکہ جو اِس کو پا لیتے ہیں یہ اُن کی حیات اور اُن کے سارے جِسم کی صِحت ہے۔


جو اُسے پکڑے رہتے ہیں وہ اُن کے لِئے حیات کا درخت ہے اور ہر ایک جو اُسے لِئے رہتا ہے مُبارک ہے۔


کیونکہ جو کوئی اپنی جان بچانا چاہے وہ اُسے کھوئے گا اور جو کوئی میری اور اِنجِیل کی خاطِر اپنی جان کھوئے گا وہ اُسے بچائے گا۔


تَو بھی وہ اپنے باپ دادا کی گروہ سے جا مِلے گا۔ وہ رَوشنی کو ہرگِز نہ دیکھیں گے۔


اگر مُجھے یقِین نہ ہوتا کہ زِندوں کی زمِین میں خُداوند کے اِحسان کو دیکھُوں گا تو مُجھے غش آ جاتا۔


اُس نے میری جان کو گڑھے میں جانے سے بچایا اور میری زِندگی روشنی کو دیکھے گی۔


میرے دِن ہرکاروں سے بھی تیز رَو ہیں۔ وہ اُڑے چلے جاتے ہیں اور خُوشی نہیں دیکھنے پاتے۔


کیونکہ یہ تُمہارے لِئے کوئی بے سُود بات نہیں بلکہ یہ تُمہاری زِندگانی ہے اور اِسی سے اُس مُلک میں جہاں تُم یَردن پار جا رہے ہو کہ اُس پر قبضہ کرو تُمہاری عُمر دراز ہو گی۔


مَیں نے دِل میں سوچا کہ جِسم کو مَے نوشی سے کیوں کر تازہ کرُوں اور اپنے دِل کو حِکمت کی طرف مائِل رکھُّوں اور کیوں کر حماقت کو پکڑے رہُوں جب تک معلُوم کرُوں کہ بنی آدمؔ کی بِہبُودی کِس بات میں ہے کہ وہ آسمان کے نِیچے عُمر بھر یہی کِیا کریں۔


تاکہ مَیں تیرے برگُزِیدوں کی اِقبال مندی دیکھُوں اور تیری قَوم کی شادمانی میں شاد رہُوں اور تیری مِیراث کے لوگوں کے ساتھ فخر کرُوں۔


شَیطان نے خُداوند کو جواب دِیا کہ کھال کے بدلے کھال بلکہ اِنسان اپنا سارا مال اپنی جان کے لِئے دے ڈالے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات