Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-پطرس 2:6 - کِتابِ مُقادّس

6 چُنانچہ کِتابِ مُقدّس میں آیا ہے کہ دیکھو۔ مَیں صِیُّون میں کونے کے سرے کا چُنا ہُؤا اور قِیمتی پتّھر رکھتا ہُوں جو اُس پر اِیمان لائے گا ہرگِز شرمِندہ نہ ہو گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 جَیسا کہ صحیفہ یُوں بَیان کرتا ہے: ”دیکھو! مَیں صِیّونؔ میں کونے کے سِرے کا، ایک مُنتخب اَور قیمتی پتّھر رکھ رہا ہُوں، اَورجو اُس پر ایمان لایٔے گا وہ کبھی شرمندہ نہ ہوگا۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 क्योंकि कलामे-मुक़द्दस फ़रमाता है, “देखो, मैं सिय्यून में एक पत्थर रख देता हूँ, कोने का एक चुनीदा और क़ीमती पत्थर। जो उस पर ईमान लाएगा उसे शरमिंदा नहीं किया जाएगा।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 کیونکہ کلامِ مُقدّس فرماتا ہے، ”دیکھو، مَیں صیون میں ایک پتھر رکھ دیتا ہوں، کونے کا ایک چنیدہ اور قیمتی پتھر۔ جو اُس پر ایمان لائے گا اُسے شرمندہ نہیں کیا جائے گا۔“

باب دیکھیں کاپی




۱-پطرس 2:6
27 حوالہ جات  

اِس لِئے خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے۔ دیکھو مَیں صِیُّون میں بُنیاد کے لِئے ایک پتّھر رکُھّوں گا۔ آزمُودہ پتّھر۔ مُحکم بُنیاد کے لِئے کونے کے سِرے کا قِیمتی پتّھر جو کوئی اِیمان لاتا ہے قائِم رہے گا۔


اُس کے یعنی آدمِیوں کے ردّ کِئے ہُوئے پر خُدا کے چُنے ہُوئے اور قِیمتی زِندہ پتّھر کے پاس آ کر۔


اور رسُولوں اور نبِیوں کی نیو پر جِس کے کونے کے سِرے کا پتّھر خُود مسِیح یِسُوع ہے تعمِیر کِئے گئے ہو۔


اُن ہی میں سے کونے کا پتھّر اور کُھونٹی اور جنگی کمان اور سب حاکِم نِکلیں گے۔


کیا تُم نے یہ نوِشتہ بھی نہیں پڑھا کہ جِس پتّھر کو مِعماروں نے ردّ کِیا وُہی کونے کے سِرے کا پتّھر ہو گیا۔


چُنانچہ کِتابِ مُقدّس یہ کہتی ہے کہ جو کوئی اُس پر اِیمان لائے گا وہ شرمِندہ نہ ہو گا۔


پر خُداوند خُدا میری حِمایت کرے گا اور اِس لِئے مَیں شرمِندہ نہ ہُوں گا اور اِسی لِئے مَیں نے اپنا مُنہ سنگِ خارا کی مانِند بنایا اور مُجھے یقِین ہے کہ مَیں شرمسار نہ ہُوں گا۔


دیکھو میرا خادِم جِس کو مَیں سنبھالتا ہُوں۔ میرا برگُزِیدہ جِس سے میرا دِل خُوش ہے۔ مَیں نے اپنی رُوح اُس پر ڈالی۔ وہ قَوموں میں عدالت جاری کرے گا۔


ہر ایک صحِیفہ جو خُدا کے اِلہام سے ہے تعلِیم اور اِلزام اور اِصلاح اور راست بازی میں تربِیّت کرنے کے لِئے فائِدہ مند بھی ہے۔


جو مُجھ پر اِیمان لائے گا اُس کے اندر سے جَیسا کہ کِتابِ مُقدّس میں آیا ہے زِندگی کے پانی کی ندِیاں جاری ہوں گی۔


خَوف نہ کر کیونکہ تُو پِھر پشیمان نہ ہو گی۔ تُو نہ گھبرا کیونکہ تُو پِھر رُسوا نہ ہو گی اور اپنی جوانی کا ننگ بُھول جائے گی اور اپنی بیوگی کی عار کو پِھر یاد نہ کرے گی۔


اور لوگ کھڑے دیکھ رہے تھے اور سردار بھی ٹھٹّھے مار مار کر کہتے تھے کہ اِس نے اَوروں کو بچایا۔ اگر یہ خُدا کا مسِیح اور اُس کا برگُزِیدہ ہے تو اپنے آپ کو بچائے۔


دیکھو یہ میرا خادِم ہے جِسے مَیں نے چُنا۔ میرا پیارا جِس سے میرا دِل خُوش ہے۔ مَیں اپنا رُوح اِس پر ڈالوں گا اور یہ غَیر قَوموں کو اِنصاف کی خبر دے گا۔


دیکھ وہ سب جو تُجھ پر غَضب ناک ہیں پشیمان اور رُسوا ہوں گے وہ جو تُجھ سے جھگڑتے ہیں ناچِیز ہو جائیں گے اور ہلاک ہوں گے۔


اُس وقت تُو نے رویا میں اپنے مُقدّسوں سے کلام کِیا اور فرمایا کہ مَیں نے ایک زبردست کو مددگار بنایا ہے اور قَوم میں سے ایک کو چُن کر سرفراز کِیا ہے۔


جو میری جان کو ہلاک کرنے کے درپَے ہیں وہ سب شرمِندہ اور خِجل ہوں۔ جو میرے نُقصان سے خُوش ہیں وہ پسپا اور رُسوا ہوں۔


اور اپنے سب خَطوں میں اِن باتوں کا ذِکر کِیا ہے جِن میں بعض باتیں اَیسی ہیں جِن کا سمجھنا مُشکِل ہے اور جاہِل اور بے قِیام لوگ اُن کے معنوں کو بھی اَور صحِیفوں کی طرح کھینچ تان کر اپنے لِئے ہلاکت پَیدا کرتے ہیں۔


اور پہلے یہ جان لو کہ کِتابِ مُقدّس کی کِسی نبُوّت کی بات کی تاوِیل کِسی کے ذاتی اِختیار پر مَوقُوف نہیں۔


چُنانچہ اُس نے ہم کو بنایِ عالَم سے پیشتر اُس میں چُن لِیا تاکہ ہم اُس کے نزدِیک مُحبّت میں پاک اور بے عَیب ہوں۔


اَے بھائِیو اُس نوِشتہ کا پُورا ہونا ضرُور تھا جو رُوحُ القُدس نے داؤُد کی زُبانی اُس یہُوداؔہ کے حق میں پہلے سے کہا تھا جو یِسُوع کے پکڑنے والوں کا رہنُما ہُؤا۔


لیکن جو کُچھ سچّائی کی کِتاب میں لِکھا ہے تُجھے بتاتا ہُوں اور تُمہارے مُوَکّل مِیکائیل کے سِوا اِس میں میرا کوئی مددگار نہیں ہے۔


لیکن اُس کی کمان مضبُوط رہی اور اُس کے ہاتھوں اور بازُوؤں نے یعقُوبؔ کے قادِر کے ہاتھ سے قُوّت پائی۔ (وہِیں سے وہ چَوپان اُٹھا ہے جو اِسرائیلؔ کی چٹان ہے۔)


مَیں اپنی صداقت کو نزدِیک لاتا ہُوں۔ وہ دُور نہیں ہو گی اور میری نجات تاخِیر نہ کرے گی اور مَیں صِیُّون کو نجات اور اِسرائیل کو اپنا جلال بخشُوں گا۔


اُس نے اُن کی طرف دیکھ کر کہا۔ پِھر یہ کیا لِکھا ہے کہ جِس پتّھر کو مِعماروں نے رَدّ کِیا وُہی کونے کے سِرے کا پتّھر ہو گیا؟


اور ٹھیس لگنے کا پتّھر اور ٹھوکر کھانے کی چٹان ہُؤا کیونکہ وہ نافرمان ہو کر کلام سے ٹھوکر کھاتے ہیں اور اِسی کے لِئے مُقرّر بھی ہُوئے تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات