Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 9:25 - کِتابِ مُقادّس

25 اور سُلیماؔن سال میں تِین بار اُس مذبح پر جو اُس نے خُداوند کے لِئے بنایا تھا سوختنی قُربانِیاں اور سلامتی کے ذبِیحے گُذرانتا تھا اور اُن کے ساتھ اُس مذبح پر جو خُداوند کے آگے تھا بخُور جلاتا تھا۔ اِس طرح اُس نے اُس گھر کو تمام کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

25 شُلومونؔ سال میں تین بار اُس مذبح پرجو یَاہوِہ کے لئے بنایا تھا، سوختنی نذریں اَور سلامتی کی نذریں گزرانتے تھے اَور اِس مذبح پر یَاہوِہ کے حُضُور وہ بخُور بھی جَلاتے تھے اَور اِس طرح مَندِر کی ذمّہ داریوں کو پُورا کیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

25 सुलेमान साल में तीन बार रब को भस्म होनेवाली और सलामती की क़ुरबानियाँ पेश करता था। वह उन्हें रब के घर की उस क़ुरबानगाह पर चढ़ाता था जो उसने रब के लिए बनवाई थी। साथ साथ वह बख़ूर भी जलाता था। यों उसने रब के घर को तकमील तक पहुँचाया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

25 سلیمان سال میں تین بار رب کو بھسم ہونے والی اور سلامتی کی قربانیاں پیش کرتا تھا۔ وہ اُنہیں رب کے گھر کی اُس قربان گاہ پر چڑھاتا تھا جو اُس نے رب کے لئے بنوائی تھی۔ ساتھ ساتھ وہ بخور بھی جلاتا تھا۔ یوں اُس نے رب کے گھر کو تکمیل تک پہنچایا۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 9:25
14 حوالہ جات  

اور سُلیماؔن کا سارا کام خُداوند کے گھر کی بُنیاد ڈالنے کے دِن سے اُس کے تیّار ہونے تک تمام ہُؤا اور خُداوند کا گھر پُورا بن گیا۔


اور سال میں تِین بار یعنی بے خمِیری روٹی کی عِید اور ہفتوں کی عِید اور عِیدِ خیام کے مَوقع پر تیرے ہاں کے سب مَرد خُداوند اپنے خُدا کے آگے اُسی جگہ حاضِر ہُؤا کریں جِسے وہ چُنے گا اور جب آئیں تو خُداوند کے حضُور خالی ہاتھ نہ آئیں۔


کیونکہ اُنہوں نے مُجھے ترک کِیا اور غَیر معبُودوں کے آگے بخُور جلایا اور اپنے ہاتھوں کے سب کاموں سے مُجھے غُصّہ دِلایا۔ سو میرا قہر اِس مقام پر نازِل ہُؤا ہے اور دِھیما نہ ہو گا۔


اَے میرے فرزندو تُم اب غافِل نہ رہو کیونکہ خُداوند نے تُم کو چُن لِیا ہے کہ اُس کے حضُور کھڑے ہو اور اُس کی خِدمت کرو اور اُس کے خادِم بنو اور بخُور جلاؤ۔


عمراؔم کے بیٹے ہارُونؔ اور مُوسیٰ تھے اور ہارُونؔ الگ کِیا گیا تاکہ وہ اور اُس کے بیٹے ہمیشہ پاکترِین چِیزوں کی تقدِیس کِیا کریں اور سدا خُداوند کے آگے بخُور جلائیں اور اُس کی خِدمت کریں اور اُس کا نام لے کر برکت دیں۔


اور گیارھویں سال بُول کے مہِینہ میں جو آٹھواں مہِینہ ہے وہ گھر اپنے سب حِصّوں سمیت اپنے نقشہ کے مُطابِق بن کر تیّار ہُؤا۔ یُوں اُس کے بنانے میں اُسے سات سال لگے۔


تیرے سب مَرد سال میں تِین بار خُداوند خُدا کے آگے جو اِسرائیلؔ کا خُدا ہے حاضِر ہوں۔


اِسی پر ہارُونؔ خُوشبُودار بخُور جلایا کرے۔ ہر صُبح چراغوں کو ٹھیک کرتے وقت بخُور جلائے۔


کہ سال بسال اِسرائیلی عَورتیں جا کر برس میں چار دِن تک اِفتاح جِلعادی کی بیٹی کی یادگاری کرتی تِھیں۔


سو اُس نے وہ گھر بنا کر اُسے تمام کِیا اور اُس گھر کو دیودار کے شہتِیروں اور تختوں سے پاٹا۔


پس سُلیماؔن نے وہ گھر بنا کر اُسے تمام کِیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات