Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 9:21 - کِتابِ مُقادّس

21 سو اُن کی اَولاد کو جو اُن کے بعد مُلک میں باقی رہی جِن کو بنی اِسرائیل پُورے طَور پر نابُود نہ کر سکے سُلیماؔن نے غُلام بنا کر بیگار میں لگایا جَیسا آج تک ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

21 شُلومونؔ نے اُن کے باقی بچے فرزندوں کو جنہیں بنی اِسرائیل نِیست و نابود نہ کر سکے تھے اُنہیں بطور غُلام، بیگار میں کام کرنے والی جماعت میں جبراً بھرتی کیا، یہ سَب آج بھی غُلام ہی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 9:21
23 حوالہ جات  

اور بنی بِنیمِین نے اُن یبُوسِیوں کو جو یروشلِیم رہتے تھے نہ نِکالا۔ سو یبُوؔسی بنی بِنیمِین کے ساتھ آج تک یروشلِیم میں رہتے ہیں۔


تَو بھی بنی منسّی اُن شہروں کے رہنے والوں کو نِکال نہ سکے بلکہ اُس مُلک میں کنعانی بسے ہی رہے۔


اور یبوسیوں کو جو یروشلِیم کے باشِندے تھے بنی یہُوداؔہ نِکال نہ سکے۔ سو یبوسی بنی یہُوداؔہ کے ساتھ آج کے دِن تک یروشلِیم میں بسے ہُوئے ہیں۔


اُس صُوبہ کے سردار جو یروشلیِم میں آ بسے یہ ہیں (پر یہُوداؔہ کے شہروں میں ہر ایک اپنے شہر میں اپنی ہی مِلکِیّت میں رہتا تھا یعنی اہلِ اِسرائیل اور کاہِن اور لاوی اور نتنیِم اور سُلیماؔن کے مُلازِموں کی اولاد)۔


سُلیماؔن کے خادِموں کی اَولاد بنی سُوتی بنی سُوفرت بنی فرِیدا۔


اور سُلیماؔن بادشاہ نے جو بیگاری لگائے تو اِسی لِئے کہ وہ خُداوند کے گھر اور اپنے محلّ کو اور مِلّو اور یروشلیِم کی شہر پناہ اور حصُور اور مجِدّو اور جزر کو بنائے۔


اور سُلیماؔن بادشاہ نے سارے اِسرائیلؔ میں سے بیگاری لگائے۔ وہ بیگاری تِیس ہزار آدمی تھے۔


سو خُداوند کا غضب اِسرائیلؔ پر بھڑکا اور اُس نے کہا چُونکہ اِن لوگوں نے میرے اُس عہد کو جِس کا حُکم مَیں نے اِن کے باپ دادا کو دِیا تھا توڑ ڈالا اور میری بات نہیں سُنی۔


اور اگر وہ تُجھ کو صُلح کا جواب دے اور اپنے پھاٹک تیرے لِئے کھول دے تو وہاں کے سب باشِندے تیرے باج گُذار بن کر تیری خِدمت کریں۔


اور جب بنی اِسرائیل زورآور ہو گئے تو اُنہوں نے کنعانیوں سے بیگار کا کام لِیا اور اُن کو بِالکُل نِکال باہر نہ کِیا۔


اور یہ وہ قَومیں ہیں جِن کو خُداوند نے رہنے دِیا تاکہ اُن کے وسِیلہ سے اِسرائیلِیوں میں سے اُن سب کو جو کنعاؔن کی سب لڑائِیوں سے واقِف نہ تھے آزمائے۔


اور وہ سب لوگ جو اموریوں اور حِتّیوں اور فرزّیوں اور حوّیوں اور یبُوسیوں میں سے باقی رہ گئے تھے اور بنی اِسرائیل میں سے نہ تھے۔


اور داؤُد نے حُکم دِیا کہ اُن پردیسِیوں کو جو اِسرائیلؔ کے مُلک میں تھے جمع کریں اور اُس نے سنگتراش مُقرّر کِئے کہ خُدا کے گھر کے بنانے کے لِئے پتّھر کاٹ کر گھڑیں۔


اُن ہی کی اَولاد جو اُن کے بعد مُلک میں باقی رہ گئی تھی جِسے بنی اِسرائیل نے نابُود نہیں کِیا اُسی میں سے سُلیماؔن نے بیگاری مُقرّر کِئے جَیسا آج کے دِن ہے۔


مِحنتی آدمی کا ہاتھ حُکمران ہو گا۔ لیکن سُست آدمی باج گُذار بنے گا۔


اور اُنہوں نے کنعانیوں کو جو جزر میں رہتے تھے نہ نِکالا بلکہ وہ کنعانی آج کے دِن تک افرائِیمِیوں میں بسے ہُوئے ہیں اور خادِم بن کر بیگار کا کام کرتے ہیں۔


اور امورِیوں کی سرحد عقربِیّم کی چڑھائی سے یعنی چٹان سے شرُوع کر کے اُوپر اُوپر تھی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات