Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 9:16 - کِتابِ مُقادّس

16 اور مِصرؔ کے بادشاہ فرِعونؔ نے چڑھائی کر کے اور جزر کو سر کر کے اُسے آگ سے پُھونک دِیا تھا اور اُن کنعانیوں کو جو اُس شہر میں بسے ہُوئے تھے قتل کر کے اُسے اپنی بیٹی کو جو سُلیماؔن کی بِیوی تھی جہیز میں دے دِیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 فَرعوہؔ، شاہِ مِصر نے حملہ کرکے گِزرؔ شہر پر قبضہ کر لیا تھا اَور اُس میں آگ لگا دی تھی۔ اَور اُس نے گِزرؔ کے اُن کنعانی باشِندوں کو قتل کرکے اُسے بطور جہیز اَپنی بیٹی کو جو شُلومونؔ کی بیوی تھی دے دیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 जज़र शहर पर मिसर के बादशाह फ़िरौन ने हमला करके क़ब्ज़ा कर लिया था। उसके कनानी बाशिंदों को क़त्ल करके उसने पूरे शहर को जला दिया था। जब सुलेमान की फ़िरौन की बेटी से शादी हुई तो मिसरी बादशाह ने जहेज़ के तौर पर उसे यह इलाक़ा दे दिया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 جزر شہر پر مصر کے بادشاہ فرعون نے حملہ کر کے قبضہ کر لیا تھا۔ اُس کے کنعانی باشندوں کو قتل کر کے اُس نے پورے شہر کو جلا دیا تھا۔ جب سلیمان کی فرعون کی بیٹی سے شادی ہوئی تو مصری بادشاہ نے جہیزکے طور پر اُسے یہ علاقہ دے دیا۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 9:16
5 حوالہ جات  

اور سُلیماؔن نے مِصرؔ کے بادشاہ فرِعونؔ سے رِشتہ داری کی اور فرِعونؔ کی بیٹی بیاہ لی اور جب تک اپنا محلّ اور خُداوند کا گھر اور یروشلیِم کے چَوگِرد دِیوار نہ بنا چُکا اُسے داؤُد کے شہر میں لا کر رکھّا۔


اور فرِعونؔ کی بیٹی داؤُد کے شہر سے اپنے اُس محلّ میں جو سُلیماؔن نے اُس کے لِئے بنایا تھا آئی تب سُلیماؔن نے مِلّو کو تعمِیر کِیا۔


اور اُس کے رہنے کا محلّ جو اُسی برآمدہ کے اندر دُوسرے صحن میں تھا اَیسے ہی کام کا بنا ہُؤا تھا اور سُلیماؔن نے فرِعونؔ کی بیٹی کے لِئے جِسے اُس نے بیاہا تھا اُسی برآمدہ کے ڈھب کا ایک محلّ بنایا۔


اور اُنہوں نے کنعانیوں کو جو جزر میں رہتے تھے نہ نِکالا بلکہ وہ کنعانی آج کے دِن تک افرائِیمِیوں میں بسے ہُوئے ہیں اور خادِم بن کر بیگار کا کام کرتے ہیں۔


اُس وقت جزر کا بادشاہ ہُورؔم لکِیس کی کُمک کو چڑھ آیا۔ سو یشُوع نے اُس کو اور اُس کے آدمِیوں کو مارا یہاں تک کہ اُس کا ایک بھی جِیتا نہ چھوڑا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات