Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 9:15 - کِتابِ مُقادّس

15 اور سُلیماؔن بادشاہ نے جو بیگاری لگائے تو اِسی لِئے کہ وہ خُداوند کے گھر اور اپنے محلّ کو اور مِلّو اور یروشلیِم کی شہر پناہ اور حصُور اور مجِدّو اور جزر کو بنائے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

15 اَور بادشاہ شُلومونؔ نے یَاہوِہ کا بیت المُقدّس، اَپنا محل، مِلّوؔ، یروشلیمؔ کی فصیل اَور حَصورؔ، مگِدّوؔ اَور گِزرؔ کو تعمیر کرنے کے لیٔے جِن لوگوں کو زبردستی بیگاری کے کام پر لگایا تھا اُن کی تفصیل یہ ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

15 सुलेमान ने अपने तामीरी काम के लिए बेगारी लगाए। ऐसे ही लोगों की मदद से उसने न सिर्फ़ रब का घर, अपना महल, इर्दगिर्द के चबूतरे और यरूशलम की फ़सील बनवाई बल्कि तीनों शहर हसूर, मजिद्दो और जज़र को भी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

15 سلیمان نے اپنے تعمیری کام کے لئے بیگاری لگائے۔ ایسے ہی لوگوں کی مدد سے اُس نے نہ صرف رب کا گھر، اپنا محل، ارد گرد کے چبوترے اور یروشلم کی فصیل بنوائی بلکہ تینوں شہر حصور، مجِدّو اور جزر کو بھی۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 9:15
34 حوالہ جات  

اور فرِعونؔ کی بیٹی داؤُد کے شہر سے اپنے اُس محلّ میں جو سُلیماؔن نے اُس کے لِئے بنایا تھا آئی تب سُلیماؔن نے مِلّو کو تعمِیر کِیا۔


اور سُلیماؔن بادشاہ نے سارے اِسرائیلؔ میں سے بیگاری لگائے۔ وہ بیگاری تِیس ہزار آدمی تھے۔


اور داؤُد اُس قلعہ میں رہنے لگا اور اُس نے اُس کا نام داؤُد کا شہر رکھّا اور داؤُد نے گِرداگِرد مِلّو سے لے کر اندر کے رُخ تک بُہت کُچھ تعمِیر کِیا۔


اور اِشکار اور آشر کی حد میں بَیت شان اور اُس کے قصبے اور اِبلیعامؔ اور اُس کے قصبے اور اہلِ دور اور اُس کے قصبے اور اہلِ عین دؔور اور اُس کے قصبے اور اہلِ تعناک اور اُس کے قصبے اور اہلِ مجِدّو اور اُس کے قصبے بلکہ تِینوں مُرتفع مقامات منسّی کو مِلے۔


اور ادامہ اور رامہ اور حصُور۔


جب حصُور کے بادشاہ یابِین نے یہ سُنا تو اُس نے مدون کے بادشاہ یُوباب اور سِمروؔن کے بادشاہ اور اکشاؔف کے بادشاہ کو۔


اور اِفراؔئِیم نے اُن کنعانِؔیوں کو جو جزر میں رہتے تھے نہ نِکالا سو کنعانی اُن کے درمِیان جزر میں بسے رہے۔


اور اُنہوں نے کنعانیوں کو جو جزر میں رہتے تھے نہ نِکالا بلکہ وہ کنعانی آج کے دِن تک افرائِیمِیوں میں بسے ہُوئے ہیں اور خادِم بن کر بیگار کا کام کرتے ہیں۔


اور اُس روز یروشلیِم میں بڑا ماتم ہو گا۔ ہددرِؔمُّون کے ماتم کی مانِند جو مجِدّون کی وادی میں ہُؤا۔


اپنے کرم سے صِیُّون کے ساتھ بھلائی کر۔ یروشلِیم کی فصِیل کو تعمِیر کر۔


لیکن یُوسیاؔہ نے اُس سے مُنہ نہ موڑا بلکہ اُس نے لڑنے کے لِئے اپنا بھیس بدلا اور نِکوہ کی بات جو خُدا کے مُنہ سے نِکلی تھی نہ مانی اور مجِدّو کی وادی میں لڑنے کو گیا۔


اور بِیس برس کے آخِر میں جِن میں سُلیماؔن نے خُداوند کا گھر اور اپنا گھر بنایا تھا یُوں ہُؤا کہ


اِس کے بعد جزر میں فِلستیوں سے جنگ ہُوئی۔ تب حُوساتی سِبّکی نے سفّی کو جو پہلوان کے بیٹوں میں سے ایک تھا قتل کِیا اور فِلستی مغلُوب ہُوئے۔


اور اُنہوں نے اُن کو پناہ کے شہر دِئے یعنی اِفرائِیم کے کوہِستانی مُلک میں سِکم اور اُس کی نواحی اور جزر بھی اور اُس کی نواحی۔


اور شاہِ اِسرائیلؔ فِقح کے ایّام میں شاہِ اسُور تِگلت پِلاسر نے آ کر ایُّوؔن اور ابِیل بَیت معکہ اور ینُوحہَ اور قادِؔس اور حصُور اور جِلعاد اور گلِیل اور نفتالی کے سارے مُلک کو لے لِیا اور لوگوں کو اسِیر کر کے اسُور میں لے گیا۔


اور اُس کے خادِموں نے اُٹھ کر سازِش کی اور یُوآؔس کو مِلّو کے محلّ میں جو سِلاّ کی اُترائی پر ہے قتل کِیا۔


لیکن جب شاہِ یہُوداؔہ اخزیاؔہ نے یہ دیکھا تو وہ باغ کی بارہ دری کی راہ سے نِکل بھاگا اور یاہُو نے اُس کا پِیچھا کِیا اور کہا کہ اُسے بھی رتھ ہی میں مار دو چُنانچہ اُنہوں نے اُسے جُور کی چڑھائی پر جو اِبلعاؔم کے مُتّصِل ہے مارا اور وہ مجِدّو کو بھاگا اور وہِیں مَر گیا۔


اور بادشاہ کے خِلاف اُس کے ہاتھ اُٹھانے کا یہ سبب ہُؤا کہ بادشاہ مِلّو کو بناتا تھا اور اپنے باپ داؤُد کے شہر کے رخنہ کی مرمّت کرتا تھا۔


سو اُن کی اَولاد کو جو اُن کے بعد مُلک میں باقی رہی جِن کو بنی اِسرائیل پُورے طَور پر نابُود نہ کر سکے سُلیماؔن نے غُلام بنا کر بیگار میں لگایا جَیسا آج تک ہے۔


اور بِیس برس کے بعد جِن میں سُلیماؔن نے وہ دونوں گھر یعنی خُداوند کا گھر اور شاہی محلّ بنائے اَیسا ہُؤا کہ


اور گیارھویں سال بُول کے مہِینہ میں جو آٹھواں مہِینہ ہے وہ گھر اپنے سب حِصّوں سمیت اپنے نقشہ کے مُطابِق بن کر تیّار ہُؤا۔ یُوں اُس کے بنانے میں اُسے سات سال لگے۔


اور اخیلُود کا بیٹا بعنہ تھا جِس کے سپُرد تعنک اور مجِدّو اور سارا بَیت شاؔن تھا جو ضرتاؔن سے مُتّصِل اور یزرعیل کے نِیچے بَیت شاؔن سے ابیل محُولہ تک یعنی یُقمعاؔم سے اُدھر تک تھا۔


اور اگر نہیں تو ابی ملِک سے آگ نِکل کر سِکم کے لوگوں کو اور اہلِ مِلّو کو کھا جائے اور سِکم کے لوگوں اور اہلِ مِلّو کے بِیچ سے آگ نِکل کر ابی ملِک کو کھا جائے


تب سِکم کے سب آدمی اور سب اہلِ مِلّو جمع ہُوئے اور جا کر اُس سُتُون کے بلُوط کے پاس جو سِکم میں تھا ابی ملِک کو بادشاہ بنایا۔


بادشاہ آ کر لڑے۔ تب کنعاؔن کے بادشاہ تعناک میں مجِدّو کے چشموں کے پاس لڑے پر اُن کو کُچھ رُوپے حاصِل نہ ہُوئے۔


سو خُداوند نے اُن کو کنعاؔن کے بادشاہ یابِین کے ہاتھ جو حصُور میں سلطنت کرتا تھا بیچا اور اُس کے لشکر کے سردار کا نام سِیسرا تھا۔ وہ دِیگر اقوام کے شہر حرُوست میں رہتا تھا۔


اور اُنہوں نے اِفرائِیم کے کوہِستانی مُلک میں اُن کو سِکم شہر اور اُس کی نواحی تو خُونی کی پناہ کے لِئے اور جزر اور اُس کی نواحی۔


اُس وقت جزر کا بادشاہ ہُورؔم لکِیس کی کُمک کو چڑھ آیا۔ سو یشُوع نے اُس کو اور اُس کے آدمِیوں کو مارا یہاں تک کہ اُس کا ایک بھی جِیتا نہ چھوڑا۔


اور سُلیماؔن نے مِصرؔ کے بادشاہ فرِعونؔ سے رِشتہ داری کی اور فرِعونؔ کی بیٹی بیاہ لی اور جب تک اپنا محلّ اور خُداوند کا گھر اور یروشلیِم کے چَوگِرد دِیوار نہ بنا چُکا اُسے داؤُد کے شہر میں لا کر رکھّا۔


کہ تیرے باپ نے ہمارا جُؤا سخت کر دِیا تھا سو تُو اب اپنے باپ کی اُس سخت خِدمت کو اور اُس بھاری جُوئے کو جو اُس نے ہم پر رکھّا ہلکا کر دے اور ہم تیری خِدمت کریں گے۔


اور وہاں سے مغرِب کی طرف یفلِیطِیوں کی سرحد سے ہوتی ہُوئی نِیچے کے بَیت حَورُوؔن بلکہ جزر کو نِکل گئی اور اُس کا خاتِمہ سمُندر پر ہُؤا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات