Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 8:54 - کِتابِ مُقادّس

54 اور اَیسا ہُؤا کہ جب سُلیماؔن خُداوند سے یہ سب مُناجات کر چُکا تو وہ خُداوند کے مذبح کے سامنے سے جہاں وہ اپنے ہاتھ آسمان کی طرف پَھیلائے ہُوئے گُھٹنے ٹیکے تھا اُٹھا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

54 جَب شُلومونؔ یَاہوِہ سے یہ تمام دعائیں اَور فریاد کر چُکے، تو وہ یَاہوِہ کے مذبح کے سامنے سے جہاں وہ اَپنے ہاتھ آسمان کی طرف پھیلا کر گھُٹنے ٹیکے ہُوئے تھے اُٹھے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

54 इस दुआ के बाद सुलेमान खड़ा हुआ, क्योंकि दुआ के दौरान उसने रब की क़ुरबानगाह के सामने अपने घुटने टेके और अपने हाथ आसमान की तरफ़ उठाए हुए थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

54 اِس دعا کے بعد سلیمان کھڑا ہوا، کیونکہ دعا کے دوران اُس نے رب کی قربان گاہ کے سامنے اپنے گھٹنے ٹیکے اور اپنے ہاتھ آسمان کی طرف اُٹھائے ہوئے تھے۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 8:54
9 حوالہ جات  

جب دُعا سے اُٹھ کر شاگِردوں کے پاس آیا تو اُنہیں غم کے مارے سوتے پایا۔


اور جب سُلیماؔن دُعا کر چُکا تو آسمان پر سے آگ اُتری اور سوختنی قُربانی اور ذبِیحوں کو بھسم کر دِیا اور مسکن خُداوند کے جلال سے معمُور ہو گیا۔


آؤ ہم جُھکیں اور سِجدہ کریں! اور اپنے خالق خُداوند کے حضُور گُھٹنے ٹیکیں۔


اور جب وہ دِن گُذر گئے تو اَیسا ہُؤا کہ ہم نِکل کر روانہ ہُوئے اور سب نے بِیوِیوں اور بچّوں سمیت ہم کو شہر کے باہر تک پُہنچایا۔ پِھر ہم نے سمُندر کے کنارے گُھٹنے ٹیک کر دُعا کی۔


اُس نے یہ کَہہ کر گُھٹنے ٹیکے اور اُن سب کے ساتھ دُعا کی۔


اور وہ اُن سے بمُشکِل الگ ہو کر کوئی پتّھر کا ٹپّہ آگے بڑھا اور گُھٹنے ٹیک کر یُوں دُعا کرنے لگا کہ


پِھر اَیسا ہُؤا کہ وہ کِسی جگہ دُعا کر رہا تھا۔ جب کر چُکا تو اُس کے شاگِردوں میں سے ایک نے اُس سے کہا اَے خُداوند! جَیسا یُوحنّا نے اپنے شاگِردوں کو دُعا کرنا سِکھایا تُو بھی ہمیں سِکھا۔


اور سُلیماؔن نے اِسرائیلؔ کی ساری جماعت کے رُوبرُو خُداوند کے مذبح کے آگے کھڑے ہو کر اپنے ہاتھ آسمان کی طرف پَھیلائے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات