Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 8:51 - کِتابِ مُقادّس

51 کیونکہ وہ تیری قَوم اور تیری مِیراث ہیں جِسے تُو مِصرؔ سے لوہے کے بھٹّے کے بِیچ میں سے نِکال لایا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

51 کیونکہ وہ آپ کی اُمّت اَور آپ کی مِیراث ہیں، جنہیں آپ مِصر سے یعنی اُس لوہا گلانے والی بھٹّی میں سے باہر نکال لایٔے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

51 क्योंकि यह तेरी ही क़ौम के अफ़राद हैं, तेरी ही मीरास जिसे तू मिसर के भड़कते भट्टे से निकाल लाया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

51 کیونکہ یہ تیری ہی قوم کے افراد ہیں، تیری ہی میراث جسے تُو مصر کے بھڑکتے بھٹے سے نکال لایا۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 8:51
15 حوالہ جات  

جو مَیں نے تُمہارے باپ دادا سے اُس وقت فرمائِیں جب مَیں اُن کو مُلکِ مِصرؔ سے لوہے کے تنُور سے یہ کہہ کر نِکال لایا کہ تُم میری آواز کی فرمانبرداری کرو اور جو کُچھ مَیں نے تُم کو حُکم دِیا ہے اُس پر عمل کرو تو تُم میرے لوگ ہو گے اور مَیں تُمہارا خُدا ہُوں گا۔


وہ تو تیرے بندے اور تیرے لوگ ہیں جِن کو تُو نے اپنی بڑی قُدرت اور قوی ہاتھ سے چُھڑایا ہے۔


لیکن خُداوند نے تُم کو چُنا اور تُم کو گویا لوہے کی بھٹّی یعنی مِصرؔ سے نِکال لے آیا ہے تاکہ تُم اُس کی مِیراث کے لوگ ٹھہرو جَیسا آج ظاہِر ہے۔


یعقُوبؔ کا بخرہ اُن کی مانِند نہیں کیونکہ وہ سب چِیزوں کا خالِق ہے اور اِسرائیل اُس کی مِیراث کا عَصا ہے۔ ربُّ الافواج اُس کا نام ہے۔


اَے خُداوند! غضب ناک نہ ہو اور بدکرداری کو ہمیشہ تک یاد نہ رکھ۔ دیکھ ہم تیری مِنّت کرتے ہیں۔ ہم سب تیرے لوگ ہیں۔


تو تُو آسمان پر سے جو تیری سکُونت گاہ ہے اُن کی دُعا اور مُناجات سُن کر اُن کی حِمایت کرنا اور اپنی قَوم کو جِس نے تیرا گُناہ کِیا ہو مُعاف کر دینا۔


کیونکہ تُو نے زمِین کی سب قَوموں میں سے اُن کو الگ کِیا کہ وہ تیری مِیراث ہوں جَیسا اَے مالِک خُداوند تُو نے اپنے بندہ مُوسیٰ کی معرفت فرمایا جِس وقت تُو ہمارے باپ دادا کو مِصرؔ سے نِکال لایا۔


کیونکہ خُداوند کا حِصّہ اُسی کے لوگ ہیں۔ یعقُوب اُس کی مِیراث کا قُرعہ ہے۔


اپنی اُمّت کو بچا اور اپنی مِیراث کو برکت دے۔ اُن کی پاسبانی کر اور اُن کو ہمیشہ تک سنبھالے رہ۔


دیکھ مَیں نے تُجھے صاف کِیا لیکن چاندی کی مانِند نہیں۔ مَیں نے مُصِیبت کی کُٹھالی میں تُجھے صاف کِیا۔


تب نبُوکدؔنضر نے آگ کی جلتی بھٹّی کے دروازہ پر آ کر کہا اَے سدرؔک اور مِیسک اور عبدنجُو خُدا تعالیٰ کے بندو! باہر نِکلو اور اِدھر آؤ۔ پس سدرؔک اور مِیسک اور عبدنجُو آگ سے نِکل آئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات