Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 8:47 - کِتابِ مُقادّس

47 تَو بھی اگر وہ اُس مُلک میں جہاں وہ اسِیر ہو کر پُہنچائے گئے ہوش میں آئیں اور رُجُوع لائیں اور اپنے اسِیر کرنے والوں کے مُلک میں تُجھ سے مُناجات کریں اور کہیں کہ ہم نے گُناہ کِیا۔ ہم ٹیڑھی چال چلے اور ہم نے شرارت کی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

47 اَور اگر اُس مُلک میں جہاں وہ اسیر ہوکر پہُنچائے گیٔے ہُوں، اُن کا دِل بدل جائے اَور وہ تَوبہ کریں اَور اَپنے گُناہ کا اعتراف کریں، ’ہم نے گُناہ کیا ہے اَور ٹیڑھی چال چلے اَور بدکاریاں کی ہیں‘؛

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

47 शायद वह जिलावतनी में तौबा करके दुबारा तेरी तरफ़ रुजू करें और तुझसे इलतमास करें, ‘हमने गुनाह किया है, हमसे ग़लती हुई है, हमने बेदीन हरकतें की हैं।’

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

47 شاید وہ جلاوطنی میں توبہ کر کے دوبارہ تیری طرف رجوع کریں اور تجھ سے التماس کریں، ’ہم نے گناہ کیا ہے، ہم سے غلطی ہوئی ہے، ہم نے بےدین حرکتیں کی ہیں۔‘

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 8:47
23 حوالہ جات  

ہم نے اور ہمارے باپ دادا نے گُناہ کِیا۔ ہم نے بدکاری کی۔ ہم نے شرارت کے کام کِئے۔


تَو بھی اگر وہ اُس مُلک میں جہاں اسِیر ہو کر پُہنچائے گئے ہوش میں آئیں اور رجُوع لائیں اور اپنی اسِیری کے مُلک مَیں تُجھ سے مُناجات کریں اور کہیں کہ ہم نے گُناہ کِیا۔ ہم ٹیڑھی چال چلے اور ہم نے شرارت کی۔


اور مَیں داؤُد کے گھرانے اور یروشلیِم کے باشِندوں پر فضل اور مُناجات کی رُوح نازِل کرُوں گا اور وہ اُس پر جِس کو اُنہوں نے چھیدا ہے نظر کریں گے اور اُس کے لِئے ماتم کریں گے جَیسا کوئی اپنے اِکلوتے کے لِئے کرتا ہے اور اُس کے لِئے تلخ کام ہوں گے جَیسے کوئی اپنے پہلوٹھے کے لِئے ہوتا ہے۔


ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ اپنی روِش پر غَور کرو۔


اِس لِئے کہ اُس نے سوچا اور اپنے سب گُناہوں سے جو کرتا تھا باز آیا۔ وہ یقِیناً زِندہ رہے گا وہ نہ مَرے گا۔


تاکہ تُو یاد کرے اور پشیمان ہو اور شرم کے مارے پِھر کبھی مُنہ نہ کھولے جب کہ مَیں سب کُچھ جو تُو نے کِیا ہے مُعاف کر دُوں خُداوند خُدا فرماتا ہے۔


اور جب تُو اپنی بڑی اور چھوٹی بہنِوں کو قبُول کرے گی تب تُو اپنی راہوں کو یاد کر کے پشیمان ہو گی اور مَیں اُن کو تُجھے دُوں گا کہ تیری بیٹِیاں ہوں لیکن یہ تیرے عہد کے مُطابِق نہیں۔


سو وہ سب مِصفاہ میں فراہم ہُوئے اور پانی بھر کر خُداوند کے آگے اُنڈیلا اور اُس دِن روزہ رکھّا اور وہاں کہنے لگے کہ ہم نے خُداوند کا گُناہ کِیا ہے اور سموئیل مِصفاہ میں بنی اِسرائیل کی عدالت کرتا تھا۔


اور اِسرائیل کی نسل کے لوگ سب پردیسِیوں سے الگ ہو گئے اور کھڑے ہو کر اپنے گُناہوں اور اپنے باپ دادا کی خطاؤں کا اِقرار کِیا۔


اگرچہ مَیں نے اُن کو قَوموں میں پراگندہ کِیا تَو بھی وہ اُن دُور کے مُلکوں میں مُجھے یاد کریں گے اور اپنے بال بچّوں سمیت زِندہ رہیں گے اور واپس آئیں گے۔


جب تیری قَوم اِسرائیلؔ تیرا گُناہ کرنے کے باعِث اپنے دُشمنوں سے شِکست کھائے اور پِھر تیری طرف رُجُوع لائے اور تیرے نام کا اِقرار کر کے اِس گھر میں تُجھ سے دُعا اور مُناجات کرے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات