Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 7:26 - کِتابِ مُقادّس

26 اور دَل اُس کا چار اُنگل تھا اور اُس کا کنارہ پِیالہ کے کنارے کی طرح گُلِ سوسن کی مانِند تھا اور اُس میں دو ہزار بت کی سمائی تھی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

26 اِس حوض کے دھات کی موٹائی تقریباً چار اُنگل تھی اَور اُس کا کنارہ پیالے کے کنارہ کی طرح شُوشنؔ کے پھُول کی مانند تھا۔ اَور اِس حوض میں دو ہزار بَت پانی کی گنجائش تھی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

26 हौज़ का किनारा प्याले बल्कि सोसन के फूल की तरह बाहर की तरफ़ मुड़ा हुआ था। उस की दीवार तक़रीबन तीन इंच मोटी थी, और हौज़ में पानी के तक़रीबन 44,000 लिटर समा जाते थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

26 حوض کا کنارہ پیالے بلکہ سوسن کے پھول کی طرح باہر کی طرف مُڑا ہوا تھا۔ اُس کی دیوار تقریباً تین انچ موٹی تھی، اور حوض میں پانی کے تقریباً 44,000 لٹر سما جاتے تھے۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 7:26
12 حوالہ جات  

اُس کی موٹائی چار اُنگل کی تھی اور اُس کا کنارہ پِیالے کے کنارے کی طرح اور سوسن کے پُھول سے مُشابِہ تھا۔ اُس میں تِین ہزار بت کی سمائی تھی۔


اور تیل یعنی تیل کے بَت کی بابت یہ حُکم ہے کہ تُم کُرمیں سے جو دس بَت کا خومر ہے ایک بَت کا دسواں حِصّہ دینا کیونکہ خومر میں دس بَت ہیں۔


ہر سُتُون اٹّھارہ ہاتھ اُونچا تھا اور بارہ ہاتھ کا سُوت اُس کے گِرداگِرد آتا تھا اور وہ چار اُنگل موٹا تھا۔ یہ کھوکھلا تھا۔


اور اُس نے پِیتل کے دس حَوض بنائے۔ ہر ایک حَوض میں چالِیس بت کی سمائی تھی اور ہر ایک حَوض چار ہاتھ کا تھا اور اُن دسوں کُرسِیوں میں سے ہر ایک پر ایک حَوض تھا۔


اور اُن چار چار ہاتھ کے تاجوں پر جو برآمدہ کے سُتُونوں کی چوٹی پر تھے سوسن کا کام تھا۔


اور اِن پر کرُّوبیوں اور کھجُور کے درختوں اور کِھلے ہُوئے پُھولوں کو اُس نے کندہ کِیا اور کُھدے ہُوئے کام پر سونا منڈھا۔


دونوں دروازے زَیتُون کی لکڑی کے تھے اور اُس نے اُس پر کرُّوبیوں اور کھجُور کے درختوں اور کِھلے ہُوئے پُھولوں کی کُھدی ہُوئی صُورتیں کندہ کِیں اور اُن پر سونا منڈھا اور اِس سونے کو کرُّوبیوں پر اور کھجُور کے درختوں پر پَھیلا دِیا۔


اور اُس گھر کے اندر اندر دیودار تھا جِس پر لٹُّو اور کِھلے ہُوئے پُھول کندہ کِئے گئے تھے۔ سب دیودار ہی تھا اور پتّھر مُطلق نظر نہیں آتا تھا۔


اور اُس کے چَوگِرد چار اُنگل چَوڑی ایک کنگنی لگانا اور اُس کنگنی کے گِرداگِرد ایک زرِّین تاج بنانا۔


اور وہ بارہ بَیلوں پر رکھّا گیا۔ تِین کے مُنہ شِمال کی طرف اور تِین کے مُنہ مغرِب کی طرف اور تِین کے مُنہ جنُوب کی طرف اور تِین کے مُنہ مشرِق کی طرف تھے اور وہ بڑا حَوض اُن ہی پر اُوپر کی طرف تھا اور اُن سبھوں کا پِچھلا دھڑ اندر کے رُخ تھا۔


اور اُس نے پِیتل کی دس کُرسِیاں بنائِیں۔ ایک ایک کُرسی کی لمبائی چار ہاتھ اور چَوڑائی چار ہاتھ اور اُونچائی تِین ہاتھ تھی۔


ایفہ اور بَت ایک ہی وزن کا ہو تاکہ بَت میں خومر کا دسواں حِصّہ ہو۔ اور ایفہ بھی خومر کا دسواں حِصّہ ہو۔ اُس کا اندازہ خومر کے مُطابِق ہو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات