Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 7:14 - کِتابِ مُقادّس

14 اور وہ نفتالی کے قبِیلہ کی ایک بیوہ کا بیٹا تھا اور اُس کا باپ صُور کا باشِندہ تھا اور ٹھٹھیرا تھا اور وہ پِیتل کے سب کام کی کارِیگری میں حِکمت اور سمجھ اور مہارت رکھتا تھا۔ سو اُس نے سُلیماؔن بادشاہ کے پاس آ کر اُس کا سب کام بنایا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 جِس کی ماں نفتالی کے قبیلہ کی ایک بِیوہ تھی اَور جِس کا باپ صُورؔ کا باشِندہ اَور کانسے کا ماہر کاریگر تھا۔ حُورامؔ کانسے کے ہر قِسم کے کام میں بڑا حِکمت والا، سمجھدار اَور ماہر کاریگر تھا۔ اِس لیٔے تشریف لاکر حِیرامؔ نے شُلومونؔ بادشاہ کے تمام کام جو اُسے کے سُپرد کیا گیا تھا پُورا کر دیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 उस की माँ इसराईली क़बीले नफ़ताली की बेवा थी जबकि उसका बाप सूर का रहनेवाला और पीतल का कारीगर था। हीराम बड़ी हिकमत, समझदारी और महारत से पीतल की हर चीज़ बना सकता था। इस क़िस्म का काम करने के लिए वह सुलेमान बादशाह के पास आया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 اُس کی ماں اسرائیلی قبیلے نفتالی کی بیوہ تھی جبکہ اُس کا باپ صور کا رہنے والا اور پیتل کا کاری گر تھا۔ حیرام بڑی حکمت، سمجھ داری اور مہارت سے پیتل کی ہر چیز بنا سکتا تھا۔ اِس قسم کا کام کرنے کے لئے وہ سلیمان بادشاہ کے پاس آیا۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 7:14
12 حوالہ جات  

اور دیگیں۔ بیلچے اور کانٹے اور اُس کے سب ظرُوف اُس کے باپ حُوراؔم نے سُلیماؔن بادشاہ کے لِئے خُداوند کے گھر کے لِئے جھلکتے ہُوئے پِیتل کے بنائے۔


وہ دان کی بیٹیوں میں سے ایک عَورت کا بیٹا ہے اور اُس کا باپ صُور کا باشِندہ تھا۔ وہ سونے اور چاندی اور پِیتل اور لوہے اور پتّھر اور لکڑی کے کام میں اور ارغوانی اور نِیلے اور قِرمزی اور کتانی کپڑے کے کام میں ماہِر اور ہر طرح کی نقّاشی اور ہر قِسم کی صنعت میں طاق ہے تاکہ تیرے ہُنرمندوں اور میرے مخدُوم تیرے باپ داؤُد کے ہُنرمندوں کے ساتھ اُس کے لِئے جگہ مُقرّر ہو جائے۔


کیونکہ اُس کا خُدا اُس کو تربِیّت کر کے اُسے سِکھاتا ہے۔


اور حُوراؔم نے برتن اور بیلچے اور کٹورے بنائے۔ سو حُوراؔم نے اُس کام کو جِسے وہ سُلیماؔن بادشاہ کے لِئے خُدا کے گھر میں کر رہا تھا تمام کِیا۔


اور کام کرنے والوں میں جِتنے رَوشن ضمِیر تھے اُنہوں نے مَقدِس کے واسطے بارِیک بٹے ہُوئے کتان کے اور آسمانی اور ارغوانی اور سُرخ رنگ کے کپڑوں کے دس پردے بنائے جِن پر ماہر اُستاد کے ہاتھ کے کڑھے ہُوئے کرُّوبی تھے۔


اور مُوسیٰؔ نے بنی اِسرائیل سے کہا دیکھو خُداوند نے بضلی اؔیل بِن اُورؔی بِن حُورؔ کو جو یہُوداؔہ کے قبیلہ میں سے ہے نام لے کر بُلایا ہے۔


اور تُو اُن سب روشن ضمیروں سے جِن کو مَیں نے حِکمت کی رُوح سے بھرا ہے کہہ کہ وہ ہارُونؔ کے لِئے لِباس بنائیں تاکہ وہ مُقدّس ہو کر میرے لِئے کاہِن کی خِدمت کو انجام دے۔


اور اُس نے اُسے حِکمت اور فہم اور دانِش اور ہر طرح کی صنعت کے لِئے رُوحُ اﷲ سے معمُور کِیا ہے۔


اور اُن کے دِلوں میں اَیسی حِکمت بھر دی ہے جِس سے وہ ہر طرح کی صنعت میں ماہِر ہوں اور کندہ کار کا اور ماہِر اُستاد کا اور زردوز کا جو آسمانی ارغوانی اور سُرخ رنگ کے کپڑوں اور مہِین کتان پر گُل کاری کرتا ہے اور جو لاہے کا اور ہر طرح کے دستکار کا کام کر سکیں اور عجیب اور نادِر چِیزیں اِیجاد کریں۔


پس بضلی ایلؔ اور اہلیاؔب اور سب رَوشن ضمِیر آدمی کام کریں جِن کو خُداوند نے حِکمت اور فہم سے مالا مال کِیا ہے تاکہ وہ مَقدِس کی عِبادت کے سب کام کو خُداوند کے حُکم کے مُطابِق انجام دیں۔


لیکن کَون اُس کے لِئے گھر بنانے کے قابِل ہے؟ جِس حال کہ آسمان میں بلکہ آسمانوں کے آسمان میں بھی وہ سما نہیں سکتا تو بھلا مَیں کَون ہُوں جو اُس کے حضُور بخُور جلانے کے سِوا کِسی اَور خیال سے اُس کے لِئے گھر بناؤُں؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات