Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 6:32 - کِتابِ مُقادّس

32 دونوں دروازے زَیتُون کی لکڑی کے تھے اور اُس نے اُس پر کرُّوبیوں اور کھجُور کے درختوں اور کِھلے ہُوئے پُھولوں کی کُھدی ہُوئی صُورتیں کندہ کِیں اور اُن پر سونا منڈھا اور اِس سونے کو کرُّوبیوں پر اور کھجُور کے درختوں پر پَھیلا دِیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

32 اَور زَیتُون کے دو پَلّے والے دروازوں پر شُلومونؔ نے کروبیم، کھجور کے درخت اَور کھِلے ہُوئے پھُول کندہ کئے، کروبیم اَور کھجور کے درختوں پر سونے کی پرت سے منڈھوا دیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

32 दरवाज़े के किवाड़ों पर करूबी फ़रिश्ते, खजूर के दरख़्त और फूल कंदा किए गए। इन किवाड़ों पर भी फ़रिश्तों और खजूर के दरख़्तों समेत सोना मँढा गया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

32 دروازے کے کواڑوں پر کروبی فرشتے، کھجور کے درخت اور پھول کندہ کئے گئے۔ اِن کواڑوں پر بھی فرشتوں اور کھجور کے درختوں سمیت سونا منڈھا گیا۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 6:32
8 حوالہ جات  

اور اُس نے اُس گھر کی سب دِیواروں پر گِرداگِرد اندر اور باہر کرُّوبیوں اور کھجُور کے درختوں اور کِھلے ہُوئے پُھولوں کی کُھدی ہُوئی صُورتیں کندہ کِیں۔


اور اُس گھر کے اندر اندر دیودار تھا جِس پر لٹُّو اور کِھلے ہُوئے پُھول کندہ کِئے گئے تھے۔ سب دیودار ہی تھا اور پتّھر مُطلق نظر نہیں آتا تھا۔


اور اِلہام گاہ میں اُس نے زَیتُون کی لکڑی کے دو کرُّوبی دس دس ہاتھ اُونچے بنائے۔


اور اِلہام گاہ میں داخِل ہونے کے لِئے اُس نے زَیتُون کی لکڑی کے دروازے بنائے۔ اُوپر کی چَوکھٹ اور بازُوؤں کا عرض دِیوار کا پانچواں حِصّہ تھا۔


اَیسے ہی ہَیکل میں داخِل ہونے کے لِئے اُس نے زَیتُون کی لکڑی کی چَوکھٹ بنائی جو دِیوار کا چَوتھا حِصّہ تھی۔


اور کوٹھریوں میں اور اُن کے سُتُونوں میں پھاٹک کے اندر گِرداگِرد جھروکے تھے وَیسے ہی ڈیوڑھی کے اندر بھی گِرداگِرد جھروکے تھے اور سُتُونوں پر کھجُور کی صُورتیں تھِیں۔


اور کرُّوبی اور کھجُور بنے تھے اور ایک کھجُور دو کرُّوبیوں کے بِیچ میں تھا اور ہر ایک کرُّوبی کے دو چِہرے تھے۔


اور گُلگِیر اور کٹورے اور چمچے اور بخُور دان خالِص سونے کے اور مسکن کا مدخل یعنی اُس کے اندرُونی دروازے پاکترِین مکان کے لِئے اور گھر یعنی ہَیکل کے دروازے سونے کے تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات