Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 6:29 - کِتابِ مُقادّس

29 اور اُس نے اُس گھر کی سب دِیواروں پر گِرداگِرد اندر اور باہر کرُّوبیوں اور کھجُور کے درختوں اور کِھلے ہُوئے پُھولوں کی کُھدی ہُوئی صُورتیں کندہ کِیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

29 اَور اِس کے بعد شُلومونؔ نے بیت المُقدّس کے اَندرونی اَور بیرونی سبھی دیواروں پر کروبیم، کھجور کے درخت اَور کھِلے ہُوئے پھُولوں کی شَبیہ کندہ کیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

29 मुक़द्दस और मुक़द्दसतरीन कमरों की दीवारों पर करूबी फ़रिश्ते, खजूर के दरख़्त और फूल कंदा किए गए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

29 مُقدّس اور مُقدّس ترین کمروں کی دیواروں پر کروبی فرشتے، کھجور کے درخت اور پھول کندہ کئے گئے۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 6:29
19 حوالہ جات  

دونوں دروازے زَیتُون کی لکڑی کے تھے اور اُس نے اُس پر کرُّوبیوں اور کھجُور کے درختوں اور کِھلے ہُوئے پُھولوں کی کُھدی ہُوئی صُورتیں کندہ کِیں اور اُن پر سونا منڈھا اور اِس سونے کو کرُّوبیوں پر اور کھجُور کے درختوں پر پَھیلا دِیا۔


اِن باتوں کے بعد جو مَیں نے نِگاہ کی تو کیا دیکھتا ہُوں کہ ہر ایک قَوم اور قبِیلہ اور اُمّت اور اہلِ زُبان کی ایک اَیسی بڑی بِھیڑ جِسے کوئی شُمار نہیں کر سکتا سفید جامے پہنے اور کھجُور کی ڈالِیاں اپنے ہاتھوں میں لِئے ہُوئے تخت اور برّہ کے آگے کھڑی ہے۔


تاکہ اب کلِیسیا کے وسِیلہ سے خُدا کی طرح طرح کی حِکمت اُن حُکُومت والوں اور اِختیار والوں کو جو آسمانی مقاموں میں ہیں معلُوم ہو جائے۔


اَے اُس کے فرِشتو! سب اُس کی حمد کرو۔ اَے اُس کے لشکرو! سب اُس کی حمد کرو۔


اَے خُداوند کے فرِشتو! اُس کو مُبارک کہو۔ تُم جو زور میں بڑھ کر ہو اور اُس کے کلام کی آواز سُن کر اُس پر عمل کرتے ہو۔


اور اُس نے پردہ آسمانی اور ارغوانی اور قِرمزی کپڑے اور مہِین کتان سے بنایا اور اُس پر کرُّوبیوں کو کڑھوایا۔


اور اُس گھر کے اندر اندر دیودار تھا جِس پر لٹُّو اور کِھلے ہُوئے پُھول کندہ کِئے گئے تھے۔ سب دیودار ہی تھا اور پتّھر مُطلق نظر نہیں آتا تھا۔


اور کام کرنے والوں میں جِتنے رَوشن ضمِیر تھے اُنہوں نے مَقدِس کے واسطے بارِیک بٹے ہُوئے کتان کے اور آسمانی اور ارغوانی اور سُرخ رنگ کے کپڑوں کے دس پردے بنائے جِن پر ماہر اُستاد کے ہاتھ کے کڑھے ہُوئے کرُّوبی تھے۔


اور اُس نے کرُّوبیوں پر سونا منڈھا۔


اور اُس گھر کے فرش پر اُس نے اندر اور باہر سونا منڈھا۔


اور اُس نے گھر کو یعنی اُس کے شہتِیروں۔ چَوکھٹوں۔ دِیواروں اور کِواڑوں کو سونے سے منڈھا اور دِیواروں پر کرُوبیوں کی صُورت کندہ کی۔


اور اب وہ اُس کی ساری نقش کاری کو کُلہاڑی اور ہتھوڑوں سے بالکل توڑے ڈالتے ہیں۔


اور کوٹھریوں میں اور اُن کے سُتُونوں میں پھاٹک کے اندر گِرداگِرد جھروکے تھے وَیسے ہی ڈیوڑھی کے اندر بھی گِرداگِرد جھروکے تھے اور سُتُونوں پر کھجُور کی صُورتیں تھِیں۔


اور کرُّوبی اور کھجُور بنے تھے اور ایک کھجُور دو کرُّوبیوں کے بِیچ میں تھا اور ہر ایک کرُّوبی کے دو چِہرے تھے۔


اور تُو مسکن کے لِئے دس پردے بنانا۔ یہ بٹے ہُوئے بارِیک کتان اور آسمانی قِرمزی اور سُرخ رنگ کے کپڑوں کے ہوں اور اِن میں کِسی ماہر اُستاد سے کرُّوبیوں کی صُورت کڑھوانا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات