Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 5:8 - کِتابِ مُقادّس

8 اور حِیراؔم نے سُلیماؔن کو کہلا بھیجا کہ جو پَیغام تُو نے مُجھے بھیجا مَیں نے اُس کو سُن لِیا ہے اور مَیں دیودار کی لکڑی اور صنَوبر کی لکڑی کے بارہ میں تیری مرضی پُوری کرُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 تَب حِیرامؔ نے شُلومونؔ کو یہ پیغام بھیجا: ”تُم نے جو پیغام مُجھے بھیجا تھا وہ مُجھے مِل گیا ہے دیودار اَور صنوبر کی لکڑی مُہیّا کرنے کے لیٔے جو کچھ تُم چاہتے ہو میں وہ سَب کروں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 सुलेमान को हीराम ने जवाब भेजा, “मुझे आपका पैग़ाम मिल गया है, और मैं आपकी ज़रूर मदद करूँगा। देवदार और जूनीपर की जितनी लकड़ी आपको चाहिए वह मैं आपके पास पहुँचा दूँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 سلیمان کو حیرام نے جواب بھیجا، ”مجھے آپ کا پیغام مل گیا ہے، اور مَیں آپ کی ضرور مدد کروں گا۔ دیودار اور جونیپر کی جتنی لکڑی آپ کو چاہئے وہ مَیں آپ کے پاس پہنچا دوں گا۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 5:8
7 حوالہ جات  

اور اُس نے بڑے گھر کی چھت صنوبر کے تختوں سے پٹوائی جِن پر چوکھا سونا منڈھا تھا اور اُس کے اُوپر کھجُور کے درخت اور زنجِیریں بنائِیں۔


اور صنَوبر کی لکڑی کے دو دروازے تھے۔ ایک دروازہ کے دونوں پٹ دُہرے ہو جاتے اور دُوسرے دروازہ کے بھی دونوں پٹ دُہرے ہو جاتے تھے۔


اور اُس نے اندر گھر کی دِیواروں پر دیودار کے تختے لگائے۔ اِس گھر کے فرش سے چھت کی دِیواروں تک اُس نے اُن پر لکڑی لگائی اور اُس نے اُس گھر کے فرش کو صنَوبر کے تختوں سے پاٹ دِیا۔


اور داؤد اور اِسرائیلؔ کا سارا گھرانا صنَوبر کی لکڑی کے سب طرح کے ساز اور سِتار۔ بربط اور دف اور خنجری اور جھانجھ خُداوند کے آگے آگے بجاتے چلے۔


جب حِیراؔم نے سُلیماؔن کی باتیں سُنِیں تو نِہایت خُوش ہُؤا اور کہنے لگا کہ آج کے دِن خُداوند مُبارک ہو جِس نے داؤُد کو اِس بڑی قَوم کے لِئے ایک عقل مند بیٹا بخشا۔


میرے مُلازِم اُن کو لُبنان سے اُتار کر سمُندر تک لائیں گے اور مَیں اُن کے بیڑے بندھوا دُوں گا تاکہ سمُندر ہی سمُندر اُس جگہ جائیں جِسے تُو ٹھہرائے اور وہاں اُن کو کُھلوا دُوں گا۔ پِھر تُو اُن کو لے لینا اور تُو میرے گھرانے کے لِئے رسد دے کر میری مرضی پُوری کرنا۔


اور جِتنی لکڑی تُجھ کو درکار ہے ہم لُبناؔن سے کاٹیں گے اور اُن کے بیڑے بنوا کر سمُندر ہی سمُندر تیرے پاس یافا میں پُہنچائیں گے۔ پِھر تُو اُن کو یروشلیِم کو لے جانا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات