Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 5:1 - کِتابِ مُقادّس

1 اور صُور کے بادشاہ حِیراؔم نے اپنے خادِموں کو سُلیماؔن کے پاس بھیجا کیونکہ اُس نے سُنا تھا کہ اُنہوں نے اُسے اُس کے باپ کی جگہ مَسح کر کے بادشاہ بنایا ہے اِس لِئے کہ حِیراؔم ہمیشہ داؤُد کا دوست رہا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 جَب شاہِ صُورؔ حِیرامؔ نے سُنا کہ شُلومونؔ اَپنے باپ داویؔد کی جگہ بطور بادشاہ مَسح کیا گیا ہے تو اُس نے شُلومونؔ کے پاس اَپنے ایلچی بھیجے کیونکہ داویؔد کے ساتھ اُس کے تعلّقات ہمیشہ دوستانہ رہے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 सूर का बादशाह हीराम हमेशा दाऊद का अच्छा दोस्त रहा था। जब उसे ख़बर मिली कि दाऊद के बाद सुलेमान को मसह करके बादशाह बनाया गया है तो उसने अपने सफ़ीरों को उसे मुबारकबाद देने के लिए भेज दिया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 صور کا بادشاہ حیرام ہمیشہ داؤد کا اچھا دوست رہا تھا۔ جب اُسے خبر ملی کہ داؤد کے بعد سلیمان کو مسح کر کے بادشاہ بنایا گیا ہے تو اُس نے اپنے سفیروں کو اُسے مبارک باد دینے کے لئے بھیج دیا۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 5:1
24 حوالہ جات  

اور صُور کے بادشاہ حِیراؔم نے داؤُد کے پاس ایلچی اور اُس کے واسطے محلّ بنانے کے لِئے دیودار کے لٹّھے اور راج اور بڑھئی بھیجے۔


اور سُلیماؔن نے صُور کے بادشاہ حُوراؔم کے پاس کہلا بھیجا کہ جَیسا تُو نے میرے باپ داؤُد کے ساتھ کِیا اور اُس کے پاس دیودار کی لکڑی بھیجی کہ وہ اپنے رہنے کے لِئے ایک گھر بنائے وَیسا ہی میرے ساتھ بھی کر۔


اور صُور کے بادشاہ حِیراؔم نے ایلچِیوں کو اور دیودار کی لکڑیوں اور بڑھیوں اور مِعماروں کو داؤُد کے پاس بھیجا اور اُنہوں نے داؤُد کے لِئے ایک محلّ بنایا۔


پس حِیراؔم نے سُلیماؔن کو اُس کی مرضی کے مُطابِق دیودار کی لکڑی اور صنَوبر کی لکڑی دی۔


خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ صُور کے تِین بلکہ چار گُناہوں کے سبب سے مَیں اُس کو بے سزا نہ چھوڑُوں گا کیونکہ اُنہوں نے سب لوگوں کو ادُوؔم کے حوالہ کِیا اور برادرانہ عہد کو یاد نہ کِیا۔


اور صُور کی بیٹی ہدیہ لے کر حاضر ہو گی۔ قَوم کے دَولت مند تیری رضا جوئی کریں گے۔


اور سُلیماؔن بادشاہ نے سارے اِسرائیلؔ میں سے بیگاری لگائے۔ وہ بیگاری تِیس ہزار آدمی تھے۔


تو تُوغی نے اپنے بیٹے یُورام کو داؤُد بادشاہ کے پاس بھیجا کہ اُسے سلام کہے اور مُبارک باد دے اِس لِئے کہ اُس نے ہدد عزر سے جنگ کر کے اُسے مار لِیا کیونکہ ہدد عزر تُوغی سے لڑا کرتا تھا اور یُورام چاندی اور سونے اور پِیتل کے ظرُوف اپنے ساتھ لایا۔


صُور کی بابت بارِ نبُوّت۔ اَے ترسِیس کے جہازو! واوَیلا کرو کیونکہ وہ اُجڑ گیا وہاں کوئی گھر اور کوئی داخِل ہونے کی جگہ نہیں۔ کِتّیم کی زمِین سے اُن کو یہ خبر پُہنچی ہے۔


اُسی روز خُداوند نے ابرامؔ سے عہد کِیا اور فرمایا کہ یہ مُلک دریائے مِصرؔ سے لے کر اُس بڑے دریا یعنی دریائے فراتؔ تک۔


کیونکہ مَیں قَوموں کو تیرے آگے سے نِکال کر تیری سرحدّوں کو بڑھا دُوں گا اور جب سال میں تِین بار تُو خُداوند اپنے خُدا کے آگے حاضر ہو گا تو کوئی شخص تیری زمِین کا لالچ نہ کرے گا۔


اُس کے چرسوں سے پانی بہے گا اور سیراب کھیتوں میں اُس کا بِیج پڑے گا۔ اُس کا بادشاہ اَجاج سے بڑھ کر ہو گا اور اُس کی سلطنت کو عرُوج حاصِل ہو گا۔


اور اگر وہ تُجھ کو صُلح کا جواب دے اور اپنے پھاٹک تیرے لِئے کھول دے تو وہاں کے سب باشِندے تیرے باج گُذار بن کر تیری خِدمت کریں۔


پر شرِیروں میں سے بعض کہنے لگے کہ یہ شخص ہم کو کِس طرح بچائے گا؟ سو اُنہوں نے اُس کی تحقِیر کی اور اُس کے لِئے نذرانے نہ لائے پر وہ اَن سُنی کر گیا۔


اور اُن میں سے ہر ایک آدمی چاندی کے برتن اور سونے کے برتن اور کپڑے اور ہتھیار اور مصالِح اور گھوڑے اور خچّر ہدیہ کے طَور پر اپنے حِصّہ کے مُوافِق لاتا تھا۔


اور وہ دریایِ فراؔت سے فِلستیوں کے مُلک بلکہ مِصرؔ کی حد تک سب بادشاہوں پر حُکمران تھا۔


اور بعض فِلستی یہُوسفط کے پاس ہدئے اور خِراج میں چاندی لائے اور عرب کے لوگ بھی اُس کے پاس ریوڑ لائے یعنی سات ہزار سات سَو مینڈھے اور سات ہزار سات سَو بکرے۔


اور یروشلیِم میں زورآور بادشاہ بھی ہُوئے ہیں جِنہوں نے دریا پار کے سارے مُلک پر حُکُومت کی ہے اور خِراج چُنگی اور محصُول اُن کو دِیا جاتا تھا۔


اُس کی سلطنت سمُندر سے سمُندر تک اور دریایِ فرات سے زمِین کی اِنتہا تک ہو گی۔


پِھر تُو نے اُس کی باڑوں کو کیوں توڑ ڈالا کہ سب آنے جانے والے اُس کا پَھل توڑتے ہیں؟


اور اُس کی شاخیں اَیسی مضبُوط ہو گئِیں کہ بادشاہوں کے عصا اُن سے بنائے گئے اور گھنی شاخوں میں اُس کا تنہ بُلند ہُؤا اور وہ اپنی گھنی شاخوں سمیت اُونچی دِکھائی دیتی تھی۔


کیونکہ وہ ہماری قَوم سے مُحبّت رکھتا ہے اور ہمارے عِبادت خانہ کو اُسی نے بنوایا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات