Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 4:31 - کِتابِ مُقادّس

31 اِس لِئے کہ وہ سب آدمِیوں سے بلکہ ازراؔخی ایتان اور ہیماؔن اور کل کُوؔل اور دردع سے جو بنی مُحول تھے زِیادہ دانِش مند تھا اور چَوگِرد کی سب قَوموں میں اُس کی شُہرت تھی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

31 وہ ہر ایک آدمی سے بَلکہ اِزراحی ایتھانؔ سے ہیمانؔ، سے کال کولؔ سے اَور بنی ماحولؔ کے داردعؔ سے بھی زِیادہ دانشمند تھے اَور اُن کی شہرت اِردگرد کی تمام اَقوام میں پھیل گئی تھی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

31 इस लिहाज़ से कोई भी उसके बराबर नहीं था। वह ऐतान इज़राही और महोल के बेटों हैमान, कलकूल और दरदा पर भी सबक़त ले गया था। उस की शोहरत इर्दगिर्द के तमाम ममालिक में फैल गई।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

31 اِس لحاظ سے کوئی بھی اُس کے برابر نہیں تھا۔ وہ ایتان اِزراحی اور محول کے بیٹوں ہیمان، کلکول اور دردع پر بھی سبقت لے گیا تھا۔ اُس کی شہرت ارد گرد کے تمام ممالک میں پھیل گئی۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 4:31
16 حوالہ جات  

پس گانے والے ہَیماؔن۔ آسف اور ایتاؔن مُقرّر ہُوئے کہ پِیتل کی جھانجھوں کو زور سے بجائیں۔


اور زارح کے بیٹے زِمرؔی اور اَیتان ہَیمان اور کلکُوؔل اور دارع یعنی کُل پانچ تھے۔


سو دیکھ مَیں نے تیری درخواست کے مُطابِق کِیا۔ مَیں نے ایک عاقِل اور سمجھنے والا دِل تُجھ کو بخشا اَیسا کہ تیری مانِند نہ تو کوئی تُجھ سے پہلے ہُؤا اور نہ کوئی تیرے بعد تُجھ سا برپا ہو گا۔


دَکھّن کی مَلِکہ اِس زمانہ کے آدمِیوں کے ساتھ عدالت کے دِن اُٹھ کر اِن کو مُجرِم ٹھہرائے گی کیونکہ وہ دُنیا کے کِنارے سے سُلیماؔن کی حِکمت سُننے کو آئی اور دیکھو یہاں وہ ہے جو سُلیماؔن سے بھی بڑا ہے۔


دکھّن کی ملِکہ عدالت کے دِن اِس زمانہ کے لوگوں کے ساتھ اُٹھ کر اِن کو مُجرِم ٹھہرائے گی۔ کیونکہ وہ دُنیا کے کنارے سے سُلیماؔن کی حِکمت سُننے کو آئی اور دیکھو یہاں وہ ہے جو سُلیماؔن سے بھی بڑا ہے۔


اور جو حاضِر رہتے تھے وہ اور اُن کے بیٹے یہ ہیں۔ قِہاتیوں کی اَولاد میں سے ہَیماؔن گوّیا بِن یُوایل بِن سمُواؔیل۔


جِس میں حِکمت اور معرفت کے سب خَزانے پَوشِیدہ ہیں۔


اور اُس کی شُہرت تمام سُورؔیہ میں پھیل گئی اور لوگ سب بِیماروں کو جو طرح طرح کی بِیمارِیوں اور تکلِیفوں میں گرِفتار تھے اور اُن کو جِن میں بدرُوحیں تِھیں اور مِرگی والوں اور مفلُوجوں کو اُس کے پاس لائے اور اُس نے اُن کو اچّھا کِیا۔


اَے خُداوند میرے نجات دینے والے خُدا! مَیں نے رات دِن تیرے حضُور فریاد کی ہے۔


اور رُویِ زمِین کے سب بادشاہ سُلیماؔن کے دِیدار کے مُشتاق تھے تاکہ وہ اُس کی حِکمت کو جو خُدا نے اُس کے دِل میں ڈالی تھی سُنیں۔


سو لاویوں نے ہَیماؔن بِن یُواؔیل کو مُقرّر کِیا اور اُس کے بھائیوں میں سے آسف بِن برکیاؔہ کو اور اُن کے بھائیوں بنی مِراری میں سے ایتاؔن بِن قُوسِیاؔہ کو۔


اور اُس نے بادشاہ سے کہا کہ وہ سچّی خبر تھی جو مَیں نے تیرے کاموں اور تیری حِکمت کی بابت اپنے مُلک میں سُنی تھی۔


اور جب سبا کی مَلِکہ نے خُداوند کے نام کی بابت سُلیماؔن کی شُہرت سُنی تو وہ آئی تاکہ مُشکِل سوالوں سے اُسے آزمائے۔


جب حِیراؔم نے سُلیماؔن کی باتیں سُنِیں تو نِہایت خُوش ہُؤا اور کہنے لگا کہ آج کے دِن خُداوند مُبارک ہو جِس نے داؤُد کو اِس بڑی قَوم کے لِئے ایک عقل مند بیٹا بخشا۔


اور ہر طرح کی خِردمندی اور دانِش وری کے باب میں جو کُچھ بادشاہ نے اُن سے پُوچھا اُن کو تمام فال گِیروں اور نجُومِیوں سے جو اُس کے تمام مُلک میں تھے دس درجہ بِہتر پایا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات