Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 4:25 - کِتابِ مُقادّس

25 اور سُلیماؔن کی عُمر بھر یہُوداؔہ اور اِسرائیلؔ کا ایک ایک آدمی اپنی تاک اور اپنے انجِیر کے درخت کے نِیچے دان سے بیرؔسبع تک امن سے رہتا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

25 شُلومونؔ کے دَورِ ایّام میں یہُوداہؔ اَور اِسرائیل دانؔ سے لے کر بیرشبعؔ تک سلامتی سے رہتے تھے یعنی ہر شخص اَپنے انگور اَور اَپنے اَنجیر کے درخت کے نیچے محفوظ تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

25 उसके जीते-जी पूरे यहूदाह और इसराईल में सुलह-सलामती रही। शिमाल में दान से लेकर जुनूब में बैर-सबा तक हर एक सलामती से अंगूर की अपनी बेल और अंजीर के अपने दरख़्त के साये में बैठ सकता था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

25 اُس کے جیتے جی پورے یہوداہ اور اسرائیل میں صلح سلامتی رہی۔ شمال میں دان سے لے کر جنوب میں بیرسبع تک ہر ایک سلامتی سے انگور کی اپنی بیل اور انجیر کے اپنے درخت کے سائے میں بیٹھ سکتا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 4:25
14 حوالہ جات  

تب ہر ایک آدمی اپنی تاک اور اپنے انجِیر کے درخت کے نِیچے بَیٹھے گا اور اُن کو کوئی نہ ڈرائے گا کیونکہ ربُّ الافواج نے اپنے مُنہ سے یہ فرمایا ہے۔


ربُّ الافواج فرماتا ہے اُسی روز تُم میں سے ہر ایک اپنے ہمسایہ کو تاک اور انجِیر کے نِیچے بُلائے گا۔


حِزقیاہ کی نہ سُنو کیونکہ شاہِ اسُور یُوں فرماتا ہے کہ تُم مُجھ سے صُلح کر لو اور نِکل کر میرے پاس آؤ اور تُم میں سے ہر ایک اپنی تاک اور اپنے انجِیر کے درخت کا میوہ کھاتا اور اپنے حَوض کا پانی پِیتا رہے۔


تب سب بنی اِسرائیل نِکلے اور ساری جماعت جِلعاد کے مُلک سمیت دان سے بیرسبع تک یک تن ہو کر خُداوند کے حضُور مِصفاہ میں اِکٹّھی ہُوئی۔


اور تُو کہے گا کہ مَیں دیہات کی سرزمِین پر حملہ کرُوں گا مَیں اُن پر حملہ کرُوں گا جو راحت و آرام سے بستے ہیں۔ جِن کی نہ فصِیل ہے نہ اڑبنگے اور نہ پھاٹک ہیں۔


پِھر کبھی تیرے مُلک میں ظُلم کا ذِکر نہ ہو گا اور نہ تیری حدُود کے اندر خرابی یا بربادی کا بلکہ تُو اپنی دِیواروں کا نام نجات اور اپنے پھاٹکوں کا حمد رکھّے گی۔


سو خُداوند نے اِسرائیلؔ پر وبا بھیجی جو اُس صُبح سے لے کر وقتِ مُعیّنہ تک رہی اور دان سے بیرسبع تک لوگوں میں سے ستّر ہزار آدمی مر گئے۔


سو مَیں یہ صلاح دیتا ہُوں کہ دان سے بیرؔسبع تک کے سب اِسرائیلی سمُندر کے کنارے کی ریت کی طرح تیرے پاس کثرت سے اِکٹّھے کِئے جائیں اور تُو آپ ہی لڑائی پر جائے۔


اور سب بنی اِسرائیل نے دان سے بیرؔسبع تک جان لِیا کہ سموئیل خُداوند کا نبی مُقرّر ہُؤا۔


دیکھ تُجھ سے ایک بیٹا پَیدا ہو گا۔ وہ مَردِ صُلح ہو گا اور مَیں اُسے چاروں طرف کے سب دُشمنوں سے امن بخشُوں گا کیونکہ سُلیماؔن اُس کا نام ہو گا اور مَیں اُس کے ایّام میں اِسرائیلؔ کو امن و امان بخشُوں گا۔


حِزقیاہ کی نہ سُنو کیونکہ شاہِ اسُور یُوں فرماتا ہے کہ تُم مُجھ سے صُلح کر لو اور نِکل کر میرے پاس آؤ اور تُم میں سے ہر ایک اپنی تاک اور اپنے انجِیر کے درخت کا میوہ کھاتا اور اپنے حَوض کا پانی پِیتا رہے۔


اور وہ اپنی رُسوائی اور تمام خطاکاری جِس سے وہ میرے گُنہگار ہُوئے برداشت کریں گے۔ جب وہ اپنی سرزمِین میں امن سے بُود و باش کریں گے تو کوئی اُن کو نہ ڈرائے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات