Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 4:24 - کِتابِ مُقادّس

24 کیونکہ وہ دریایِ فرات کی اِس طرف کے سب مُلک پر تِفسح سے غزّہ تک یعنی سب بادشاہوں پر جو دریایِ فرات کی اِس طرف تھے فرمانروا تھا اور اُس کے چَوگِرد سب اطراف میں سب سے اُس کی صُلح تھی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

24 کیونکہ وہ تِفساحؔ سے لے کر غزّہؔ تک، دریائے فراتؔ کے تمام مغربی بادشاہوں پر حُکمران تھے اَور تمام اطراف میں صُلح کا دَور تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

24 जितने ममालिक दरियाए-फ़ुरात के मग़रिब में थे उन सब पर सुलेमान की हुकूमत थी, यानी तिफ़सह से लेकर ग़ज़्ज़ा तक। किसी भी पड़ोसी मुल्क से उसका झगड़ा नहीं था, बल्कि सबके साथ सुलह थी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

24 جتنے ممالک دریائے فرات کے مغرب میں تھے اُن سب پر سلیمان کی حکومت تھی، یعنی تِفسَح سے لے کر غزہ تک۔ کسی بھی پڑوسی ملک سے اُس کا جھگڑا نہیں تھا، بلکہ سب کے ساتھ صلح تھی۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 4:24
15 حوالہ جات  

دیکھ تُجھ سے ایک بیٹا پَیدا ہو گا۔ وہ مَردِ صُلح ہو گا اور مَیں اُسے چاروں طرف کے سب دُشمنوں سے امن بخشُوں گا کیونکہ سُلیماؔن اُس کا نام ہو گا اور مَیں اُس کے ایّام میں اِسرائیلؔ کو امن و امان بخشُوں گا۔


بلکہ سب بادشاہ اُس کے سامنے سرنِگُوں ہوں گے۔ کُل قَومیں اُس کی مُطِیع ہوں گی۔


اور کنعانِیوں کی حد یہ ہے۔ صَیدا ؔسے غَزّہ ؔتک جو جرار ؔکے راستے پر ہے۔ پِھر وہاں سے لسعؔ تک جو سدُوؔم اور عمُورہؔ اور ادمہؔ اور ضِبیان ؔکی راہ پر ہے۔


عالَمِ بالا پر خُدا کی تمجِید ہو اور زمِین پر اُن آدَمِیوں میں جِن سے وہ راضی ہے صُلح۔


اُس کی سلطنت کے اِقبال اور سلامتی کی کُچھ اِنتہا نہ ہو گی۔ وہ داؤُد کے تخت اور اُس کی مُملکت پر آج سے ابد تک حُکمران رہے گا اور عدالت اور صداقت سے اُسے قِیام بخشے گا ربُّ الافواج کی غیُوری یہ کرے گی۔


اِن لوگوں کے لِئے پہاڑوں سے سلامتی کے اور پہاڑِیوں سے صداقت کے پَھل پَیدا ہوں گے۔


اور اب خُداوند میرے خُدا نے مُجھ کو ہر طرف امن دِیا ہے۔ نہ تو کوئی مُخالِف ہے نہ آفت کی مار۔


اور سُلیماؔن دریایِ فرات سے فِلستِیوں کے مُلک تک اور مِصرؔ کی سرحد تک سب مُملکتوں پر حُکمران تھا۔ وہ اُس کے لِئے ہدئے لاتی تِھیں اور سُلیماؔن کی عُمر بھر اُس کی مُطِیع رہِیں۔


پِھر سمسُوؔن غزّہ کو گیا۔ وہاں اُس نے ایک کسبی دیکھی اور اُس کے پاس گیا۔


اور یہُوداؔہ نے غزّہ اور اُس کی نواحی اور اسقلوؔن اور اُس کی نواحی اور عقرُون اور اُس کی نواحی کو بھی لے لِیا۔


اور دس موٹے موٹے بَیل اور چرائی پر کے بِیس بَیل۔ ایک سَو بھیڑیں اور اِن کے علاوہ چکارے اور ہرن اور چھوٹے ہرن اور موٹے تازہ مُرغ۔


اور وہ دریایِ فراؔت سے فِلستیوں کے مُلک بلکہ مِصرؔ کی حد تک سب بادشاہوں پر حُکمران تھا۔


خُداوند کا کلام جو یَرمِیاؔہ نبی پر فلِستِیوں کی بابت نازِل ہُؤا اِس سے پیشتر کہ فرِعونؔ نے غزّہ کو فتح کِیا۔:۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات