Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 3:12 - کِتابِ مُقادّس

12 سو دیکھ مَیں نے تیری درخواست کے مُطابِق کِیا۔ مَیں نے ایک عاقِل اور سمجھنے والا دِل تُجھ کو بخشا اَیسا کہ تیری مانِند نہ تو کوئی تُجھ سے پہلے ہُؤا اور نہ کوئی تیرے بعد تُجھ سا برپا ہو گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 لہٰذا میں وُہی کروں گا جِس کی تُم نے درخواست کی ہے۔ مَیں تُمہیں ایک اَیسا عقلمند اَور سمجھنے والا دِل عطا کروں گا کہ تمہاری مانند نہ تو کویٔی تُم سے پہلے ہُوا اَور نہ کویٔی تمہارے بعد ہوگا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 इसलिए मैं तेरी दरख़ास्त पूरी करके तुझे इतना दानिशमंद और समझदार बना दूँगा कि उतना न माज़ी में कोई था, न मुस्तक़बिल में कभी कोई होगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 اِس لئے مَیں تیری درخواست پوری کر کے تجھے اِتنا دانش مند اور سمجھ دار بنا دوں گا کہ اُتنا نہ ماضی میں کوئی تھا، نہ مستقبل میں کبھی کوئی ہو گا۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 3:12
25 حوالہ جات  

مَیں نے یہ بات اپنے دِل میں کہی دیکھ مَیں نے بڑی ترقّی کی بلکہ اُن سبھوں سے جو مُجھ سے پہلے یروشلِیم میں تھے زِیادہ حِکمت حاصِل کی۔ ہاں میرا دِل حِکمت اور دانِش میں بڑا کاردان ہُؤا۔


دکھّن کی ملِکہ عدالت کے دِن اِس زمانہ کے لوگوں کے ساتھ اُٹھ کر اِن کو مُجرِم ٹھہرائے گی۔ کیونکہ وہ دُنیا کے کنارے سے سُلیماؔن کی حِکمت سُننے کو آئی اور دیکھو یہاں وہ ہے جو سُلیماؔن سے بھی بڑا ہے۔


اور خُداوند نے سُلیماؔن کو جَیسا اُس نے اُس سے وعدہ کِیا تھا حِکمت بخشی اور حِیراؔم اور سُلیماؔن کے درمِیان صُلح تھی اور اُن دونوں نے باہم عہد باندھ لِیا۔


اور سارے اِسرائیلؔ نے یہ اِنصاف جو بادشاہ نے کِیا سُنا اور وہ بادشاہ سے ڈرنے لگے کیونکہ اُنہوں نے دیکھا کہ عدالت کرنے کے لِئے خُدا کی حِکمت اُس کے دِل میں ہے۔


کیونکہ مَیں تُمہیں اَیسی زُبان اور حِکمت دُوں گا کہ تُمہارے کِسی مُخالِف کو سامنا کرنے یا خِلاف کہنے کا مقدُور نہ ہو گا۔


اور یُوں ہو گا کہ مَیں اُن کے پُکارنے سے پہلے جواب دُوں گا اور وہ ہنُوز کہہ نہ چُکیں گے کہ مَیں سُن لُوں گا۔


اور حُوراؔم نے یہ بھی کہا خُداوند اِسرائیل کا خُدا جِس نے آسمان اور زمِین کو پَیدا کِیا مُبارک ہو کہ اُس نے داؤُد بادشاہ کو ایک دانا بیٹا فہم و معرفت سے معمُور بخشا تاکہ وہ خُداوند کے لِئے ایک گھر اور اپنی سلطنت کے لِئے ایک گھر بنائے۔


جِس میں حِکمت اور معرفت کے سب خَزانے پَوشِیدہ ہیں۔


سو تُو اُس کو بے گُناہ نہ ٹھہرانا کیونکہ تُو عاقِل مَرد ہے اور تُو جانتا ہے کہ تُجھے اُس کے ساتھ کیا کرنا چاہئے۔ پس تُو اُس کا سفید سر لہُولُہان کر کے قبر میں اُتارنا۔


اور مَیں نے اپنا دِل لگایا کہ جو کُچھ آسمان کے نِیچے کِیا جاتا ہے اُس سب کی تفتِیش و تحقِیق کرُوں۔ خُدا نے بنی آدمؔ کو یہ سخت دُکھ دِیا ہے کہ وہ مشقّت میں مُبتلار ہیں۔


اَے خُداوند! تُو نے حلِیموں کا مُدّعا سُن لِیا ہے۔ تُو اُن کے دِل کو تیّار کرے گا۔ تُو کان لگا کر سُنے گا


سو تُو اپنی حِکمت سے کام لینا اور اُس کے سفید سر کو قبر میں سلامت اُترنے نہ دینا۔


کیونکہ خُداوند حِکمت بخشتا ہے۔ عِلم و فہم اُسی کے مُنہ سے نِکلتے ہیں۔


تب خُدا نے اُن چاروں جوانوں کو معرفت اور ہر طرح کی حِکمت اور عِلم میں مہارت بخشی اور دانی ایل ہر طرح کی رویا اور خواب میں صاحبِ فہم تھا۔


اور نُون کا بیٹا یشُوع دانائی کی رُوح سے معمُور تھا کیونکہ مُوسیٰ نے اپنے ہاتھ اُس پر رکھّے تھے اور بنی اِسرائیل اُس کی بات مانتے رہے اور جَیسا خُداوند نے مُوسیٰ کو حُکم دِیا تھا اُنہوں نے وَیسا ہی کِیا۔


میرے مُلازِم اُن کو لُبنان سے اُتار کر سمُندر تک لائیں گے اور مَیں اُن کے بیڑے بندھوا دُوں گا تاکہ سمُندر ہی سمُندر اُس جگہ جائیں جِسے تُو ٹھہرائے اور وہاں اُن کو کُھلوا دُوں گا۔ پِھر تُو اُن کو لے لینا اور تُو میرے گھرانے کے لِئے رسد دے کر میری مرضی پُوری کرنا۔


اور خُداوند نے سارے اِسرائیلؔ کی نظر میں سُلیماؔن کو نِہایت سرفراز کِیا اور اُسے اَیسا شاہانہ دبدبہ عِنایت کِیا جو اُس سے پہلے اِسرائیلؔ میں کِسی بادشاہ کو نصِیب نہ ہُؤا تھا۔


کیا شاہِ اِسرائیل سُلیماؔن نے اِن باتوں سے گُناہ نہیں کِیا؟ اگرچہ اکثر قَوموں میں اُس کی مانِند کوئی بادشاہ نہ تھا اور وہ اپنے خُدا کا پِیارا تھا اور خُدا نے اُسے سارے اِسرائیل کا بادشاہ بنایا تَو بھی اجنبی عَورتوں نے اُسے بھی گُناہ میں پھنسایا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات