Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 22:53 - کِتابِ مُقادّس

53 اور اپنے باپ کے سب کاموں کے مُوافِق بعل کی پرستِش کرتا اور اُس کو سِجدہ کرتا رہا اور خُداوند اِسرائیلؔ کے خُدا کو غُصّہ دِلایا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

53 اَور وہ اَپنے باپ کے نقش قدم پر چلتا رہا اَور بَعل کی پرستش کرکے اُس نے یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا کے غُصّے کو بھڑکا دیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

53 अपने बाप की तरह बाल देवता की ख़िदमत और पूजा करने से उसने रब, इसराईल के ख़ुदा को तैश दिलाया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

53 اپنے باپ کی طرح بعل دیوتا کی خدمت اور پوجا کرنے سے اُس نے رب، اسرائیل کے خدا کو طیش دلایا۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 22:53
14 حوالہ جات  

اور اُس نے ایک ہاتھ کی شبِیہہ سی بڑھا کر میرے سر کے بالوں سے مُجھے پکڑا اور رُوح نے مُجھے آسمان اور زمِین کے درمِیان بُلند کِیا اور مُجھے اِلٰہی رویا میں یروشلیِم میں شِمال کی طرف اندرُونی پھاٹک پر جہاں غَیرت کی مُورت کا مسکن تھا جو غَیرت بھڑکاتی ہے لے آئی۔


اَیسے لوگ جو ہمیشہ میرے رُوبرُو باغوں میں قُربانِیاں کرنے اور اِینٹوں پر خُوشبُو جلانے سے مُجھے برافروختہ کرتے ہیں۔


یُوں اُنہوں نے اپنے اعمال سے اُس کو خشم ناک کِیا اور وبا اُن میں پُھوٹ نِکلی۔


اور اُس نے خُداوند کے آگے بدی کی پر اپنے باپ اور اپنی ماں کی طرح نہیں کیونکہ اُس نے بعل کے اُس سُتُون کو جو اُس کے باپ نے بنایا تھا دُور کر دِیا۔


اور اخزیاؔہ اُس جِھلمِلی دار کِھڑکی میں سے جو سامرؔیہ میں اُس کے بالاخانہ میں تھی گِر پڑا اور بِیمار ہو گیا۔ سو اُس نے قاصِدوں کو بھیجا اور اُن سے یہ کہا کہ جا کر عقرُوؔن کے دیوتا بعل زبُوؔب سے پُوچھو کہ مُجھے اِس بِیماری سے شِفا ہو جائے گی یا نہیں؟


تُو دیکھتا ہے کہ اخیاؔب میرے حضُور کَیسا خاکسار بن گیا ہے؟ پس چُونکہ وہ میرے حضُور خاکسار بن گیا ہے اِس لِئے مَیں اُس کے ایّام میں یہ بلا نازِل نہیں کرُوں گا بلکہ اُس کے بیٹے کے ایّام میں اُس کے گھرانے پر یہ بلا نازِل کرُوں گا۔


اور حناؔنی کے بیٹے یاہُو کی معرفت خُداوند کا کلام بعشا اور اُس کے گھرانے کے خِلاف اُس ساری بدی کے سبب سے بھی نازِل ہُؤا جو اُس نے خُداوند کی نظر میں کی اور اپنے ہاتھوں کے کام سے اُسے غُصّہ دِلایا اور یرُبعاؔم کے گھرانے کی مانِند بنا اور اِس سبب سے بھی کہ اُس نے اُسے قتل کِیا۔


اور وہ اِسرائیلؔ کو یرُبعاؔم کے اُن گُناہوں کے سبب سے چھوڑ دے گا جو اُس نے خُود کِئے اور جِن سے اُس نے اِسرائیلؔ سے گُناہ کرایا۔


(کیونکہ اخیاؔب کی مانِند کوئی نہیں ہُؤا تھا جِس نے خُداوند کے حضُور بدی کرنے کے لِئے اپنے آپ کو بیچ ڈالا تھا اور جِسے اُس کی بِیوی اِیزؔبِل اُبھارا کرتی تھی۔


اور وہ بھی اخیاؔب کے گھرانے کی طرح اِسرائیلؔ کے بادشاہوں کی راہ پر چلا کیونکہ اخیاؔب کی بیٹی اُس کی بِیوی تھی اور اُس نے خُداوند کی نظر میں بدی کی۔


اِس کے بعد یہُوداؔہ کے بادشاہ یہُوسفط نے اِسرائیل کے بادشاہ اخزیاؔہ سے جو بڑا بدکار تھا اِتحاد کِیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات