Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 22:43 - کِتابِ مُقادّس

43 وہ اپنے باپ آسا کے نقشِ قدم پر چلا۔ اُس سے وہ مُڑا نہیں اور جو خُداوند کی نِگاہ میں ٹِھیک تھا اُسے کرتا رہا تَو بھی اُونچے مقام ڈھائے نہ گئے۔ لوگ اُن اُونچے مقاموں پر ہنُوز قُربانی کرتے اور بخُور جلاتے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

43 وہ ہر بات میں اَپنے باپ آساؔ کے نقش قدم پر چلا اَور اُس سے نہ بھٹکا اَور اُنہُوں نے وُہی کیا جو یَاہوِہ کی نظر میں دُرست تھا۔ تاہم اُونچے مقامات کے مذبح توڑے نہیں گیٔے اَور لوگ وہاں قُربانیاں گزرانتے اَور بخُور جَلاتے رہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

43 वह हर काम में अपने बाप आसा के नमूने पर चलता और वह कुछ करता रहा जो रब को पसंद था। लेकिन उसने भी ऊँचे मक़ामों के मंदिरों को ख़त्म न किया। ऐसी जगहों पर जानवरों को क़ुरबान करने और बख़ूर जलाने का इंतज़ाम जारी रहा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

43 وہ ہر کام میں اپنے باپ آسا کے نمونے پر چلتا اور وہ کچھ کرتا رہا جو رب کو پسند تھا۔ لیکن اُس نے بھی اونچے مقاموں کے مندروں کو ختم نہ کیا۔ ایسی جگہوں پر جانوروں کو قربان کرنے اور بخور جلانے کا انتظام جاری رہا۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 22:43
25 حوالہ جات  

لیکن اُونچے مقام ڈھائے نہ گئے تَو بھی آسا کا دِل عُمر بھر خُداوند کے ساتھ کامِل رہا۔


تَو بھی اُونچے مقام ڈھائے نہ گئے اور لوگ ہنُوز اُونچے مقاموں پر قُربانی کرتے اور بخُور جلاتے تھے۔


نہ دہنے مُڑ نہ بائیں اور پاؤں کو بدی سے ہٹا لے۔


لیکن جو اپنی ٹیڑھی راہوں کی طرف مُڑتے ہیں اُن کو خُداوند بدکرداروں کے ساتھ نِکال لے جائے گا۔ اِسرائیل کی سلامتی ہو!


مَیں کِسی خباثت کو مدِنظر نہیں رکھُّوں گا۔ مُجھے کج رفتاروں کے کام سے نفرت ہے۔ اُس کو مُجھ سے کُچھ سروکار نہ ہو گا۔


مُبارک ہے وہ آدمی جو خُداوند پر توکُّل کرتا ہے اور مغرُوروں اور دروغ دوستوں کی طرف مائِل نہیں ہوتا۔


لیکن اُونچے مقام اِسرائیل میں سے دُور نہ کِئے گئے تَو بھی آسا کا دِل عُمر بھر کامِل رہا۔


جب آسا نے اِن باتوں اور عودِؔد نبی کی نبُوّت کو سُنا تو اُس نے ہِمّت باندھ کر یہُوداؔہ اور بِنیمِین کے سارے مُلک سے اور اُن شہروں سے جو اُس نے اِفرائِیم کے کوہِستانی مُلک میں سے لے لِئے تھے مکرُوہ چِیزوں کو دُور کر دِیا اور خُداوند کے مذبح کو جو خُداوند کے اُسارے کے سامنے تھا پِھر بنایا۔


اور آسا نے خُداوند اپنے خُدا سے فریاد کی اور کہا اَے خُداوند زورآور اور کمزور کے مُقابلہ میں مدد کرنے کو تیرے سِوا اَور کوئی نہیں۔ اَے خُداوند ہمارے خُدا تُو ہماری مدد کر کیونکہ ہم تُجھ پر بھروسا رکھتے ہیں اور تیرے نام سے اِس انبوہ کا سامنا کرنے آئے ہیں۔ تُو اَے خُداوند ہمارا خُدا ہے۔ اِنسان تیرے مُقابلہ میں غالِب ہونے نہ پائے۔


اور اگر تُم مُجھ سے کہو کہ ہمارا توکُّل خُداوند ہمارے خُدا پر ہے تو کیا وہ وُہی نہیں ہے جِس کے اُونچے مقاموں اور مذبحوں کو حِزقیاہ نے ڈھا کر یہُوداؔہ اور یروشلِیم سے کہا ہے کہ تُم یروشلِیم میں اِس مذبح کے آگے سِجدہ کِیا کرو؟


اور آسا نے اپنے باپ داؤُد کی طرح وہ کام کِیا جو خُداوند کی نظر میں ٹِھیک تھا۔


اِس لِئے کہ داؤُد نے وہ کام کِیا جو خُداوند کی نظر میں ٹِھیک تھا اور اپنی ساری عُمر خُداوند کے کِسی حُکم سے باہر نہ ہُؤا سِوا حِتّی اُورِؔیّاہ کے مُعاملہ کے۔


کیونکہ اُنہوں نے اپنے لِئے ہر ایک اُونچے ٹِیلے پر اور ہر ایک ہرے درخت کے نِیچے اُونچے مقام اور سُتُون اور یسِیرتیں بنائِیں۔


وہ اُس راہ سے جِس کا مَیں نے اُن کو حُکم دِیا تھا بُہت جلد پِھر گئے ہیں۔ اُنہوں نے اپنے لِئے ڈھالا ہُؤا بچھڑا بنایا اور اُسے پُوجا اور اُس کے لِئے قُربانی چڑھا کر یہ بھی کہا کہ اَے اِسرائیلؔ یہ تیرا وہ دیوتا ہے جو تُجھ کو مُلکِ مِصرؔ سے نِکال کر لایا۔


لیکن لوگ اُونچی جگہوں میں قُربانی کرتے تھے کیونکہ اُن دِنوں تک کوئی گھر خُداوند کے نام کے لِئے نہیں بنا تھا۔


اور جب یہُوؔسفط سلطنت کرنے لگا تو پَینتِیس برس کا تھا اور اُس نے یروشلیِم میں پچِیّس برس سلطنت کی۔ اُس کی ماں کا نام عزُوؔبہ تھا جو سِلحی کی بیٹی تھی۔


دانِش مند بیٹا اپنے باپ کی تعلِیم کو سُنتا ہے لیکن ٹھٹّھاباز سرزنِش پر کان نہیں لگاتا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات