Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 21:7 - کِتابِ مُقادّس

7 اُس کی بِیوی اِیزؔبِل نے اُس سے کہا اِسرائیلؔ کی بادشاہی پر یِہی تیری حُکُومت ہے؟ اُٹھ روٹی کھا اور اپنا دِل بہلا۔ یِزرعیلی نبوت کا تاکِستان مَیں تُجھ کو دُوں گی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 اُس کی بیوی اِیزبِلؔ نے کہا، ”تُم بنی اِسرائیل کے بادشاہ ہو۔ تمہارا یہ طرزِ عَمل تُمہیں زیب نہیں دیتا۔ اُٹھو اَور کھانا کھاؤ۔ نبوتؔ یزرعیلی کا تاکستان میں تُمہیں لے کر دُوں گی۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 ईज़बिल बोली, “क्या आप इसराईल के बादशाह हैं कि नहीं? अब उठें! खाएँ, पिएँ और अपना दिल बहलाएँ। मैं ही आपको नबोत यज़्रएली का अंगूर का बाग़ दिला दूँगी।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 ایزبل بولی، ”کیا آپ اسرائیل کے بادشاہ ہیں کہ نہیں؟ اب اُٹھیں! کھائیں، پئیں اور اپنا دل بہلائیں۔ مَیں ہی آپ کو نبوت یزرعیلی کا انگور کا باغ دلا دوں گی۔“

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 21:7
14 حوالہ جات  

اُن کے ہاتھ بدی میں پُھرتِیلے ہیں۔ حاکِم رِشوت مانگتا ہے اور قاضی بھی یِہی چاہتا ہے اور بڑے آدمی اپنے دِل کی حِرص کی باتیں کرتے ہیں اور یُوں سازِش کرتے ہیں۔


اِس لِئے کہ بادشاہ کا حُکم بااِختیار ہے اور اُس سے کَون کہے گا کہ تُو یہ کیا کرتا ہے؟


تب مَیں نے پِھر کر اُس تمام ظُلم پر جو دُنیا میں ہوتا ہے نظر کی اور مظلُوموں کے آنسُوؤں کو دیکھا اور اُن کو تسلّی دینے والا کوئی نہ تھا اور اُن پر ظُلم کرنے والے زبردست تھے پر اُن کو تسلّی دینے والا کوئی نہ تھا۔


جنگی گھوڑا اور بکرا اور بادشاہ جِس کا سامنا کوئی نہ کرے۔


سو اُس نے اُس سے کہا اَے بادشاہ زادے! تُو کیوں دِن بدِن دُبلا ہوتا جاتا ہے؟ کیا تُو مُجھے نہیں بتائے گا؟ تب امنُوؔن نے اُس سے کہا کہ مَیں اپنے بھائی ابی سلوؔم کی بہن تمر پر عاشِق ہُوں۔


اور تُمہارے کھیتوں اور تاکِستانوں اور زَیتُون کے باغوں کو جو اچّھے سے اچّھے ہوں گے لے کر اپنے خِدمت گاروں کو عطا کرے گا۔


تب سب اِسرائیلی بزُرگ جمع ہو کر رامہ میں سموئیل کے پاس آئے۔


سو وہ دونوں بَیٹھ گئے اور مِل کر کھایا پِیا۔ پِھر اُس جوان عَورت کے باپ نے اُس شخص سے کہا رات بھر اَور ٹِکنے کو راضی ہو جا اور اپنے دِل کو خُوش کر۔


اور جب بوعز کھا پی چُکا اور اُس کا دِل خُوش ہُؤا تو وہ غلّہ کے ڈھیر کی ایک طرف جا کر لیٹ گیا۔ تب وہ چُپکے چُپکے آئی اور اُس کے پاؤں کھول کر لیٹ گئی۔


اُس نے اُس سے کہا اِس لِئے کہ مَیں نے یزرعیلی نبوت سے بات چِیت کی اور اُس سے کہا کہ تُو اپنا تاکِستان قِیمت لے کر مُجھے دیدے یا اگر تُو چاہے تو مَیں اُس کے بدلے دُوسرا تاکِستان تُجھے دے دُوں گا لیکن اُس نے جواب دِیا مَیں تُجھ کو اپنا تاکِستان نہیں دُوں گا۔


کیا چٹانوں پر گھوڑے دَوڑیں گے یا کوئی بَیلوں سے وہاں ہل چلائے گا؟ تَو بھی تُم نے عدالت کو اِندراین اور ثمرۂِ صداقت کو ناگدَونا بنا رکھّا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات