Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 21:1 - کِتابِ مُقادّس

1 اِن باتوں کے بعد اَیسا ہُؤا کہ یزرعیلی نبوت کے پاس یزرعیل میں ایک تاکِستان تھا جو سامرؔیہ کے بادشاہ اخیاؔب کے محلّ سے لگا ہُؤا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 کچھ عرصہ بعد ایک اَیسا واقعہ پیش آیا جِس کا تعلّق ایک تاکستان سے تھا جو کہ نبوتؔ یزرعیلی کی مِلکیّت تھی۔ وہ تاکستان یزرعیلؔ میں تھا اَور سامریہؔ کے بادشاہ احابؔ کے محل کے پاس تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 इसके बाद एक और क़ाबिले-ज़िक्र बात हुई। यज़्रएल में सामरिया के बादशाह अख़ियब का एक महल था। महल की ज़मीन के साथ साथ अंगूर का बाग़ था। मालिक का नाम नबोत था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 اِس کے بعد ایک اَور قابلِ ذکر بات ہوئی۔ یزرعیل میں سامریہ کے بادشاہ اخی اب کا ایک محل تھا۔ محل کی زمین کے ساتھ ساتھ انگور کا باغ تھا۔ مالک کا نام نبوت تھا۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 21:1
13 حوالہ جات  

اور اپنی تنگی کے وقت میں بھی اُس نے یعنی اِسی آخز بادشاہ نے خُداوند کا اَور بھی زِیادہ گُناہ کِیا۔


تب سب مِدیانی اور عمالِیقی اور اہِل مشرِق اِکٹّھے ہُوئے اور پار ہو کر یِزرعیل کی وادی میں اُنہوں نے ڈیرا کِیا۔


اور اُن کی حد یِزرعیل اور کِسُولوؔت اور شُونِیم۔


اَے خُداوند! کیا تیری آنکھیں سچّائی پر نہیں ہیں؟ تُو نے اُن کو مارا ہے پر اُنہوں نے افسوس نہیں کِیا۔ تُو نے اُن کو غارت کِیا پر وہ تربِیّت پذِیر نہ ہُوئے۔ اُنہوں نے اپنے چِہروں کو چٹان سے بھی زِیادہ سخت بنایا۔ اُنہوں نے واپس آنے سے اِنکار کِیا ہے۔


تَو بھی لوگ اپنے مارنے والے کی طرف نہ پِھرے اور ربُّ الافواج کے طالِب نہ ہُوئے۔


اور فلِستی اپنے سارے لشکر کو افِیق میں جمع کرنے لگے اور اِسرائیلی اُس چشمہ کے نزدِیک جو یزرعیل میں ہے خَیمہ زن ہُوئے۔


تب یُوراؔم نے فرمایا جوت لے۔ سو اُنہوں نے اُس کے رتھ کو جوت لِیا۔ تب شاہِ اِسرائیلؔ یُوراؔم اور شاہِ یہُوداؔہ اخزیاؔہ اپنے اپنے رتھ پر نِکلے اور یاہُو سے مِلنے کو گئے اور یزرعیلی نبوت کی مِلکِیّت میں اُس سے دوچار ہُوئے۔


تب یاہُو نے اپنے لشکر کے سردار بِدؔقر سے کہا اُسے لے کر یزرعیلی نبوت کی مِلکِیّت کے کھیت میں ڈال دے کیونکہ یاد کر کہ جب مَیں اور تُو اُس کے باپ اخیؔاب کے پِیچھے پِیچھے سوار ہو کر چل رہے تھے تو خُداوند نے یہ فتویٰ اُس پر دِیا تھا۔


وہ لالچ سے کھیتوں کو ضبط کرتے اور گھروں کو چِھین لیتے ہیں اور یُوں آدمی اور اُس کے گھر پر ہاں مَرد اور اُس کی مِیراث پر ظُلم کرتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات