Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 20:20 - کِتابِ مُقادّس

20 اور اُن میں سے ایک ایک نے اپنے مُخالِف کو قتل کِیا۔ سو ارامی بھاگے اور اِسرائیلؔ نے اُن کا پِیچھا کِیا اور شاہِ اراؔم بِن ہدد ایک گھوڑے پر سوار ہو کر سواروں کے ساتھ بھاگ کر بچ گیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 اَور ہر ایک نے اَپنے مُخالف کو قتل کیا۔ اِس لیٔے ارامی بھاگنے لگے اَور اِسرائیلی فَوج نے اُن کا تعاقب کیا، مگر شاہِ ارام بِن ہددؔ گھوڑے پر سوار ہوکر اَپنے کچھ گُھڑسواروں کے ساتھ جان بچا کر بھاگ کھڑا ہُوا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 फ़ौरन उन पर हमला कर दिया। और जिस भी दुश्मन का मुक़ाबला हुआ उसे मारा गया। तब शाम की पूरी फ़ौज भाग गई। इसराईलियों ने उनका ताक़्क़ुब किया, लेकिन शाम का बादशाह बिन-हदद घोड़े पर सवार होकर चंद एक घुड़सवारों के साथ बच निकला।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 فوراً اُن پر حملہ کر دیا۔ اور جس بھی دشمن کا مقابلہ ہوا اُسے مارا گیا۔ تب شام کی پوری فوج بھاگ گئی۔ اسرائیلیوں نے اُن کا تعاقب کیا، لیکن شام کا بادشاہ بن ہدد گھوڑے پر سوار ہو کر چند ایک گھڑسواروں کے ساتھ بچ نکلا۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 20:20
15 حوالہ جات  

پِھر مَیں نے توِجُّہ کی اور دیکھا کہ دُنیا میں نہ تو دَوڑ میں تیز رفتار کو سبقت ہے نہ جنگ میں زورآور کو فتح اور نہ روٹی دانِش مند کو مِلتی ہے نہ دَولت عقل مندوں کو اور نہ عِزّت اہلِ خِرد کو بلکہ اُن سب کے لِئے وقت اور حادِثہ ہے۔


قَومیں جُھنجلائِیں۔ سلطنتوں نے جُنبش کھائی۔ وہ بول اُٹھا۔ زمِین پِگھل گئی۔


کِسی بادشاہ کو فَوج کی کثرت نہ بچائے گی اور کِسی زبردست آدمی کو اُس کی بڑی طاقت رہائی نہ دے گی۔


تب شاہِ اسُور سنحیرؔیب وہاں سے چلا گیا اور لَوٹ کر نِینوؔہ میں رہنے لگا۔


اور اُنہوں نے ایک دُوسرے کا سر پکڑ کر اپنی اپنی تلوار اپنے مُخالِف کے پہلُو میں بھونک دی۔ سو وہ ایک ہی ساتھ گِرے اِس لِئے وہ جگہ حلقت ہصّورِؔیم کہلائی۔ وہ جِبعُوؔن میں ہے۔


اور تُمہارے پانچ آدمی سَو کو رگیدیں گے اور تُمہارے سَو آدمی دس ہزار کو کھدیڑ دیں گے اور تُمہارے دُشمن تلوار سے تُمہارے آگے آگے مارے جائیں گے۔


تب آسا نے سب چاندی اور سونے کو جو خُداوند کے گھر کے خزانوں میں باقی رہا تھا اور شاہی محلّ کے خزانوں کو لے کر اُن کو اپنے خادِموں کے سپُرد کِیا اور آسا بادشاہ نے اُن کو شاہِ اراؔم بِن ہدَد کے پاس جو حزیُوؔن کے بیٹے طابرِؔمُّون کا بیٹا تھا اور دمشق میں رہتا تھا روانہ کِیا اور کہلا بھیجا۔


تب صُوبوں کے سرداروں کے جوان اور وہ لشکر جو اُن کے پِیچھے ہو لِیا تھا شہر سے باہر نِکلے۔


اور شاہِ اِسرائیلؔ نے نِکل کر گھوڑوں اور رتھوں کو مارا اور ارامِیوں کو بڑی خُون ریزی کے ساتھ قتل کِیا۔


پر اِسمٰعیل بِن نتنیاؔہ آٹھ آدمِیوں کے ساتھ یُوحناؔن کے سامنے سے بھاگ نِکلا اور بنی عمُّون کی طرف چلا گیا۔


تب اِسرائیلی مَرد نفتالی اور آشر اور منسّی کی حدُود سے جمع ہو کر نِکلے اور مِدیانیوں کا پِیچھا کِیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات