Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 2:22 - کِتابِ مُقادّس

22 سُلیماؔن بادشاہ نے اپنی ماں کو جواب دِیا کہ تُو اَبی شاگ شُونمِیت ہی کو ادُوؔنیّاہ کے لِئے کیوں مانگتی ہے؟ اُس کے لِئے سلطنت بھی مانگ کیونکہ وہ تو میرا بڑا بھائی ہے بلکہ اُسی کے لِئے کیا ابیاؔتر کاہِن اور ضروؔیاہ کے بیٹے یُوآب کے لِئے بھی مانگ۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

22 شُلومونؔ بادشاہ نے اَپنی ماں کو جَواب دیا، ”آپ ادُونیّاہؔ سے اَبیشگ شُونمیت کے شادی کی درخواست کیوں کر رہی ہیں۔ آپ چاہیں تو ادُونیّاہؔ کے لیٔے بادشاہی کی بھی درخواست کر سکتی ہیں کیونکہ بہرحال وہ میرا بڑا بھایٔی ہے۔ اُسی کے لیٔے ہی کیوں بَلکہ آپ ابیاترؔ کاہِنؔ اَور یُوآبؔ بِن ضرویاہؔ کے لیٔے بھی بادشاہی مانگ سکتی ہیں۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

22 यह सुनकर सुलेमान भड़क उठा, “अदूनियाह की अबीशाग से शादी!! यह कैसी बात है जो आप पेश कर रही हैं? अगर आप यह चाहती हैं तो क्यों न बराहे-रास्त तक़ाज़ा करें कि अदूनियाह मेरी जगह तख़्त पर बैठ जाए। आख़िर वह मेरा बड़ा भाई है, और अबियातर इमाम और योआब बिन ज़रूयाह भी उसका साथ दे रहे हैं।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

22 یہ سن کر سلیمان بھڑک اُٹھا، ”ادونیاہ کی ابی شاگ سے شادی!! یہ کیسی بات ہے جو آپ پیش کر رہی ہیں؟ اگر آپ یہ چاہتی ہیں تو کیوں نہ براہِ راست تقاضا کریں کہ ادونیاہ میری جگہ تخت پر بیٹھ جائے۔ آخر وہ میرا بڑا بھائی ہے، اور ابیاتر امام اور یوآب بن ضرویاہ بھی اُس کا ساتھ دے رہے ہیں۔“

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 2:22
11 حوالہ جات  

تِیسرا ابی سلوؔم جو جسُور کے بادشاہ تلمی کی بیٹی معکہ کا بیٹا تھا۔ چَوتھا ادُونیاہ جو حجِیّت کا بیٹا تھا۔


تُم مانگتے ہو اور پاتے نہیں اِس لِئے کہ بُری نِیّت سے مانگتے ہو تاکہ اپنی عَیش و عِشرت میں خرچ کرو۔


یِسُوعؔ نے اُن سے کہا تُم نہیں جانتے کہ کیا مانگتے ہو۔ جو پِیالہ مَیں پِینے کو ہُوں کیا تُم پی سکتے ہو؟ اور جو بپتِسمہ مَیں لینے کو ہُوں تُم لے سکتے ہو؟


یِسُوعؔ نے جواب میں کہا تُم نہیں جانتے کہ کیا مانگتے ہو۔ جو پِیالہ مَیں پِینے کو ہُوں کیا تُم پی سکتے ہو؟ اُنہوں نے اُس سے کہا پی سکتے ہیں۔


اور یہ یروشلیِم میں اُس سے پَیدا ہُوئے۔ سِمعا اور سُوباؔب اور ناتن اور سُلیماؔن۔ یہ چاروں عمّی ایل کی بیٹی بت سُوع کے بطن سے تھے۔


تب ناتن نے سُلیمان کی ماں بت سبع سے کہا کیا تُو نے نہیں سُنا کہ حجِیّت کا بیٹا ادُونیّاہ بادشاہ بن بَیٹھا ہے اور ہمارے مالِک داؤُد کو یہ معلُوم نہیں؟


اور مَیں نے تیرے آقا کا گھر تُجھے دِیا اور تیرے آقا کی بِیویاں تیری گود میں کر دِیں اور اِسرائیلؔ اور یہُوداؔہ کا گھرانا تُجھ کو دِیا اور اگر یہ سب کُچھ تھوڑا تھا تو مَیں تُجھ کو اَور اَور چِیزیں بھی دیتا۔


اُس نے کہا تُو جانتی ہے کہ سلطنت میری تھی اور سب اِسرائیلی میری طرف مُتوجّہِ تھے کہ مَیں سلطنت کرُوں لیکن سلطنت پلٹ گئی اور میرے بھائی کی ہو گئی کیونکہ خُداوند کی طرف سے یہ اُسی کی تھی۔


سو اخِیُتفل نے ابی سلوؔم سے کہا کہ اپنے باپ کی حرموں کے پاس جاجِن کو وہ گھر کی نِگہبانی کو چھوڑ گیا ہے۔ اِس لِئے کہ جب سب اِسرائیلی سُنیں گے کہ تیرے باپ کو تُجھ سے نفرت ہے تو اُن سب کے ہاتھ جو تیرے ساتھ ہیں قَوی ہو جائیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات