Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 2:2 - کِتابِ مُقادّس

2 مَیں اُسی راستہ جانے والا ہُوں جو سارے جہان کا ہے۔ اِس لِئے تُو مضبُوط اور مَردانگی دِکھا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 اَور فرمایا، ”دُنیا کے دستور کے مُطابق میں جا رہا ہُوں۔ لہٰذا، مضبُوط ہو جاؤ اَور مردانگی دِکھاؤ،

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 “अब मैं वहाँ जा रहा हूँ जहाँ दुनिया के हर शख़्स को जाना होता है। चुनाँचे मज़बूत हों और मरदानगी दिखाएँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 ”اب مَیں وہاں جا رہا ہوں جہاں دنیا کے ہر شخص کو جانا ہوتا ہے۔ چنانچہ مضبوط ہوں اور مردانگی دکھائیں۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 2:2
21 حوالہ جات  

اور دیکھو مَیں آج اُسی راستے جانے والا ہُوں جو سارے جہان کا ہے اور تُم خُوب جانتے ہو کہ اُن سب اچّھی باتوں میں سے جو خُداوند تُمہارے خُدا نے تُمہارے حق میں کہِیں ایک بات بھی نہ چُھوٹی۔ سب تُمہارے حق میں پُوری ہُوئِیں اور ایک بھی اُن میں سے رہ نہ گئی۔


غرض خُداوند میں اور اُس کی قُدرت کے زور میں مضبُوط بنو۔


جاگتے رہو۔ اِیمان میں قائِم رہو۔ مردانگی کرو۔ مضبُوط ہو۔


اور جِس طرح آدمِیوں کے لِئے ایک بار مَرنا اور اُس کے بعد عدالت کا ہونا مُقرّر ہے۔


اور اُس نے نُون کے بیٹے یشُوع کو ہدایت کی اور کہا مضبُوط ہو جا اور حَوصلہ رکھ کیونکہ تُو بنی اِسرائیل کو اُس مُلک میں لے جائے گا جِس کی قَسم مَیں نے اُن سے کھائی تھی اور مَیں تیرے ساتھ رہُوں گا۔


پس اَے میرے فرزند! تُو اُس فضل سے جو مسِیح یِسُوعؔ میں ہے مضبُوط بن۔


کوئی تیری جوانی کی حقارت نہ کرنے پائے بلکہ تُو اِیمان داروں کے لِئے کلام کرنے اور چال چلن اور مُحبّت اور اِیمان اور پاکِیزگی میں نمُونہ بن۔


اب سب کُچھ سُنایا گیا۔ حاصِلِ کلام یہ ہے۔ خُدا سے ڈر اور اُس کے حُکموں کو مان کہ اِنسان کا فرضِ کُلّی یِہی ہے۔


وہ کَون سا آدمی ہے جو جِیتا ہی رہے گا اور مَوت کو نہ دیکھے گا اور اپنی جان کو پاتال کے ہاتھ سے بچا لے گا؟ (سِلاہ)


کیونکہ مَیں جانتا ہُوں کہ تُو مُجھے مَوت تک پُہنچائے گا اور اُس گھر تک جو سب زِندوں کے لِئے مُقرّر ہے۔


کیونکہ جب چند سال نِکل جائیں گے تو مَیں اُس راستہ سے چلا جاؤں گا جِس سے پِھر لَوٹنے کا نہیں۔


اور داؤُد نے اپنے بیٹے سُلیماؔن سے کہا کہ ہِمّت باندھ اور حَوصلہ سے کام کر۔ خَوف نہ کر۔ ہِراسان نہ ہو کیونکہ خُداوند خُدا جو میرا خُدا ہے تیرے ساتھ ہے۔ وہ تُجھ کو نہ چھوڑے گا اور نہ ترک کرے گا جب تک خُداوند کے مسکن کی خِدمت کا سارا کام تمام نہ ہو جائے۔


اور اب اَے خُداوند میرے خُدا تُو نے اپنے خادِم کو میرے باپ داؤُد کی جگہ بادشاہ بنایا ہے اور مَیں چھوٹا لڑکا ہی ہُوں اور مُجھے باہر جانے اور بِھیتر آنے کا شعُور نہیں۔


سو خُوب حَوصلہ رکھ اور ہم سب اپنی قَوم اور اپنے خُدا کے شہروں کی خاطِر مَردانگی کریں اور خُداوند جو بِہتر جانے سو کرے۔


پر اب تو وہ مَر گیا پس مَیں کِس لِئے روزہ کھُّوں؟ کیا مَیں اُسے لَوٹا لا سکتا ہُوں؟ مَیں تو اُس کے پاس جاؤں گا پر وہ میرے پاس نہیں لَوٹنے کا۔


تب تُو اِقبال مند ہو گا بشرطیکہ تُو اُن آئِین اور احکام پر جو خُداوند نے مُوسیٰ کو اِسرائیلؔ کے لِئے دِئے اِحتیاط کر کے عمل کرے۔ سو ہِمّت باندھ اور حَوصلہ رکھ۔ خَوف نہ کر۔ ہِراسان نہ ہو۔


سونے اور چاندی اور پِیتل اور لوہے کا کُچھ حِساب نہیں ہے۔ سو اُٹھ اور کام میں لگ جا اور خُداوند تیرے ساتھ رہے۔


سو ہوشیار ہو کیونکہ خُداوند نے تُجھ کو مَقدِس کے لِئے ایک گھر بنانے کو چُنا ہے۔ سو ہِمّت باندھ کر کام کر۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات