Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 2:15 - کِتابِ مُقادّس

15 اُس نے کہا تُو جانتی ہے کہ سلطنت میری تھی اور سب اِسرائیلی میری طرف مُتوجّہِ تھے کہ مَیں سلطنت کرُوں لیکن سلطنت پلٹ گئی اور میرے بھائی کی ہو گئی کیونکہ خُداوند کی طرف سے یہ اُسی کی تھی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

15 ادُونیّاہؔ نے کہا، ”آپ کو تو مَعلُوم ہی ہے کہ سلطنت تو میری تھی اَور تمام اِسرائیلی مُجھے اَپنا بادشاہ تسلیم کرتے تھے۔ مگر حالات بدل گیٔے اَور بادشاہی میرے بھایٔی کے ہاتھ میں چلی گئی کیونکہ یَاہوِہ کی یہی مرضی تھی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

15 अदूनियाह ने कहा, “आप तो जानती हैं कि असल में बादशाह बनने का हक़ मेरा था। और यह तमाम इसराईल की तवक़्क़ो भी थी। लेकिन अब तो हालात बदल गए हैं। मेरा भाई बादशाह बन गया है, क्योंकि यही रब की मरज़ी थी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

15 ادونیاہ نے کہا، ”آپ تو جانتی ہیں کہ اصل میں بادشاہ بننے کا حق میرا تھا۔ اور یہ تمام اسرائیل کی توقع بھی تھی۔ لیکن اب تو حالات بدل گئے ہیں۔ میرا بھائی بادشاہ بن گیا ہے، کیونکہ یہی رب کی مرضی تھی۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 2:15
19 حوالہ جات  

کیونکہ اُس نے آج جا کر بَیل اور موٹے موٹے جانور اور بھیڑیں کثرت سے ذبح کی ہیں اور بادشاہ کے سب بیٹوں اور لشکر کے سرداروں اور ابیاتر کاہِن کی دعوت کی ہے اور دیکھ وہ اُس کے حضُور کھا پی رہے ہیں اور کہتے ہیں ادُونیّاہ بادشاہ جِیتا رہے!


تب حجِیّت کے بیٹے ادُونیّاہ نے سر اُٹھایا اور کہنے لگا مَیں بادشاہ ہوں گا اور اپنے لِئے رتھ اور سوار اور پچاس آدمی جو اُس کے آگے آگے دَوڑیں تیّار کِئے۔


وُہی گہری اور پوشِیدہ چِیزوں کو ظاہِر کرتا ہے اور جو کُچھ اندھیرے میں ہے اُسے جانتا ہے اور نُور اُسی کے ساتھ ہے۔


کوئی حِکمت کوئی فہم اور کوئی مشوَرت نہیں جو خُداوند کے مُقابِل ٹھہر سکے۔


حُوسی نے ابی سلوؔم سے کہا نہیں بلکہ جِس کو خُداوند نے اور اِس قَوم نے اور اِسرائیل کے سب آدمِیوں نے چُن لِیا ہے مَیں اُسی کا ہُوں گا اور اُسی کے ساتھ رہُوں گا۔


اور جب تیرے دِن پُورے ہو جائیں گے اور تُو اپنے باپ دادا کے ساتھ سو جائے گا تو مَیں تیرے بعد تیری نسل کو جو تیرے صُلب سے ہو گی کھڑا کر کے اُس کی سلطنت کو قائِم کرُوں گا۔


اور ایک قاصِد نے آ کر داؤُد کو خبر دی کہ بنی اِسرائیل کے دِل ابی سلوؔم کی طرف ہیں۔


اور ابی سلوؔم سب اِسرائیلِیوں سے جو بادشاہ کے پاس فَیصلہ کے لِئے آتے تھے اِسی طرح پیش آتا تھا۔ یُوں ابی سلوؔم نے اِسرائیلؔ کے لوگوں کے دِل موہ لِئے۔


پِھر داؤُد نے اپنی بِیوی بت سبع کو تسلّی دی اور اُس کے پاس گیا اور اُس سے صُحبت کی اور اُس کے ایک بیٹا ہُؤا اور داؤُد نے اُس کا نام سُلیَماؔن رکھّا اور وہ خُداوند کا پِیارا ہُؤا۔


اور دُوسرا کِلیاؔب تھا جو کرِمِلی نابال کی بِیوی ابِیجیلؔ سے ہُؤا۔ تِیسرا ابی سلوؔم تھا جو جسُور کے بادشاہ تلمی کی بیٹی معکہ سے ہُؤا۔


چَوتھا ادونیاؔہ تھا جو حِجیّت کا بیٹا تھا اور پانچواں سفطیاہ جو ابیطاؔل کا بیٹا تھا۔


پس صدُوق کاہِن اور ناتن نبی اور یہویدع کا بیٹا بِنایاؔہ اور کریتی اور فلیتی گئے اور سُلیماؔن کو داؤُد بادشاہ کے خچّر پر سوار کرایا اور اُسے جیحُون پر لائے۔


پِھر اُس نے کہا مُجھے تُجھ سے کُچھ کہنا ہے۔ اُس نے کہا کہہ۔


سو میری تُجھ سے ایک درخواست ہے۔ نامنظُور نہ کر۔ اُس نے کہا بیان کر۔


سُلیماؔن بادشاہ نے اپنی ماں کو جواب دِیا کہ تُو اَبی شاگ شُونمِیت ہی کو ادُوؔنیّاہ کے لِئے کیوں مانگتی ہے؟ اُس کے لِئے سلطنت بھی مانگ کیونکہ وہ تو میرا بڑا بھائی ہے بلکہ اُسی کے لِئے کیا ابیاؔتر کاہِن اور ضروؔیاہ کے بیٹے یُوآب کے لِئے بھی مانگ۔


اور صدُوق کاہِن نے خَیمہ سے تیل کا سِینگ لِیا اور سُلیماؔن کو مَسح کِیا اور اُنہوں نے نرسِنگا پھُونکا اور سب لوگوں نے کہا سُلیماؔن بادشاہ جِیتا رہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات