Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 19:12 - کِتابِ مُقادّس

12 اور زلزلہ کے بعد آگ آئی پر خُداوند آگ میں بھی نہیں تھا اور آگ کے بعد ایک دبی ہُوئی ہلکی آواز آئی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 اَور زلزلہ کے بعد آگ نازل ہُوئی لیکن یَاہوِہ آگ میں بھی مَوجُود نہیں تھے۔ اَور آگ کے بعد ایک ہلکی سِی دھیمی آواز آئی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 इसके बाद ज़लज़ला आया, लेकिन रब ज़लज़ले में नहीं था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 اِس کے بعد زلزلہ آیا، لیکن رب زلزلے میں نہیں تھا۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 19:12
15 حوالہ جات  

وہ چُپ چاپ کھڑی ہو گئی پر مَیں اُس کی شکل پہچان نہ سکا۔ ایک صُورت میری آنکھوں کے سامنے تھی اور سنّاٹا تھا۔ پِھر مَیں نے ایک آواز سُنی۔ کہ


تب اُس نے مُجھے جواب دِیا کہ یہ زرُبّاؔبل کے لِئے خُداوند کا کلام ہے کہ نہ تو زور سے اور نہ توانائی سے بلکہ میری رُوح سے ربُّ الافواج فرماتا ہے۔


کیا کبھی کوئی قَوم خُدا کی آواز جَیسے تُو نے سُنی آگ میں سے آتی ہُوئی سُن کر زِندہ بچی ہے؟


دیکھ! میرا رُعب تُجھے ہِراسان نہ کرے گا۔ میرا دباؤ تُجھ پر بھاری نہ ہو گا۔


اور خُداوند اُس کے آگے سے یہ پُکارتا ہُؤا گُذرا خُداوند خُداوند خُدایِ رحیم اور مہربان قہر کرنے میں دِھیما اور شفقت اور وفا میں غنی۔


اور خُداوند کا فرِشتہ ایک جھاڑی میں سے آگ کے شُعلہ میں اُس پر ظاہِر ہُؤا۔ اُس نے نِگاہ کی اور کیا دیکھتا ہے کہ ایک جھاڑی میں آگ لگی ہُوئی ہے پر وہ جھاڑی بھسم نہیں ہوتی۔


اور جب سُورج ڈُوبا اور اندھیرا چھا گیا تو ایک تنُور جِس میں سے دُھواں اُٹھتا تھا دِکھائی دِیا اور ایک جلتی مشعل اُن ٹُکڑوں کے بیِچ میں سے ہو کر گُذری۔


کیونکہ ہمارا خُدا بھسم کرنے والی آگ ہے۔


کہ یکایک آسمان سے اَیسی آواز آئی جَیسے زور کی آندھی کا سنّاٹا ہوتا ہے اور اُس سے سارا گھر جہاں وہ بَیٹھے تھے گُونج گیا۔


اور وہ آگے چلتے اور باتیں کرتے جاتے تھے کہ دیکھو ایک آتِشی رتھ اور آتشی گھوڑوں نے اُن دونوں کو جُدا کر دِیا اور ایلیّاہؔ بگولے میں آسمان پر چلا گیا۔


ایلیّاہؔ نے اُس پچاس کے سردار کو جواب دِیا اگر مَیں مَردِ خُدا ہُوں تو آگ آسمان سے نازِل ہو اور تُجھے تیرے پچاسوں سمیت بھسم کر دے۔ پس آگ آسمان سے نازِل ہُوئی اور اُسے اُس کے پچاسوں سمیت بھسم کر دِیا۔


تب خُداوند کی آگ نازِل ہُوئی اور اُس نے اُس سوختنی قُربانی کو لکڑِیوں اور پتّھروں اور مِٹّی سمیت بھسم کر دِیا اور اُس پانی کو جو کھائی میں تھا چاٹ لِیا۔


سو تُم اپنی خُوب ہی اِحتیاط رکھنا کیونکہ تُم نے اُس دِن جب خُداوند نے آگ میں سے ہو کر حورب ؔمیں تُم سے کلام کِیا کِسی طرح کی کوئی صُورت نہیں دیکھی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات