Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 18:5 - کِتابِ مُقادّس

5 سو اخیاؔب نے عبدؔیاہ سے کہا مُلک میں گشت کرتا ہُؤا پانی کے سب چشموں اور سب نالوں پر جا شاید ہم کو کہِیں گھاس مِل جائے جِس سے ہم گھوڑوں اور خچّروں کو جِیتا بچا لیں تاکہ ہمارے سب چَوپائے ضائِع نہ ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 اَور احابؔ نے عبدیاہؔ سے فرمایا، ”مُلک کے طُول و عرض میں گشت کرتے ہویٔے پانی کے تمام چشموں اَور وادیوں میں جاؤ، شاید ہمیں گھوڑوں اَور خچّروں کو زندہ رکھنے کے لیٔے گھاس مِل جائے، اَور ہمارے جانوروں میں سے کسی کے مرنے کی نَوبَت نہ آئے۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 अब अख़ियब ने अबदियाह को हुक्म दिया, “पूरे मुल्क में से गुज़रकर तमाम चश्मों और वादियों का मुआयना करें। शायद कहीं कुछ घास मिल जाए जो हम अपने घोड़ों और ख़च्चरों को खिलाकर उन्हें बचा सकें। ऐसा न हो कि हमें खाने की क़िल्लत के बाइस कुछ जानवरों को ज़बह करना पड़े।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 اب اخی اب نے عبدیاہ کو حکم دیا، ”پورے ملک میں سے گزر کر تمام چشموں اور وادیوں کا معائنہ کریں۔ شاید کہیں کچھ گھاس مل جائے جو ہم اپنے گھوڑوں اور خچروں کو کھلا کر اُنہیں بچا سکیں۔ ایسا نہ ہو کہ ہمیں کھانے کی قلت کے باعث کچھ جانوروں کو ذبح کرنا پڑے۔“

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 18:5
11 حوالہ جات  

جانور کَیسے کراہتے ہیں! گائے بَیل کے گلّے پریشان ہیں کیونکہ اُن کے لِئے چراگاہ نہیں ہے۔ ہاں بھیڑوں کے گلّے بھی نیست ہو گئے ہیں۔


اگرچہ انجِیر کا درخت نہ پُھولے اور تاک میں پَھل نہ لگے اور زَیتُوؔن کا حاصِل ضائِع ہو جائے اور کھیتوں میں کُچھ پَیداوار نہ ہو اور بھیڑ خانہ سے بھیڑیں جاتی رہیں اور طویلوں میں مویشی نہ ہوں


اَے دشتی جانورو ہِراسان نہ ہو کیونکہ بیابان کی چراگاہ سبز ہوتی ہے اور درخت اپنا پَھل لاتے ہیں۔ انجِیر اور تاک اپنی پُوری پَیداوار دیتے ہیں۔


وہ چَوپایوں کے لِئے گھاس اُگاتا ہے اور اِنسان کے کام کے لِئے سبزہ تاکہ زمِین سے خُوراک پَیدا کرے۔


کیونکہ جب اِیزؔبِل نے خُداوند کے نبِیوں کو قتل کِیا تو عبدؔیاہ نے سَو نبیوں کو لے کر پچاس پچاس کر کے اُن کو ایک غار میں چِھپا دِیا اور روٹی اور پانی سے اُن کو پالتا رہا۔


سو اُنہوں نے اُس پُورے مُلک میں گشت کرنے کے لِئے اُسے آپس میں تقسِیم کر لِیا۔ اخیاؔب اکیلا ایک طرف چلا اور عبدؔیاہ اکیلا دُوسری طرف گیا۔


اُن کے اُمرا اپنے ادنیٰ لوگوں کو پانی کے لِئے بھیجتے ہیں۔ وہ چشموں تک جاتے ہیں پر پانی نہیں پاتے اور خالی گھڑے لِئے لَوٹ آتے ہیں۔ وہ شرمِندہ و پشیمان ہو کر اپنے سر ڈھانپتے ہیں۔


جنگلی جانور بھی تیری طرف تکتے ہیں کیونکہ پانی کی ندِیاں سُوکھ گئِیں اور آگ بیابان کی چراگاہوں کو کھا گئی۔


اور دو تِین بستِیاں آوارہ ہو کر ایک بستی میں آئیں تاکہ لوگ پانی پِئیں پر وہ آسُودہ نہ ہُوئے تَو بھی تُم میری طرف رجُوع نہ لائے خُداوند فرماتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات