Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 16:8 - کِتابِ مُقادّس

8 اور شاہِ یہُوداؔہ آسا کے چھِبّیسویں سال سے بعشا کا بیٹا اَیلہ تِرضہ میں بنی اِسرائیل پر سلطنت کرنے لگا اور اُس نے دو برس سلطنت کی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 اَور شاہِ یہُودیؔہ آساؔ کے چھبّیسویں سال میں بعشاؔ کا بیٹا اَیلہ اِسرائیل کا بادشاہ بنا اَور اُس نے تِرضاؔہ میں دو سال حُکمرانی کی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 ऐला बिन बाशा यहूदाह के बादशाह आसा की हुकूमत के 26वें साल में इसराईल का बादशाह बना। उस की हुकूमत के दो साल के दौरान उसका दारुल-हुकूमत तिरज़ा रहा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 ایلہ بن بعشا یہوداہ کے بادشاہ آسا کی حکومت کے 26ویں سال میں اسرائیل کا بادشاہ بنا۔ اُس کی حکومت کے دو سال کے دوران اُس کا دار الحکومت تِرضہ رہا۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 16:8
12 حوالہ جات  

اور آسا اور شاہِ اِسرائیلؔ بعشا میں اُن کی عُمر بھر جنگ رہی۔


اور حناؔنی کے بیٹے یاہُو کی معرفت خُداوند کا کلام بعشا اور اُس کے گھرانے کے خِلاف اُس ساری بدی کے سبب سے بھی نازِل ہُؤا جو اُس نے خُداوند کی نظر میں کی اور اپنے ہاتھوں کے کام سے اُسے غُصّہ دِلایا اور یرُبعاؔم کے گھرانے کی مانِند بنا اور اِس سبب سے بھی کہ اُس نے اُسے قتل کِیا۔


اور اُس کے خادِم زِمرؔی نے جو اُس کے آدھے رتھوں کا داروغہ تھا اُس کے خِلاف سازِش کی۔ اُس وقت وہ تِرضہ میں تھا اور ارضہ کے گھر میں جو تِرضہ میں اُس کے گھر کا دِیوان تھا شراب پی پی کر متوالا ہوتا جاتا تھا۔


مُلک کی خطاکاری کے سبب سے حاکِم بُہت سے ہیں لیکن صاحب عِلم و فہم سے اِنتظام بحال رہے گا۔


اور شاہِ یہُوداؔہ آسا کے تِیسرے سال سے اخیاہ کا بیٹا بعشا تِرضہ میں سارے اِسرائیلؔ پر بادشاہی کرنے لگا اور اُس نے چَوبِیس برس سلطنت کی۔


اور بعشا اپنے باپ دادا کے ساتھ سو گیا اور تِرضہ میں دفن ہُؤا اور اُس کا بیٹا اَیلہ اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔


اور شاہِ یہُوداؔہ آسا کے ستائِیسویں برس میں زِمرؔی نے تِرضہ میں سات دِن بادشاہی کی۔ اُس وقت لوگ جِبّتُون کے مُقابِل جو فِلستِیوں کا تھا خَیمہ زن تھے۔


اُس وقت اِسرائیلی دو فرِیق ہو گئے آدھے آدمی جِینت کے بیٹے تِبنی کے پیرَو ہو گئے تاکہ اُسے بادشاہ بنائیں اور آدھے عُمرؔی کے پَیرو تھے۔


شاہِ یہُوداؔہ آسا کے اِکتِیسویں سال سے عُمرؔی اِسرائیلؔ پر سلطنت کرنے لگا۔ اُس نے بارہ برس سلطنت کی۔ تِرضہ میں چھ برس اُس کی سلطنت رہی۔


اور جادؔی کا بیٹا مناحِم تِرضہ سے چلا اور سامرِؔیہ میں آیا اور یبِیس کے بیٹے سلُوم کو سامرِؔیہ میں مارا اور قتل کِیا اور اُس کی جگہ بادشاہ ہو گیا۔


اور شاہِ یہُوداؔہ عزریاؔہ کے پچاسویں سال مناحِم کا بیٹا فِقحیاؔہ سامرِؔیہ میں اِسرائیلؔ پر سلطنت کرنے لگا اور اُس نے دو برس سلطنت کی۔


اور امُون جب سلطنت کرنے لگا تو بائِیس برس کا تھا۔ اُس نے یروشلیِم میں دو برس سلطنت کی۔ اُس کی ماں کا نام مُسلِّمت تھا جو حرُوؔص یُطبہی کی بیٹی تھی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات